10جون بروز جمعرات شام 9بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سینئرنا ئب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے منہاج یوتھ لیگ سپین بارسلونا کے نوجوانوں سے ملاقات کی ۔اس موقع پر منہاج القرآن لوگرونیو کے غضنفر حسین ،رفاقت علی ، منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے امام علامہ محمد عابد نقشبندی اور منہاج القرآن سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی بھی موجود تھے ۔

ملاقات کی اس تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کی سعادت صدر منہاج یوتھ لیگ سپین محمد عتیق الرحمان نے حاصل کی اس کے بعد صدر نعت کونسل محمد شفیق نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کیا ۔ کوارڈینیٹر منہاج یوتھ لیگ سپین نوید احمد اندلسی نے منہاج یوتھ لیگ سپین کی پوری ٹیم کا تعارف کرایا اور سیکریٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ سپین احسن جاوید خان نے منہاج یوتھ لیگ سپین کی کارکردگی کے بارے بتایا ۔ اس کے بعد نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے نوجوانوں سے تحریک منہاج القرآن کی اہمیت اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے مقام کے موضوعات پر تربیتی گفتگو کی اور انہیں تلقین کی کہ تمام نوجوان اپنی ہفتہ وار تربیتی نشست میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرا لقادری کا خطاب سننا اپنا معمول بنا ئیں اور اسی طرح ان خطابات کو دوسرے لوگوں تک بھی پہنچائیں ۔انہوں نے بتایا کہ وہ بھی جب نوجوان تھے تو فرانس میں شیخ الاسلام کے خطابات سے متاثر ہو کر ہی منہاج القرآن یوتھ لیگ میں شامل ہوئے تھے ۔

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo