شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد اور تحریک منہاج القرآن سندھ کے صوبائی ناظم دعوت مفتی ارشاد حسین سعیدی جو کہ 20روز قبل اپنے ڈرائیور اور ایک ساتھی سمیت حیدر آباد (سندھ) سے اغواء ہو گئے تھے الحمدللہ آج مورخہ یکم جولائی 2012ء کو صحیح سلامت واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔

بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری(صدر سپریم کونسل )، صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری(صدر مرکزی مجلس شوریٰ )، مسکین فیض الرحمن درانی(مرکزی امیر تحریک )، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی(ناظم اعلیٰ )، شیخ زاہد فیاض(سینئر نائب ناظم اعلیٰ )، جی ایم ملک (پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام)اور دیگر مرکزی قائدین نے تحریک منہاج القرآن کے جملہ عہدیداران، وابستگان اور رفقا ء کو مفتی ارشاد حسین سعیدی کی بازیابی پر مبارکباد پیش کی اور اللہ رب العزت کی بارگاہ میں ہدیہ تشکر پیش کیا کہ جس نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کے تصدق سے مفتی ارشاد حسین سعیدی کو رہائی دلائی۔

یکم جولائی 2012ء کے دوپہر مفتی ارشاد حسین سعیدی کی بازیابی کی خبر ملتے مختلف ذرائع سے دنیا بھر میں پھیل گئی، موبائل SMS، سوشل نیٹ ورک Facebook ، ٹویٹر سمیت دیگر ویب سائٹس پر تحریک کے رفقاء و ابستگان نے ایک دوسرے کو مبارک بادیں دیں ، کراچی اور سندھ میں مختلف جگہوں پر رفقاء نے مٹھائی بھی تقسیم کی۔

منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری ، صدر چوہدری اعجاز احمد وڑائچ، سیکریٹری جنرل محمد بلال اوپل، ڈائریکٹر ویلفیئر علامہ اقبال اعظم، صدر میڈیا بیورو خلیل احمد راؤ، سیکریٹری جنرل میڈیا بیورو نوید احمد اندلسی، اور دیگر عہدیداران نے بھی مفتی صاحب کی بازیابی پر انتہائی خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ٹیلیفون اور Emailکے ذریعے تحریک منہاج القرآن کراچی کے عہدیداران کو خصوصی مبارک باد دی۔