17اپریل2011 بروز اتوار کو منہاج یوتھ لیگ نے کاتالونیا (سپین) کے صوبہ Gironaکی مشہور جھیل Estany de Banyolesکا تفریحی دورہ کیا جس میں 50 سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی۔منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سابقہ صدر حاجی مظہر حسین اور موجودہ صدر محمد اکرم بیگ اور نائب صدر حاجی زاہد فیاض، محمد نواز، قیصر چیمہ اور خان محمد چشتی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

اس تفریحی دورے میں تمام نوجوانوں کوٹکٹ کے ساتھ دوپہر کے کھانے کا مینو (Menu) دیا گیا۔صبح 7 بجے تمام نوجوان منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں جمع ہوئے اور 8 بجے شاہراہ کولمبس سے منہاج یوتھ لیگ سپین کی طرف سے کرایہ پر حاصل کردہ بس کے ذریعے Estany de Banyolesکی طرف روانہ ہوئے۔بس پر سوار ہونے کے بعد منہاج یوتھ لیگ کے صدر احسن جاوید خان نے تمام نوجوانوں کو خوش آمدید کہا اور معروف تفریحی مقام جھیل بانیولاس کے بارے میں معلومات دیں،وہاں پہنچ کر تمام نوجوانوں نے جھیل کا نظارہ کیااور خوب لطف اندوز ہوئے اس کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کی اسپورٹس سرگرمیاں بھی کیں جن میں کرکٹ، فٹبال، تیراکی، بیڈ مینٹن اور والی بال شامل تھیں۔

اس تفریحی دورے کے آخری حصے میں محفل نعت بھی منعقد کی گئی جس کے بعد منہاج یوتھ لیگ کے صدر احسن جاوید خان نے تمام نوجوانوں کو منہاج القرآن یوتھ لیگ کی تمام سرگرمیوں کے بارے میں بتایا اور مئی میں شروع ہونے والے الفرغانہ کورس کے بارے میں تفصیلی معلومات دیں اس موقع پر نوجوانوں کو مذکورہ کورس میں شامل ہونے کے لیے داخلہ فارم بھی دئیے گئے۔نوجوانوں میں سے عمیر ڈار اور مذہبی سکالر محمد عرفان رضا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ سپین دینی تربیتی نشست کے علاوہ اس طرح کی تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کرتی ہے، انہوں نے تمام نوجوانوں کو منہاج یوتھ لیگ کے ساتھ وابستہ ہونے کی دعوت دی۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_6125.jpg

رپورٹ: محمد عتیق قادری، ناظم نشرو اشاعت
مرتب : نوید احمد اندلسی