کونسل میں مختلف یورپی ممالک سے نئے عہدیداران کی شمولیت، یوتھ لیگ اور ویمن لیگ کے کوارڈینیٹرز کا اضافہ

9دسمبر 2012ء کو مرکز منہاج القرآن کی طرف سے یورپین ممالک (ماسوائے برطانیہ و آئیر لینڈ ) پر مشتمل منہاج القرآن انٹرنیشنل کی انتظامی باڈی منہاج یورپین کونسل کی تنظیم نو کی گئی ہے جو کہ آئندہ 2سال تک اپنے فرائض سر انجام دے گی، اس سے قبل یکم جولائی2010ء کو منہاج یورپین کونسل کی تنظیم نو ہوئی تھی ۔ اس مرتبہ کونسل میں منہاج یوتھ لیگ اور منہاج ویمن لیگ کے کوارڈینیٹرز بھی شامل کیے گئے ہیں جس سے منہاج یورپین کونسل کے عہدیداران کی تعداد 16ہو گئی ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نظامت امور خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نظامت امور خارجہ اور صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی سفارشات کی روشنی میں منہاج یورپین کونسل کی تشکیل نو کی ہے جس کی تفصیلات حسب ذیل ہیں۔ امیر:پروفیسر علامہ حسن میر قادری (فرانس)، نائب امیر: علامہ نور احمد نور (ناروے)، نائب امیر:علامہ عبدالستار سراج(ڈنمارک)، صدر:چوہدری اعجاز احمد وڑائچ (ناروے)،سنیئر نائب صدر: محمد نعیم رضا (آسٹریا)، نائب صدر، چوہدری محمد اقبال(جنوبی اٹلی)، نائب صدر:محمد اشرف کھوکھر (شمالی اٹلی)، سیکریٹری جنرل: محمد بلال اوپل(ڈنمارک)، جوائنٹ سیکریٹری :اظہر صدیق (فرانس)، سیکریٹری منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن:علامہ محمد اقبال اعظم (فرانس)، سیکریٹری میڈیا :نوید احمد اندلسی (سپین)، سیکریٹری پیس اینڈ انٹی گریشن:سید ارشد شاہ(شمالی اٹلی)، ڈپٹی سیکریٹری پیس اینڈ انٹی گریشن:سید محمد جمیل شاہ (یونان)، کوارڈینیٹر منہاج یوتھ لیگ: عمر مرزا (ہالینڈ)، کواڈینیٹر منہاج ویمن لیگ :سمیرا رفاقت (بیلجیم)، اور ڈپٹی کوارڈینیٹر منہاج ویمن لیگ :کرن منشاد (جنوبی اٹلی)۔اس کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے یورپین ممالک کی ملکی تنظیمات کے صدور اور ناظمین بھی بلحاظ عہدہ منہاج یورپین کونسل کے ممبر ہونگے۔

واضح رہے کہ منہاج یورپین کونسل 21اگست 1999ء کو قائم کی گئی تھی جس کا مقصدیورپین ممالک میں موجود منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تنظیمات کی نگرانی کرنا اور ان کو تحریک کے مقاصد قیام امن عالم، خدمت انسانیت، فروغ اخوت و بھائی چارہ اور بین المذاہب رواداری کے قیام کے سلسلہ میں رہنمائی فراہم کرنا ۔منہاج یورپین کونسل میں آسٹریا، اٹلی، بیلجیم، جرمنی، ڈنمارک، سپین، سویڈن، سوئٹزر لینڈ، فرانس، فن لینڈ، قبرص، ناروے، ہالینڈ اور یونان کی ملکی تنظیمات شامل ہیں ۔منہاج یورپین کونسل کے تحت مختلف یورپی مماملک میں تحریک کے عہدیداران اور کارکنان کے لیے تنظیمی تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں جولائی 2009ء میں اٹلی کے شہر میلان اور ناروے کے شہر اوسلو میں ہونے والی پیس اینڈ انٹی گریشن کانفرنسز قابل ذکر ہیں۔