04 دسمبر بروز ہفتہ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منہاج یوتھ لیگ کے زیر اہتمام تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان اس معاشرے میں مسلمان نوجوانون کا کردار تھا۔حافظ محمد صہیب نے تلاوت قرآن کریم سے باقاعدہ آغاز کیا اور منہاج نعت کونسل کے سیکرٹری حافظ عاطف احتشام نے خوبصورت انداز میں آقا ئے دو جہاں ﷺکی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ بعد ازاں امیر تحریک منہاج القرآن سپین علامہ عبدالرشید شریفی نے نوجوانوں سے خطاب فرمایا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں فرمایا کے ایک مسلمان فرد کا تعلق پہلے اللہ کریم سے ہوتا ہے اس کے بعد اپنی ذات سے اور پھر معاشرے سے جس میں وہ رہتا ہے۔ کردار چلنے پھرنے کا، بول چال کا اور کھانے پینے کانام ہے ۔ ایک مسلمان نوجوان کا معیار ایک معاشرے کے عام نوجوان سے بلند ہے اور اس کا کردار اعلیٰ اور مثالی ہونا چاہیے۔ ہم جس معاشرے میں رہ رہے ہیں یہ نہ کوئی اسلامی معاشرہ ہے نا مذہب بلکہ یہ بالکل آزاد معاشرہ ہے۔

انہوں نے دعوت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے نوجوانوں کی اصلاح کے لیے ان کی نفسیات، چال چلن سے واقف ہونا بے حد ضروری ہے اور ان کی اصلاح سے پہلے اپنے کردار کو نکھارنا اور اپنی اصلاح کرنا لازمی ہے جس کے لیے منہاج القرآن کے سنٹرز موجود ہیں ۔ ایک مسلمان نوجوان کو ہمیشہ دینی ہو یا دنیاوی دونوں قسم کی تعلیم کی دولت سے لبریز ہونا چاہیے ۔ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں ہمیں یہاں کی ایجوکیشن پر عبور حاصل کرنا چاہیے۔

آخر میں نوجوانوں نے علامہ صاحب سے چند سوالات پوچھے جن کا انہوں نے تسلی بخش جواب دیا۔

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

فُل سائز تصاویر