بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری تنظیمی و دعوتی دورہ پر انڈیا پہنچ گئے ہیں ، 21فروری 2012کی صبح منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے صدر سید ناد علی اور منہاج القرآن مہاراشٹرا (انڈیا) کے صدر رفیق خان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نئی دہلی ائیر پورٹ ان کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر تحریک منہاج القرآن انڈیا کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو پھول پیش کیے گئے ۔

نیو دہلی ائیر پورٹ سے انہیں رہائش گاہ تک لیجایا گیا جہاں بھارتی میڈیا کے نمائندگان سے ان کی ملاقات کا اہتمام کیا گیا تھا، میڈیا کی طرف سے کیے گئے سوالات میں دنیا بھر میں امن کے پیغام ، مذہبی ہم آہنگی اور بین المذاہب رواداری جیسے موضوعات زیر گفتگو رہے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری تقریبا 1ماہ کے تنظیمی و دعوتی دورہ کے دوران نئی دہلی، ممبئی، ریاست گجرات ، حیدر آباد دکن اور اجمیر شریف میں عوامی اجتماعات ، ورکرز کنونشنز، امن کانفرنسز اور علمائے کرام سے خطاب کریں گے ، اس کے علاوہ ریاست گجرات میں منہاج القرآن کے سنٹر کی سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔ ان کے دورہ کی تفصیلات منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کی ویب سائٹ www.minhaj.inپر ملاحظہ کی جا سکتی ہیں ۔



photo05.jpg

photo04.jpg

photo01.jpg

photo02.jpg

photo03.jpg