منہاج القرآن بادالونا نے 11جون بروز جمعہ مقامی اسپورٹس گراؤنڈ میں نماز جمعہ کا اہتمام کیا جس میں تحریک منہاج القرآن کی مرکزی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا ۔ نماز جمعہ کے اس تاریخی اجتماع میں ہزاروں فرزندان اسلام نے شرکت کی ۔اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض ،امیر تحریک منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی اورمنہاج القرآن سپین (بارسلونا +بادالونا) کے رفقاء و عہدیداران بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

بادالونا پہنچنے پر منہاج القرآن بادالونا کی تنظیم اور دیگر مقامی پاکستانی تنظیمات کے عہدیداران نے صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کا استقبال کیا ، بادالونا کی معروف پاکستانی شخصیت آفتاب احمد ابرار نے صاحبزادہ صاحب کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے عبادالرحمان اور والدین کی عظمت کے موضوعات پر گفتگو کی ۔ نماز جمعہ کے بعد اہل بادالونا کی ایک بڑی تعداد صاحبزادہ حسن محی الدین قادری سے مصافحہ کرتے ہوئے اور آٹو گرافس لیتے ہوئے دکھائی دی ۔

مزید تصاویر دیکھینے کے لیے یہاں کلک کریں

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

بارسلونا اور بادالونا کے بعد Hospitalet وہ شہر ہے جس میں پاکستانی کیمونٹی بالخصوص فیملیز کی آبادی بہت زیادہ ہے ، گزشتہ مہینے منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں اس شہر میں منہاج القرآن کے مرکز کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا ۔

12جون برو ز ہفتہ منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری کو مقامی انتظامیہ کی طرف سے Hospitaletکے پاکستانی تاجروں کی ایک کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا، جہاں انہوں نے اپنے خطاب کے دوران تاجروں کو منہاج القرآن سپین کے اس فیصلے سے آگاہ کیا جس کے بعد تاجروں نے اس حوالے سے اپنی مکمل حمایت اور مالی تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ ممتاز بزنس مین سید ظفر علی شاہ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ Hospitalet de Llobregatمیں مسجد کا قیام مقامی لوگوں کی بنیادی ضرورت ہے ، انہوں نے منہاج القرآن سپین کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ منہاج القرآن کو اپنے ہر قسم کے تعاون کے ساتھ اسپتالیت میں خوش آمدید کہیں گے ۔

پاکستانی کیمونٹی کے مراکز تجارت کے اوقات کار طے کرنے کے حوالے سے منعقدہ اس کانفرنس میں مقامی بلدیہ اور پولیس کے علاوہ پاکستانی کیمونٹی کی نمائندہ تنظیمات کے سربراہان نے بھی شرکت کی جن میں صدر پاک فیڈریشن راجا شعیب ستی اور سیکریٹری جنرل طاہر رفیع بھی شامل تھے۔

 

مزید تصاویر

24 اپریل بروز ہفتہ کو بعد از نماز عصرنئی مسجد منہاج القرآن بادالونا میں ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد کیا گیا  جس میں ڈنمارک سے آنے والے علامہ شاہد ریاض منہاجین نے خصوصی خطاب فرمایا۔

محفل کا باقائدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے محمد شہزاد  نے کیا، جس کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا جس میں محمد عثمان اورمحمد عتیق قادری  نے آقا دو جہاںﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔

سلسلہ نعت خوانی کے بعد علامہ شاہد ریاض کو دعوتِ خطاب دی گئی، انہوں نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ جس طرح حضور اکرمﷺ کا مقام و مرتبہ تمام مخلوقات سے بلند ہے اسی طرح حضور غوث اعظم  شیخ عبدالقادر جیلانی    ؓ کا مقام و مرتبہ اولیاءکرام میں سب سے بلند ہے۔اور ان کو یہ مرتبہ ادب مصطفیﷺ سے ملا ہے، اللہ جل مجدوہ کے نزدیک سب سے بہتر وہ ہے جس کے دل میں تقوی کی دولت ہے اور بے شک تقوی ادب محبوب مصطفیﷺ سے ملتا ہے۔آج کل کے دور میں اگر اپنے آپ کو اپنے ایمان کو بچانا ہے تو کسی ایسی جماعت کے ساتھ اپنی سنگت اختیار کرنی چاہیے جو دنیا بالخصوص آخرت میں کام آئے۔

خطاب کے بعد بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں صلاۃ وسلام پیش کیا گیا جس کے بعد شرکاءمحفل کے لئے لنگر کا انتظام کیا گیا۔

 

  

