ہفتہ 2 دسمبر کو بعد نمازِ عشاء، نئی جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں یوتھ کوارڈینیٹر نوید اصغر کی زیرِ صدارت منہاج یوتھ لیگ کا ایک اہم اجلاس انعقاد پذیر ہوا جس میں منہاج یوتھ لیگ کے تمام ممبران نے شرکت کی ، اس اجلاس کا ایجنڈہ تنظیم کی تشکیلِ نو تھا ۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن کریم سے حافظ محمد اسد نے کیا جبکہ اسلام حسین نے نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔
نوید اصغر نے اجلاس میں سب ساتھیوں کو خوش آمدید کہا اور اس اجلاس کے انعقاد کا مقصد بتایا ، انہوں نے کسی بھی تنظیم کو چلانے کے لیے نظم و نسق کی اہمیت کے بارے میں ساتھیوں کو آگاہ کیااور کہا کہ تنظیم میں جو ذمہ داریاں لگائی جاتی ہیں یہ بھی اسی نظم و ضبط کا حصہ ہوتی ہے ۔
کوارڈنیٹر نوید اصغر نے منہاج یوتھ لیگ کے اب تک کے صدر ساجد محمود اور ان کی ساری ٹیم کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے چلانے پرمنہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کی اورتنظیم کی تشکیل نو کے لیے الیکشن اور سلیکشن کے مرحلے کا آغاز کیا، قریباً ایک گھنٹے کی طویل گفت و شنید کے بعد نئی تنظیم کچھ اس طرح تشکیل پائی۔

صدر مسیب حسن، نائب صدر اول محمد عتیق، نائب صدر دوم محمد عمیر ڈار۔ ناظم(سیکریٹری)احسن جاوید ، نائب ناظم (جوائنٹ سیکریٹری)محمد کامران۔ ناظمِ نشر و اشاعت محمد نعمان، نائب ناظم نشرو اشاعت ارشد جاوید۔ ناظمِ لائبریری حافظ محمد اسد ، نائب ناظمین لائبریری فضیل فرید،زاہد نواز،حسنات مصطفی اور خرم شبیر۔ناظمِ مالیات محمد وسیم،نائب ناظم مالیات کامران علی۔ ناظمِ اجتماعات اسلام حسین، نائب ناظمِ اجتماعات ساجد محمود اور محمد عدنان۔ یوتھ کوارڈینیٹر نوید اصغر نے نئے منتخب ہونے والے ساتھیوں کو مبارک باد پیش کی ، ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا اور آئندہ سال کے لیے اہداف مقرر کیے، انہوں نے کہا کہ ہمیں یہاں کے ماحول میں رہتے ہوئے اپنی دینی تربیت کے معاملے میں سستی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے اور دیگر ساتھیوں کو نیکی کے کاموں میں لگانے کے لیے دعوت کا کام ذمہ داری سے کرنا ہو گا ۔
رات 10:30 پر خصوصی دعا سے اس اجلاس کا اختتام ہوا ۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نائب صدر چوہدری پرویز اختر، جنرل سیکریٹری محمد اقبال چوہدری اور صدر ویلفیئر محمد نواز کیانی نے اپنے پیغامات میں نئے ساتھیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کو استقامت کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت اور ان کے لیے دعاکی۔


صدر مسیب حسن

نائب صدر اول محمد عتیق

نائب صدر دوم محمد عمیر ڈار

ناظم(سیکریٹری) احسن جاوید

نائب ناظم(جوائنٹ سیکریٹری) محمد کامران

کوارڈینیٹر نوید اصغر

ناظم نشر و اشاعت محمد نعمان

نائب ناظم نشر و اشاعت ارشد جاوید

ناظم لائبریری محمد اسد

نائب ناظم لائبریری فضیل فرید

نائب ناظم لائبریری زاہد نواز

نائب ناظم لائبریری حسنات مصطفیٰ

منہاج یوتھ لیگ سپین

فُل سائز تصاویر