حُسنِ قرات اور حُسن نعت کے 2مقابلوں میں اول، دوم اور سوم آنے والوں کو انعامات دیے گئے
علامہ عبد الرشید شریفی نے توبہ کی اہمیت اور عشق رسول ﷺ کے موضوع پر خطاب کیا

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی بارسلونا کے وسطی علاقے میں واقع منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 31دسمبر 2011اور یکم جنوری 2012کی درمیانی رات"شب التجاء" کے عنوان سے محفل حسن نعت اور محفل حسن قرات کاانعقاد کیا ۔ محفل میں تحریک منہاج القرآن کے قائدین و عہدیداران، منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوان، بابائے صحافت جاوید مغل، شاہین ملک، شفقت علی رضاء اور ڈاکٹر قمر احسان سمیت بارسلونا، بادالونا، اوسپتالیت اور دیگر قریبی علاقوں سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

نماز عشاء کے بعد محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا جس کی سعادت بالترتیب منہاج یوتھ لیگ سپین کے حافظ محمد عمران اور محمد تنظیر الرحمان نے حاصل کی ۔ نقیب محفل نوید احمد اندلسی نے محفل کا شیڈول ، حسن قرات و حسن نعت کے مقابلہ جات کا طریقہ کار بتایا ۔ حسن قرات و نعت کے لیے جیوری شفقت علی رضاء، حافظ محمد عمران، محمد نواز قادری اور حافظ عبد الرزاق نقشبندی پر مشتمل تھی۔

سب سے پہلے حسن قرات کا مقابلہ ہوا جس میں 13حفاظ کرام اور طلباء منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا نے حصہ لیا۔ دوسرے مرحلے میں 16سال سے کم عمر افراد کے درمیان حسن نعت کا مقابلہ ہوا جس میں 17کم سن و نو عمر ثناء خوانان نے حصہ لیا جبکہ آخری حصہ میں 16سال سے زیادہ عمر کے افراد کے مابین نعت خوانی کا مقابلہ ہوا جس میں 11خوش نصیبوں نے بار گاہ مصطفوی ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے ۔

محفل کے دوران 11:55پر تمام شرکاء نے منہاج نعت کونسل بارسلونا کے نوجوانوں کے ہمراہ کھڑے ہو کر بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں درود و سلام پیش کیاجو کہ 12:10بجے تک جاری رہا اور اس طرح اہل بارسلونا نے نئے سال کا ایک منفرد اور بابرکت انداز سے استقبال کیا ۔

محفل کے دوران امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے توبہ کی اہمیت اور ضرورت اور عشق رسالت مآب ﷺ پر قرآن و احادیث کی رو شنی میں خطاب کیا۔ انہوں نے دیارِ غیر میں رہتے ہوئے اپنی اولاد کی تربیت کے حوالے سے احکامِ شریعہ پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی ۔

مقابلہ جات کے اختتام پر نتائج کا اعلان کیا گیا جس کے تحت حسن قرات میں حافظ ابرار حسین (طالب علم منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا) نے پہلی پوزیشن، حافظ صہیب شبیر (طالب علم منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا) نے دوسر پوزیشن اور حافظ محمد بلال نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔16سال سے کم عمر نعت خوانان میں غلام حمزہ(طالب علم منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا)، محمد فیضان (طالب علم منہاج اسلامک سنٹر بادالونا)اور فیض رسول نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔16سال سے زیادہ عمر کے ثناء خوانان میں غلام محی الدین نے پہلی، محمد شہباز نے دوسری اور حافظ عاطف احتشام (منہاج نعت کونسل بارسلونا) نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے جیتنے والوں میں سے پہلے نمبر پر آنے والوں کو ٹرافی (کپ)، دوسرے نمبر پر آنے والوں کو شیلڈ ز اور تیسرے نمبر پر آنے والوں کو میڈلز کے علاوہ نقد انعامات بھی دیے گئے ۔ اس کے علاوہ محفل نعت میں خصوصی تعاون کرنے پر محمد اقبال چوہدری، چوہدری محمد سرور، مرزا احسان الحق بیگ، محمد ظل حسن قادری اور قاری عبد الرحمان کو اسناد امتیاز بھی پیش کی گئیں

شرکاء محفل نے قاری عبد الرزاق نقشبندی (امام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا )کی امامت میں باجماعت نماز تسبیح اداء کی جس کے بعد علامہ عبد الرشید شریفی (امیر منہاج القرآن بارسلونا)نے گناہوں کی معافی، اور امت مسلمہ و پاکستان کے لیے امن و سلامتی کی خصوصی دعا کروائی ۔ منہاج یوتھ لیگ سپین نے شرکاء محفل میں لنگر تقسیم کیا جس کے بعد 2011میں شروع ہونے والی یہ محفل 2012میں اختتام پذیر ہوئی ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_1513.jpg

IMG_1599.jpg

IMG_1613.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_1650.jpg

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی ذیلی تنظیم منہاج القرآن بادالونا کے زیر اہتمام 3دسمبر 2011ء بروز ہفتہ بعد نماز مغرب یوم عاشور کے سلسلے میں خصوصی محفل منعقد کی گئی جس میں اہل علاقہ اور بالخصوص نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین لوگرونیو کے امیر علامہ صفدر مجید قادری نے خطاب کیا ۔

محفل کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ جبران اعظم کیانی نے حاصل کی ، محمد طارق فاروق نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی جبکہ ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف نعت خوان محمد قدیر احمد خان نے اپنے مخصوص انداز میں بارگاہ امام حسین رضی اللہ عنہ میں ہدیہ منقبت پیش کیا اورشرکائے محفل سے داد وصول کی ۔ محفل میں نقابت کے فرائض نائب امام منہاج اسلامک سنٹر بادالونا حافظ محمد معروف نقشبندی نے سرانجام دیے ۔

محفل کی مہمان خصوصی ،منہاج القرآن لوگرونیو کے امیر علامہ صفدر مجید قادری (منہاجین) کو دعوت خطاب دی گئی جنہوں نے اپنی گفتگو میں فلسفہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ اور مقام اہل بیتؓ پر کلام باری تعالیٰ اور احادیث نبوی کی روشنی میں تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ جس نے حسین رضی اللہ عنہ سے محبت کی اس نے حضرت محمد ﷺ سے محبت کی اور جس نے حسین رضی اللہ عنہ سے بغض رکھا اس نے سرکارِ دوعالم ﷺ سے بغض رکھا۔انہوں نے کہا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ حق کا علمدار ہیں اور یزید نا حق ہے، اپنی گفتگو کے اختتامی حصہ میں انہوں نے شرکاء محفل کو حسینی کردار اپنانے کی تلقین کی ۔

>حضور سرور دو عالم ﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا جس کے بعد امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے دین اسلام کی سربلندی اور امت مسلمہ کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی اور منہاج القرآن بادالونا کی انتظامیہ کی طرف سے تمام شرکاء کا شکریہ اداء کیا ۔محفل کے آخر میں شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

13نومبر 2011بروز اتوارمنہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی جس میں اہل عقیدت نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت منہاج یوتھ لیگ سپین کے حافظ محمد عاطف احتشام نے حاصل کی، سلسلہ نعت خوانی میں جانثارانِ مصطفی ﷺ نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے ان خوش بختوں میں محمد سدا،عبد الباسط، محمد عابد، حافظ محمد عاطف، قاری عبد الرزاق اور محسن صدیق شامل ہیں ۔ اس موقع پر امام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا قاری عبد الرزاق نقشبندی نے آقائے دوجہاں ﷺ کی ثناء خوانی کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم کام حضور ﷺ کے صحابہ کے دور سے جاری ہے اور تا قیامت جاری رہے گا ۔

امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے اپنے خطاب حضرت ابراہیم علیہ السلام کے معجزات اور غوث الثقلین شیخ عبد القادر جیلانی ؒ کی کرامات بیان کیں ، انہوں نے غوث اعظم کی تعلیمات کی روشنی میں اصلاح احوال کا درس بھی دیا اور حاضرین کو تلقین کی کہ وہ اولیاء کرام کی کرامات کو سننے اور بیان کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیمات کو بھی اپنی روز مرہ کے معاملات میں لاگو کریں ۔

محفل کے آخری حصہ میں حاضرین نے دست بستہ بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا اور نمازِ مغرب کے بعد شرکاء میں گیارہویں شریف کا لنگر تقسیم کیا گیا ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ، مقامی سیاسی رہنماؤں اور ہزاروں فرزندانِ اسلام کی شرکت
اجتماع میں سینکڑوں افراد نے ویمبلے ارینا میں منظورہونے والی قراردادِ امن پر دستخط کیے

بارسلونا، سپین میں ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع 6 نومبر بروز اتوار منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتما م منعقد ہوا ، اس دفعہ بارسلونا کی تاریخی اہمیت کی حامل عمارت Museu Maritimمیں نماز عید کا انتظام کیا گیا ۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی انتظامیہ کی طرف سے صبح7:30بجے ہال کے کھلتے ہی انتظامات کا آغاز کر دیا گیا، بارش کے باوجود8بجے سے قبل ہی نمازیوں کی آمد شروع ہو گئی ۔ وسیع و عریض ہال کے باوجودزیادہ افراد کی آمد کے پیش نظر 2جماعتوں کا انتظام کیا گیا ۔

ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی خصوصی دعوت پر مقامی حکومت اور سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے بھی اجتماع میں شرکت کی، نماز عید کی پہلی جماعت سے قبل کاتالونیا (سپین)کے ڈائریکٹر جنرل برائے مذہبی امور Xavier Puigdollers اور سوشلسٹ پارٹی کے رہنماء Jose Maria Salaنے مسلمانوں کو ان کے عظیم تہوار پر مبارک باد دی ۔منہاج القرآن کی انتظامیہ کی طرف سے قاری عبد الرزاق نقشبندی نے مہمانوں کو پھول پیش کیے اورمنہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری نے مہمانوں کا شکریہ اداء کیا ۔ اس موقع پر پاکستانی کیمونٹی کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے جن میں طارق حفیظ عباسی ، جاوید مغل، شفقت علی رضاء، حافظ عبد الرزاق صادق، قاری عبد الرحمان اور دیگر شامل ہیں ۔

نماز عید کی پہلی جماعت 8:45پرقاری عبد الرزاق نقشبندی کی اقتداء میں اداء کی گئی جبکہ 9:45پر نماز عید کی دوسری جماعت قاری محمد عمران کی اقتداء میں اداء کی گئی جنہوں نے نماز کے بعد تمام حاضرین کو عید کی مبارک باد دی اور پاکستان کی سلامتی اور مسلمانوں کے اتحاد و کامیابی کے لیے دعا کی ۔دونوں جماعتوں میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی جن میں بھارت، مراکش، الجزائر، انڈونیشیا، بنگلہ دیش اور سپین سے تعلق رکھنے والے مسلمان شامل تھے ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے نماز عید کے اجتماع میں ستمبر 2011میں لندن میں ہونے والی عالمی امن کانفرنس میں منظور ہونے والی قراردادِ امن پر دستخط کروانے کے لیے ہال کے خارجی دروازوں پر ٹیبل لگائے گئے جہاں سینکڑوں افراد نے اپنے دستخطوں کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی کہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، مسلمان پرامن لوگ ہیں اور دنیا میں امن قائم کرنے کے خواہش مند ہیں ۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر محمد اکرم بیگ اور سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی نے انتظامیہ میں شامل تمام افراد کو احسن انتظامات پر شاباش اور مبارک باد دی ، انتظامیہ میں حاجی محمد ارشد، احسن جاوید خان، خرم شبیر قادری، بلال یوسف، محمد آصف قادری، ذیشان علی قادری، محمد عتیق قادری، محمد سعید، محمد شہاب ، صفی اللہ، علی اصغر، محمد افضل قادری، حسنات مصطفی، علی رضاء، فہیم ضیاء، رضوان بیگ، وقاص اشرف اور اختر رسول شامل تھے ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoClick to view full size image

15جولائی بروز جمعہ منہاج القرآن بادالونا (بارسلونا، سپین) کے زیر اہتمام شب برات کے موقع پر شب بیداری کا انعقاد کیا گیا ہے ، محفل کی صدارت علامہ عبد الرشید شریفی نے کی جبکہ محمد نواز جرال(صدر)، آفتاب حسین ابرار (سنیئر نائب صدر)، جہانگیر حسین گرمالہ(ناظم تعلقات عامہ) اور حافظ محمد معروف (امام مسجد)نے خصوصی شرکت کی ۔ اس روحانی محفل میں اہل علاقہ سے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

محفل پاک کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، جس کی سعادت حافظ محمد معروف نے حاصل کی، ثناء خواں حافظ محمد جبران، محمد کاشف اور سید قاسم علی شاہ نے اپنے مخصوص انداز میں آقاء دوجہاں ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے ۔

علامہ عبد الرشید شریفی (امیر منہاج القرآن بارسلونا) نے شب برات کی فضلیت و برکات پر خصوصی روشنی ڈالی ، باجماعت صلوٰۃ التسبیح اداء کرنے کے بعد شرکاء محفل نے نفلی عبادات کیں اور رب ذو الجلال کی بارگاہ میں اپنے گناہوں کی معافی مانگی ۔ محفل پاک کے اختتام پر علامہ عبد الرشید شریفی نے رقت آمیز دعا کی ۔ اس موقع پر منہاج القرآن بادالونا انتظامیہ کی طرف سے سحری کا بہترین بند و بست کیا گیا ۔

رپورٹ: محمد رضوان کاظمی۔مرتب : نوید احمد اندلسی

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

More Articles ...