یکم اگست 2013ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی تنظیمات نے عید الفطر کے اجتماعات کے انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے نمازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی کی پریس ریلیز کے مطابق منہاج القرآن سپین کی علاقائی تنظیمات کے زیر انتظام سپین کے 4 شہروں میں 5مقامات پر عید الفطر کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہو نگے جن میں سب سے بڑا اجتماع بادالونا شہر کے سکول گراؤنڈ میں اور دوسرا بڑا اجتماع بارسلونا میں سمندری میوزیم کے ہال میں منعقد ہو گا۔

منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں نماز عید الفطر کی پہلی جماعت 7:30 بجے، دوسری جماعت 8:15 بجے اور تیسری جماعت 9:00 بجے ہو گی۔
منہاج اسلامک سنٹر لوگرونیو میں اس سال 2جماعتوں کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پہلی جماعت 8:30 بجے اور دوسری جماعت 9:15 بجے کروائی جائے گی۔
منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت میں نماز عید الفطر کی پہلی جماعت 7:30 بجے، دوسری جماعت 8:15 بجے اور تیسری جماعت 9:00 بجے ہو گی۔
سمندری عجائب گھر بارسلونا میں ابتدائی طور پر عید الفطر کی 2 جماعتوں کا انتظام کیا گیا ہے تاہم نمازیوں کی تعداد بڑھنے کی صورت میں مزید جماعتیں بھی کروائی جا سکیں گی، پہلی جماعت 8 بجے اور دوسری جماعت 8:45 بجے ہو گی۔
سکول گراؤنڈ بادالونا میں 9:15 بجے ایک ہی جماعت ہو گی اور یہ سپین میں عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا، منہاج القرآن بارسلونا کے امیر علامہ عبدالرشید شریفی کی اقتداء میں 3ہزار سے زائد لوگ عید الفطر کی نماز اداء کریں گے۔

منہاج القرآن سپین کی تنظیمات (بارسلونا، بادالونا، اوسپتالیت، لوگرونیو) نے عید الفطر کے انتظامات کو احسن طریقہ سے سرانجام دینے کے لیے مختلف انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دی ہیں۔ تمام اجتماعات کی انتظامیہ کی طرف سے نمازیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ وقت کی بچت کے لیے عید کے دن اپنے گھروں سے ہی باوضو تشریف لائیں اور عید کے دن سے پہلے ہی فطرانہ اداء کر دیں۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سپانش زبان کی نئی کلاس کا آغاز عید الفطر کے اگلے روز رات 9 بجے کیا جائے گا، جس میں داخل ہونے کے خواہش مند طلباء کا داخلہ بھی اُسی وقت کیا جائے گا ۔کلاس میں داخل ہونے والے امیدواروں کی تعداد 30 سے زائد ہونے کی صورت میں حسب سابق داخلہ بذریعہ قرعہ اندازی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے اکتوبر 2009ء سے پاکستانی کمیونٹی کو سپانش زبان سکھانے کے لیے سہ ماہی بنیادوں پر کلاسز آغاز کیا گیا جس کی 14 کلاسیں کامیابی سے مکمل ہو چکی ہیں، باقی سکولوں اور کلاسوں کی نسبت منہاج القرآن بارسلونا کی اس کلاس کی انفرادیت اور خصوصیت یہ ہے کہ یہاں اردو زبان کے ذریعے سپانش سکھائی جاتی ہے اور سرکاری سطح پر منظور شدہ نصاب استعمال کیا جاتا ہے، یہ کلاس اس حوالے سے بھی انفرادیت کی حامل ہے کہ یہاں اوقات کار کا انتخاب مقامی پاکستانی کمیونٹی کے کام کاج کے ٹائم ٹیبل کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے اور اس طرح یہ کلاس رات 9 بجے سے 11بجے ہوتی ہے ، یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس کلاس میں تعلیم بالکل مفت فراہم کی جاتی ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کے بڑے صاحبزادے اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری دورۂ سپین کے دوران بارسلونا میں پیغام امن کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی پریس ریلیز کے مطابق یہ کانفرنس 26 جون 2013ء کی شام 6:30 بجے بارسلونا سنٹر میں Av Paral.lel پر واقع Hotel Apolo کے ہال میں منعقد ہو گی جس میں شرکت کی دعوت عام ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 26جون 2013ء کو تنظیمی و دعوتی دورہ پر بارسلونا پہنچیں گے، جہاں وہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے وابستگان، ممبران اور عہدیداران سے ملاقات اور میٹنگز کے علاوہ ایک بڑے عوامی اجتماع (کانفرنس) سے خطاب بھی کریں گے۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نے گزشتہ روز اپنے خصوصی اجلاس میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس دورہ میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ہمراہ منہاج القرآن کے یورپی قائدین بھی موجود ہونگے جن میں منہاج یورپین کونسل کے سیکریٹری جنرل بلال اپل، جوائنٹ سیکریٹری چن نصیب اور ناظم ویلفیئر حافظ محمد اقبال اعظم (الازہری) شامل ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بڑے صاحبزادے ہیں، انہوں نے 2012ء میں مصر سے اعلیٰ اعزاز کے ساتھ قانون کے شعبہ میں ڈاکٹریٹ (PhD) کی ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اس سے قبل بھی متعدد دفعہ سپین کا دورہ کر چکے ہیں۔

محفل میں صاحبزادہ تسلیم احمد صابری، شہباز قمر فریدی، قاری شاہد محمود قادری اور محمد یوسف میمن خصوصی شرکت کریں گے

منہاج القرآن اوسپتالیت(سپین) کے زیر اہتمام 25مئی 2013ء کو سپین کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی عظیم الشان محفل نعت منعقد ہو گی جس میں عالمی شہرت کے حامل نعت خوانان خصوصی شرکت کریں گے جن میں صاحبزادہ تسلیم احمد صابری، الحاج محمد یوسف میمن، قاری شاہد محمود قادری اور شہباز قمر فریدی شامل ہیں ، اس کے علاوہ منہاج یوتھ لیگ سپین کی منہاج نعت کونسل کے نوجوان بھی اپنے استاد اور معروف نعت خواں قدیر احمد خان کے ہمراہ ثناء خوانی کریں گے۔ کانفرنس میں پاکستانی قونصلیٹ کے ویلفیئر قونصلر محمد اسلم غوری بھی خصوصی شرکت کریں گے جبکہ پاکستانی قونصل جنرل برائے بارسلونا مسعود خان راجہ کی شرکت بھی متوقع ہے۔

محفل کا آغاز 7 بجے ہو گا اور محفل میں قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ 4 ٹکٹ بھی دیئے جائیں گے۔ یہ محفل بارسلونا کے نواحی شہر اوسپتالیت میں La Farga کے وسیع وعریض ہال میں منعقد ہو گی جہاں بارسلونا اور سپین کے دیگر شہروں سے ہزاروں فرزندان و دخترانِ اسلام شرکت کریں گے، محفل میں شرکت کی دعوتِ عام ہے۔ محفل میں شرکت کے لیے اوسپتالیت شہر سے باہر سے آنے والے افراد میٹرو لائن نمبر 1کے سٹاپ Rambla Just Oliveras کا استعمال کریں گے،La Fargaکمرشل سنٹر C / Barcelona, 2 میں واقع ہے۔

 

More Articles ...