منہاج یورپین کونسل کا 2روزہ اجلاس آج 21جنوری بروز ہفتہ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں ہو گا جس میں شرکت کے لیے کونسل کے ممبران یورپ کے مختلف ممالک سے ہالینڈ پہنچ چکے ہیں ۔ اجلاس میں منہاج یورپین کونسل کی ممبر تنظیمات اپنے ممالک کی کارکردگی رپورٹس پیش کریں گی اور آئندہ سال کے لیے تحریک منہاج القرآن کے دعوتی، علمی ، بین المذہبی اور فلاحی کاموں کی منصوبہ بندی کی جائے گی ۔

اجلاس میں شرکت کے لیے علامہ حسن میر قادری(فرانس)، چوہدری اعجاز احمد وڑائچ(ناروے)، محمد بلال اوپل (ڈنمارک)، سید محمود شاہ (ڈنمارک)، نوید احمد اندلسی(سپین)، مرزا محمد اکرم بیگ(سپین) ، حاجی محمد یعقوب (فرانس)، محمد خلیل راؤ(فرانس)، حاجی محمد اسلم (فرانس)، فیض عالم (ناروے)، سید جمیل شاہ (یونان)، حاجی اشرف جاوید (اٹلی) اور شبیر احمد کھوکھر (جرمنی) جمعہ کی سہ پہر پہنچ چکے ہیں جبکہ مزید ممبران آج (ہفتہ) کی صبح پہنچیں گے ۔

اجلاس میں شرکت کے لیے بذریعہ ہوائی جہاز پہنچنے والے مہمانوں کا استقبال ایمسٹرڈم ایئر پورٹ پر جبکہ کار (گاڑی) کے ذریعے پہنچنے والے مہمانوں کا استقبال منہاج اسلامک سنٹر دی ہیگ پر منہاج القرآن دی ہیگ (ہالینڈ) کے صدر سید مقصود شاہ ، منہاج یوتھ لیگ ہالینڈ کے صدر محمد عمر مرزا اور ان کی ٹیم کے دیگر افراد نے کیا ۔

واضح رہے کہ بر اعظم یورپ (ماسوائے برطانیہ و آئرلینڈ) کے مماک کی تنظیمات کی نگران تنظیم منہاج یورپین کونسل کہلاتی ہے جس کے عہدیداران منہاج القرآن مرکز کی طرف سے نامز کیے جاتے ہیں ،اس کونسل کا مقصد یورپ بھر میں تنظیمات کے جملہ تنظیمی، دعوتی، فلاحی، دینی، تدریسی، علمی اور بین المذہبی امور کی نگرانی کرنا اور ان کو سرپرستی فراہم کرنا ہے ۔

IMG_1787.JPG

IMG_1788.JPG

IMG_1789.JPG