اتوار 5 نومبرکو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مجلسِ شوریٰ کا ایک اہم اجلاس منہاج القرآن بارسلونا کے نئے مرکز میں انعقاد پذیر ہوا ۔
یہ اجلاس میاں برکات احمد صدر مجلسِ شوریٰ کی صدارت میں ہوا ، باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن کریم سے علامہ عبد الرشید شریفی نے کیا اور حاجی غلام حسین نے نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی۔صدرِ مجلسِ نے سب اراکینِ شوریٰ کو اجلاس میں آمد پر خوش آمدید کہا اور گفتگو کا آغاز ایجنڈے کے نکات کے مطابق کیا۔
نئے مرکز کی تعمیر اور اس کو مستقبل میں احسن طریقے سے چلانے پر گفت و شنید ہوئی ،مرکز کے باضابطہ افتتاح کے سلسلے میں سب ساتھیوں نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا،محمد نوازکیانی نے مرکز میں اب تک ہونے والے کام سے سب ساتھیوں کوآگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ جو ساتھی اس نئے مرکز کے مضافات میں رہتے ہیں وہ یہاں اپنی باقاعدہ حاضری کو یقینی بناتے ہوئے اپنی خدمات پیش کریں تاکہ انتظامی امور کو بہتر طریقے سے چلایا جا سکے ۔ چوہدری نثار احمد کو شوریٰ کا رابطہ سیکریٹری اور قیصر محمودچیمہ کو ناظمِ مالیات مقرر کیا گیا۔
سب احباب نے سپین میں مشن کے کام اور دعوت کے عمل کو مزید تیزی سے چلانے کے لیے واضح حکمتِ عملی تیار کرنے پر زور دیا۔
آئندہ اجلاس کے لیے تاریخ کا تعین ہوا ور خصوصی دعا سے میٹنگ برخاست ہوئی ۔

 



20جولائی بروز جمعرات بعد نمازِ عصر منہاج القرآن بارسلونا کےمرکزمیں ایک تنظیمی اور تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا ، جس کی صدارت شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کےبڑےصاحبزادےعلامہ حسن محی الدین قادری نےکی جو حال ہی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کےصدر منتخب ہوئےہیں ،وہ اس وقت منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی اور یورپی قیادت کےساتھ بارسلونا سپین کےتنظیمی دورے پر تھے۔ اس تربیتی و تعارفی دورہ میں ان کےساتھ منہاج القرآن انٹرنیشنل کےمرکزی ناظمِ اعلیٰ رحیق احمد عباسی، منہاج القرآن یورپین کونسل کےصدر محمد افضل انصاری اور منہاج القرآن یورپین کونسل کےسیکرٹری جنرل محمد نعیم چوہدری شامل تھے۔ لوگرونیو کا تربیتی دورہ مکمل کرنےکےبعد جب تحریک کا یہ وفد بارسلونا منہاج القرآن مرکز بارسلونا میں پہنچا تو بارسلونا کی تنظیم اور منہاج یوتھ لیگ کےنوجوانوں نےان کا پُرجوش اور والہانہ استقبال کیا ۔ رفقاءکنونشن کی اس تقریب کا باقائدہ آغاز جناب حافظ عبد الرزاق نقشبندی نےصحیفہ ہدائیت کی آیاتِ بینات سےکیا ، اور ثناءخوانی کی سعادت حافظ محمدعاطف احتشام اور معروف نعت خوان محمد قدیر احمد خان نےحاصل کی، منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کےناظم محمد اقبال نےتعارفی کلمات کہےجس کےفوراً بعد صاحبزادہ صاحب کو دعوتِ خطاب دی گئی ۔ انہوں نےاپنےخطاب میں کہا کہ آج ہمیں اپنی دعوت کومضبوط کرنا ہےاور دینِ اسلام کو اس کی حقیقی روح کےساتھ پیش کرنا ہے۔ انہوں نےدعوت و تنظیم کےتقاضوں کی وضاحت کےدوران داعی کےاوصاف بیان کرتےہوئےفرمایا اس میں محبت و الفت اور ایثار و قربانی ہونا لازمی چیزیں ہیں ۔ جماعت کےساتھ مل کر کام کرنےپر گفتگو کےدوران انہوں نےفرمایا کہ اکیلےرہنےکی بجائےایک جماعت کےساتھ مل جل کر کام کرنا اللہ کےنزدیک زیادہ افضل ہے۔ پروگرام کےآخر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کےمرکزی ناظمِ اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نےسب حاضرین کو منہاج القرآن میں شمولیت کی دعوت دی ۔ اس پروگرام میں منہاج القرآن بارسلونا کےرفقاءاور وابستگان نےکثیر تعداد میں شرکت کی ۔

فُل سائز تصاویر

20 جولائی بروز جمعرات کو پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کےصاحبزادےمحترم جناب حسن محی الدین قادری جو منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کےصدر بھی ہیں نےبارسلونا، سپین کا تنظیمی دورہ فرمایا، ان کےساتھ منہاج القرآن انٹرنیشنل کےمرکزی ناظمِ اعلیٰ محترم جناب رحیق احمد عباسی ، صدر یورپین کونسل جناب محمد افضل انصاری اور جنرل سیکریٹری یورپین کونسل جناب محمد نعیم چوہدری بھی تھی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا یہ اعلیٰ سطح کا وفد لوگرونیو اسپین کا تنظیمی دورہ کرنےکےبعد بارسلونا پہنچا تو LA RAMBLA پر COSMOS ہوٹل کےسامنےان کا شاندار استقبال کیا گیا، استقبال کےلیےآنےوالوں میں بارسلونا سپین کی تنظیم کےذمہ داران موجود تھےجن میں جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا کےخطیب علامہ عبد الرشید شریفی ، علامہ ، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین جناب سیف اللہ، جنرل سیکرٹری جناب محمد اقبال ، صدر منہاج ویلفیئر فاونڈیشن سپین جناب محمد نواز کیانی، ناظمِ نشرو اشاعت نوید اصغر ، ناظمِ لائبریری محمد قیصر چیمہ، منہاج یوتھ لیگ کےنواجونوں سمیت بہت سےدیگر تحریکی ساتھی موجود تھے۔تمام افراد نےصاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور ان کےساتھ دوسرےقائدین کو بارسلونا کا پہلا تنظیمی دورہ کرنےپر خوش آمدید کہا ۔

