منہاج القرآن یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری جمعرات کو بارسلونا ائیرپورٹ پر پہنچے تومنہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ذمہ داران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ناظم محمد اقبال چوہدری سمیت منہاج القرآن بارسلونا کے دیگر وابستگان بھی موجود تھے جن میں محمد نواز کیانی، ارشد محمود، علامہ عبد الرشید شریفی، حاجی محمد نذیر اداسی، نوید اصغر، خرم شبیر، محمد وقاص اور ملک حبیب اعوان موجود تھے ۔













 

تحریک منہاج القرآن کے سفیرِ یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان کی والدہ گزشتہ ہفتے پاکستان میں انتقال کر گئیں۔ منہاج یوتھ لیگ سپین کے ہفتہ وار اجلاس میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ، مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی گئی ، اس کے علاوہ گزشتہ جمعۃ المبارک کے دن منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے مرکزی ذمہ داران نے بھی ان کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی ۔

تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ فرانس شیخ ساجد فیاض کی والدہ طویل علالت کے بعد پیرس میں انتقال کر گئیں۔ منہاج القرآن بارسلونا میں علامہ عبد الرشید شریفی، امام مسجد حافظ عبد الرزاق، نائب صدور پرویز اختر، حاجی مظہر حسین، سیکریٹری جنرل محمد اقبال، ناظمِ نشرو اشاعت و کوارڈینیٹر یوتھ لیگ نوید اصغر، ناظمِ مالیات ارشد محمود، ناظمِ اجتماعات حاجی محمد نذیر اداسی و دیگر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ بعد از نمازِ جمعہ مرحومہ کے لئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اتوار 1 اپریل کو سفیرِ یورپ تحریک منہاج القرآن الشیخ علامہ حافظ نذیر احمد خان قادری ، بارسلونا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیرِاہتمام ہونے والی عظیم الشاں محفلِ میلاد النبی سے خطاب کے لیے بارسلونا پہنچے ۔

ائیر پورٹ پر آپ کا استقبال منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے مرکزی عہدیدارین اور منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے کیا جن میں صدر مجلسِ شوریٰ میاںبرکات احمد، چوہدری پرویز اقبال، حاجی مظہر حسین علامہ خان محمد چشتی، غلامحی الدین ، محمد نواز کیانی محمد ارشد، نثار احمد، غفران اعظم کیانی، طاہر محمود،لیاقت علی، علامہ عبد الرشید شریفی، نوید اصغر، محمد عتیق الرحمان، محمد شفیق، احسن جاوید اور محمد حسنات شامل ہیں ۔

علامہ حافظ نذیر احمد قادری 4 دن بارسلونا میں قیام کریں گے اور اس دوران وہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیرِ اہتمام ہونے والی مختلف محافلِ میلاد و تربیتی نشستوں سے خطاب فرمائیں گے ۔



فُل سائز تصاویر

گزشتہ دنوں ADN اخبار کی خوصی دعوت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے 8 رکنی وفد نے اخبار کے دفتر کا دورہ کیا، وفد میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکریٹری جنرل محمد اقبال ، منہاج یوتھ لیگ سپین کے نائب صدر محمد عتیق، سیکریٹری جنرل احسن جاوید ، کامران اکرم، رضوان علی سلطانی، حسنات مصطفی، برکات مصطفی، ظہیر اسلام اور محمد شفیق شامل تھے ۔

شام 6 بجے جب منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کا وفد جب وہاں پہنچا تو Torre Agbar میں قائم اس دفتر کے ذمہ داران نے وفد کا استقبال کیا ۔ یاد رہے کہ ADN اخبار کا افتتاح یکم مارچ 2006 کو ہوا تھا ، اور سپین بھر میں ہر روز اس کو مفت تقسیم کیا جاتا ہے۔

منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں نے اخبار کی تیاری اور چھپائی کے مختلف مراحل پر سوالات کیے جن کا اخبار کے ڈائریکٹر اورایڈیٹرز نے تفصیلاً جوابات دئیے۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری اخبار کی روزانہ 10 لاکھ کاپیاں بارسلونا اور اس کے مضافات میں مفت تقسیم کی جاتی ہیں جبکہ ہر روز 15 لاکھ سے زیادہ لوگ اس اخبار کو پڑھتے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ اخبارات کی تیاری پر ہونے والے اخراجات اس میں چھپنے والے اشتہارات سے بآسانی نکل آتے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ ADNپورے سپین کی واحد اخبار ہے جس کے ہر روز 2 ایڈیشن چھپتے ہیں ایک صبح کے ٹائم اوردوسرا شام کے وقت۔

منہاج یوتھ لیگ سپین کی طرف سے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈائریکٹرALBERT نے بتایا کہ جمعہ اور ہفتہ کو ہماری چھٹی ہوتی ہے جبکہ باقی دنوں میں ہم صبح سے لے کر دن 2 بجے تک خبریں تلاش کر تے ہیں اور شام کے وقت اگلے دن کے اخبار کی تیاری شروع کر دیتے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ یہاں کام کرنے والے افراد کی تعداد 40 کے قریب ہے ۔

آخر میں ڈائریکٹر نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکریٹر ی جنرل محمد اقبال اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں کو دورہ کی دعوت قبول کرنے پرشکریہ کے کلمات کہے جبکہ منہاج یوتھ لیگ سپین کے نائب صدر محمد عتیق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے دورہ جات سے ہمیں ایک دوسرے کے بارے میں جاننے کا موقعہ ملتا ہے اور ہماری معلومات میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

 

More Articles ...