محمد عتیق قادری
صدر منہاج یوتھ لیگ سپین

فُل سائز تصاویر 

16 ستمبر بروز بدھ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی طرف سے بارسلونا کے مشہور پاکستانی ریسٹورنٹ ذیشان کبابش پر مقامی پاکستانی و ہسپانوی تنظیمات اور حکومتی عہدیداران کے اعزاز میں ایک شاندار افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ افطار پارٹی میں شرکت کرنے والوں میں
« Montserrat Coll (۔DGمذھبی امورحکومت کتالونیا)«Agusti Iglesias(سیکریٹری DGمذھبی امور)«Oriol Amoros(سیکریٹری امیگریشن حکومت کتالونیا)  «سید شکیل شاہ(ویلفیئر کونصلر پاکستان کونصلیٹ بارسلونا)«Jose Maria Sala(ناظم تنظیمات سوشلسٹ پارٹیPSC)«محمد شعیب(مسلمان ممبر کتالان پارلیمنٹ، ممبر PSC) « Ignasi Cardeluz(سیکریٹری امیگریشن بلدیہ بارسلونا)«Merce Homs( ممبرCiU، کتالان اپوزیشن پارٹی)« شیخ حسن (امام مسجد طارق بن زیاد)« Jordi Lopez  (سابق DG مذہبی امور)«Miquel(انچارج تعلقات عامہ کتالان پولیسMossos d'Esquadra«Alberto Bargados ( پروفیسر بارسلونا یونیورسٹی)«Josep  ( نمائندہ بلدیہ بادالونا)«Ana Royo اور Wiki(نمائندگان مقامی چرچ)«محمد ابراہیم اعوان(پاکستانی کونصلیٹ)«Nuria(سیکریٹر ی جنرل Fundacio Tot Raval )  «عبد الغفار (پاکستان کونصلیٹ)«راجہ شعیب ستی (صدر پاکستان فیڈریشن )«خالد شہباز چوہان(ترجمان پاکستان فیڈریشن)«حافظ عبد الرزاق صادق(پاکستان پریس کلب) «شفقت علی رضاء (چیف ایڈیٹر پاک نیوز )«جاوید مغل(پاکستان پریس کلب )«شوکت اسلام چوہان(پاکستان پریس کلب )«راجا طاہر عاشق (انچارج کشمیر امور پاکستان فیڈریشن)«شاہد رسول وڑائچ (پاکستان تحریک انصاف)، پرویز اختر جانی، سید ظفر علی شاہ، ارشد نذیر ساحل، راجا محمد نعیم ، حاجی نوید وڑائچ اور دیگر تنظیموں کے نمائندگان شامل تھے ۔

میزبان تنظیم منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی افطار پارٹی میں شرکت کی ان میں سرپرست محمد نوازکیانی، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی، صدر مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری، الحاج قاری عبد الرحمان، محمد اعظم چٹھہ، علامہ عرفان رضاء ، ناظم دعوت یوتھ لیگ محمدآصف قادری ، اور لائبریرین یوتھ لیگ بلال یوسف مصطفوی شامل تھے ۔

محمد اقبال چوہدری (صدر منہاج مصالحتی کونسل ) نے افطار پارٹی کی تقریب میں سب کو خوش آمدید کہا جبکہ دیگر شرکاء نے اتنی شاندار تقریب کے انعقاد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کوخصوصی مبارک باد دی، مونسرات کول، سید شکیل شاہ، جوردی لوپیث، خوسے ماریا سالا اور محمد شعیب نے افطار پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کا انعقاد باہمی تعلقات کے فروغ دینے کے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ اس سے ہمیں ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملتا ہے ۔


 
 



 


مزید تصاویر

بارسلونا، کتالونیا اور سپین بھر کی مسلم تنظیمات نے مشترکہ طور پر کل 20 ستمبر بروز اتوار کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے ۔ بارسلونا عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام اسپورٹس ہال El Raval میں ہو گا اور بادالونا میں سب سے بڑا اجتماع بھی منہاج القرآن کے زیر انتظام ہو گا ۔

منہاج القرآن بارسلونا کے زیر انتظام اسپورٹس ہال El Raval اور منہاج اسلامک سنٹر میں 3 جماعتیں کروائی جائیں گی ، پہلی جماعت 8:30 بجے، دوسری جماعت9:15 بجے اور تیسری جماعت 10 بجے کرائی جائے گی اور منہاج القرآن بادالونا کے زیر انتظام نماز عید کی جماعت 9:15 پر Isla Camerun میں پڑھائی جائے گی ۔

More Articles ...