تحریک منہاج القرآن کی بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ایک ہفتے کے تنظیمی و دعوتی دورہ پر 4ستمبر 2012کو ڈنمارک پہنچ گئے ہیں ، کوپن ہیگن انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے صدرسید محمود شاہ ، سیکریٹری جنرل بلال اوپل اور دیگر عہدیداران نے اُن کا شاندار استقبال کیا ، اس موقع پر امیر منہاج القرآن ڈنمارک علامہ عبدالستار سراج نے انہیں گلدستہ پیش کیا ۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ڈنمارک میں قیام کے دوارن منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام منعقدہ مختلف تقاریب میں شرکت کریں گے جن میں 6ستمبر کو دہشت گردی کے خلاف فتویٰ کے ڈینش ایڈیشن کی تقریب رونمائی ، 7ستمبر کو اجتماع جمعہ، 8ستمبر کو محفل سماع، 9ستمبر کو یورپین پیس کانفرنس اور 10ستمبر کو مذہبی اور سیاسی بنیاد پرستی کے عنوان سے کانفرنس شامل ہیں ۔