فُل سائز تصاویر

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoمنہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین او ر منہاج یوتھ لیگ اسپین کےوفد نے13جولائی کو کتالونیا کی پارلیمنٹ کا دورہ کیا ۔وفد میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کےسربراہ محمد نوازکیانی، منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کےناظمِ اعلیٰ حاجی محمد اقبال ، ناظمِ نشر و اشاعت نوید اصغر اور یوتھ لیگ کےعدنان رضا شامل تھے۔ یہ دورہ کتالان پارلیمنٹ کےواحد مسلمان رکن محمد شعیب کی دعوت پر کیا گیا ، جنہوں نےوفد کےپارلیمنٹ میں پہنچنےپر استقبال کیا اور وفد کےاراکین کو پارلیمنٹ کےمختلف حصوں کا دورہ کرایا ، اور پارلیمنٹ کی عمارت کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ وفد کی اس دورہ کےدوران کتالونیا کی حکومت کی مختلف وزراءسےملاقات بھی ہوئی جن میں وزیرِ داخلہ، وزیرِ صحت شامل ہیں ۔ اس دورہ میں سوشلسٹ پارٹی کی نائب صدر سمیت حکمران پارٹی کےدیگر اعلیٰ حکام اور پارلیمنٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف سےبھی ملاقات ہوئی۔ پارلیمنٹ کےسپیکر نےبھی وفد کےاراکین کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ یہ پارلیمنٹ سب کا گھر ہے۔ تورتوسا کےمئیر اور رکن پارلیمنٹ سےملاقات میں تورتوسا میں مقیم پاکستانیوں کےمختلف مسائل پر گفتگو ہوئی ۔ وفد نےدورہ کےدوران پارلیمنٹ کی ڈائریکٹ کاروائی میں شرکت بھی کی جہاں پر مختلف قوانین پر بحث و مباحثہ اور رائےشماری جاری تھی ۔ محمد شعیب نےنوید اصغر سےاپنی گفتگو میں کہا کہ یہاں نوجوانوں کو تعلیم پر پوری توجہ دینی چاہیےاور سیاسی نظام میں حصہ بھی لینا چاہیے، یہ مستقبل کی ضرورت ہے۔ آخر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کےناظمِ اعلیٰ محمد اقبال نےمحمد شعیب کا شکریہ ادا کیا ، جنہوں نےپاکستانی کیمونٹی کےمسائل حل کرنےمیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

اتوار 2جولائی جو منہاج القرآن مرکز بارسلونا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کی تنظیم کا15روزہ اجلاس ہوا جس میں تنظیم کی تشکیل نو کی گئی۔۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سےمیاں برکات احمد نےکیا اور نعت رسول مقبول کی سعادت حاجی محمد نذیر اداسی نےحاصل کی ۔ اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کی تنظیم نو کےسلسلہ میں عہدیداروں کا چناو کیا گیا جس کےنتیجےمیں صدر سیف اللہ اکرم ۔ نائب صدور حاجی مظہر حسین اور پرویز اختر۔ناظمِ اعلیٰ (سیکریٹر ی جنرل) محمد اقبال۔نائب ناظمین حاجی طاہر پرویز اور ڈاکٹر ذوالفقار علی۔ناظمِ مالیات ارشد محمود ۔ نائب ناظمین حاجی لیاقت علی اور قاری عبد الرحمٰن۔ناظمِ نشرو اشاعت نوید اصغر نائب ناظمین برکات احمد اور امجد محمود۔نظامت دعوت تربیت میں علامہ عبد الرشید شریفی ، علامہ خان محمد چشتی، علامہ حافظ عبد الرزاق نقشبند ی اور محمد قیصر چیمہ۔ناظمِ اجتماعات حاجی محمد نذیر اداسی ۔نائب ناظمین غلام حسین، محمد شبیر، مقصود حسین۔ ناظمِ لائبریری(لائبریرین )محمد قیصر چیمہ ، نائب ناظمین محمد اعظم چٹھہ ، محمد رفاق کیانی، محمد اشتیاق قادری۔ شعبہ ویلفیئر کےصدر محمد نواز کیانی اور معاونین حاجی محمد نذیر اداسی اور حاجی فیض بخش اعوان۔ ناظمِ تعلیم عبد المجید معاونین حاجی طاہر پرویز ، نوید اصغر۔ منہاج نعت کونسل اسپین میں ناظمِ محمد قدیر احمد خان، نائب ناظمین و معاونین محمد آصف فریدی، غلام حسین، غلام محی الدین نقشبندی مجددی، بابا جلال احمد، عبد الواحد اور رانا جمشید جبکہ ناظمِ مسجد کمیٹی حاجی فیض بخش اعوان منتخب ہوئے۔ اجلاس کےآخر میں منہاج القرآن کےعالمی مشن اور عہدیدداران کی کامیابی کےلئےدعا کی گئی اور شرکائےاجلاس کا شکریہ ادا کیا گیا ۔