بارسلونامیں منہاج یوتھ لیگ سپین کی طرف سے تحریک ِ منہاج القرآن یورپ کے امیر علامہ حسن میر قادری کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ پرشاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں کے علاوہ علامہ عبد الرشید شریفی، محمد نواز کیانی ، نوید اصغر اور حاجی محمد نذیر اداسی نے شرکت کی ۔

اس موقع پر علامہ حسن میر قادری نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کی تحریک ہے ، ہمیں اس مشن کی ترویج کے سلسلے میں تمام تر کوششیں کرنی چاہئیں اور کسی بھی قسم کی مخالفت سے گھبرانا نہیں چاہیے ، انہوں نے بتایا کہ وہ اس مشن کے آغاز کے وقت سے ہی اس سے وابستہ ہیں اور آغاز کے وقت یقینا موجودہ وقت سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا ، انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن پوری انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے ہے اس مشن کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے آقا کے اسوہ حسنہ کو اپنائیں اور چھوٹی چھوٹی باتوں سے ایک دوسرے کی مخالفت کرنے سے گریز کریں ۔

اس کے بعد کوآرڈینیٹر منہاج یوتھ لیگ سپین نوید اصغر نے تقریب میں موجود تمام ساتھیوں کا تعارف کرایا جس پر علامہ حسن میر قادری نے سب نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ مشن کی کامیابی کے لیے محنت جاری رکھیں ۔