منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین(بارسلونا) کے زیر اہتمام سپانش زبان کی نئی کلاس کا آغازیکم اپریل2014ء کو ہو گا جس میں داخلے کے لیے امیدوار طلبہ کو مذکورہ تاریخ کو رات 9بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا سے ملحقہ منہاج لائبریری میں آنا ہو گا جہاں طلبہ کو کلاس کے قواعد و ضوابط کے متعلق آگاہ کیا جائے گا اور اُن کی تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں بذریعہ قرعہ اندازی 30 طلباء کا داخلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں اکتوبر2009ء سے ہسپانوی زبان سکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے اور اس سلسلہ کی 16کلاسیں مکمل ہونے کے بعد اب 17ویں کلاس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ کلاس میں طلباء کو اردو زبان کے ذریعے ہسپانوی زبان سکھائی جاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں مقامی قوانین اور ثقافت کے متعلق بھی آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔ دن کے اوقات میں محنت مزدوری کرنے والے افراد کی سہولت کے لیے کلاس رات 9بجے سے 11بجے ہوتی ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوتی ہے۔

رپورٹ: محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیا MQI سپین

مختلف سرکاری محکموں، میڈیا، مسلمان کموینٹی اور مسیحی کمیونٹی کے نمائندگان شرکت کریں گے

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح (رحمتہ اللہ علیہ) اور حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے یومِ پیدائش کے سلسلے میں خصوصی تقریب 23دسمبر 2013 بروز سوموار منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہو گی ۔ تقریب میں پاکستان اور کاتالونیا (سپین) کی مسلمان اور مسیحی کیمونٹی شرکت کرے گی۔

مہمانانِ گرامی میں پاکستانی قونصل جنرل مسعود خان راجا، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور کاتالونیا Enric، تحریک منہاج القرآن کے سابق ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور دیگر مقامی و پاکستانی مہمان شامل ہیں۔

تقریب کا آغاز شام 5:45 بجے اور اختتام 8 بجے ہو گا پروگرام میں تلاوتِ قرآن کریم، نعت رسول مقبول ﷺ، تقاریر، سیرت حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات پر روشنی ڈالی جائے گی اور دونوں ہستیوں کے یوم پیدائش کی مناسبت سے کیک بھی کاٹے جائیں گے، تقریب میں شرکت کی دعوت عام ہے۔

بارسلونا( سپین) میں عید الاضحیٰ کا سب سے بڑا اجتماع منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام 15اکتوبر 2013ء بروز منگل کو اسپورٹس ہال (رمبلا رابال) میں منعقد ہو گا جہاں نمازِ عید کی 2جماعتیں کروانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہال 8:00 بجے کھل جائے گا جس کے بعد عید الاضحیٰ کی پہلی جماعت 8:45 بجے اداء کی جائے گی اور دوسری جماعت 45 منٹ بعد ہو گی، نمازیوں کی تعداد کے مطابق مزید جماعتیں بھی کروائی جا سکتی ہیں۔

یہ اسپورٹس ہال Rambla del Ravalاور C / Sant Pau کے سنگم پر واقع ہے، بیرون بارسلونا سے آنے والے نمازی یہاں پہنچنے کے لیے میٹرو لائن نمبر 3 استعمال کر کے Paral.lel سٹاپ پر اتریں، کسی بھی خراب موسمی صورتِ حال سے بچنے کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے ہر سال عیدین کی نماز کی ادائیگی کے لیے کھلی جگہ کی بجائے بند ہال کے حصول کو ترجیح دی جاتی ہے۔ اسپورٹس ہال میں چونکہ وضو کا انتظام نہیں ہو گا اس لیے منہاج القرآن بارسلونا کی انتظامیہ کی طرف سے تمام نمازیوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ باوضوتشریف لائیں۔

اس کے ساتھ ساتھ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (بڑی مسجد) میں بھی نماز عید کی 3 جماعتوں کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں پہلی جماعت 8:30 بجے، دوسری جماعت 9:00 بجے اور تیسری جماعت 9:30پر اداء کی جائے گی ۔

سپین بھر میں مسلمان عید الفطر 8اگست 2013بروز جمعرات منائیں گے، اس بات کا اعلان سپین کی مسلم تنظیمات نے کیا ہے جن میں Ucide ،Feme اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے علاوہ دیگر فیڈریشنز اور اسلامی ایسوسی ایشنز شامل ہیں۔ یہ اعلان سعودی عرب میں ماہ شوال کا چاند نظر آنے پر کیا گیا ہے۔

ہر سال عیدین کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام بڑے بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں، حسب سابق منہاج القرآن نے بارسلونا، اوسپتالیت، بادالونا اور لوگرونیو میں نماز عیدکی ادائیگی کا انتظام کیا گیا ہے، جگہ کی کمی کے باعث ایک سے زیادہ جماعتوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ نماز کے لیے آنے والے افراد سے پابندی وقت کے ساتھ ساتھ گھر سے باوضوآنے کی درخواست کی گئی ہے۔

بارسلونا(سپین) میں عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام Museu Maritim کے وسیع و عریض ہال میں منعقد ہو گا جہاں نمازِ عید الفطر کی 2جماعتیں کروانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہال 7 بجے کھل جائے گا جس کے بعد عید الفطر کی پہلی جماعت 8 بجے کروائی جائے گی اور دوسری جماعت 45 منٹ بعد ہو گی، نمازیوں کی تعداد کے مطابق مزید جماعتیں بھی کروائی جا سکتی ہیں۔

Museu Maritim کا یہ ہال Rambla Raval سے صرف 5منٹ کے فاصلہ پر مجسمہ کولمبس کے بالکل ساتھ واقع ہے ، بیرون بارسلونا سے آنے والے نمازی یہاں پہنچنے کے لیے میٹرو لائن نمبر 3استعمال کر کے Drassanesکے سٹاپ پر اتریں ۔ یاد رہے کہ Museu Maritim کا وسیع و عریض ہال 1700 مربع میٹر پر مشتمل ہے جہاں تقریبا 2 ہزار افراد بیک وقت نمازِ عید اداء کر سکتے ہیں، کسی بھی خراب موسمی صورتِ حال سے بچنے کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے ہر سال عیدین کی نماز کی ادائیگی کے لیے کھلی جگہ کی بجائے بند ہال کے حصول کو ترجیح دی جاتی ہے۔

 

More Articles ...