9ستمبر 2012بروز اتوار، منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام یورپی امن کانفرنس 2012منعقد ہو گی جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے ، کانفرنس میں یورپ بھر سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تنظیمات کے وفود شرکت کریں گے۔

اس تاریخی امن کانفرنس میں دیگر یورپی ممالک کی طرح تحریک منہاج القرآن سپین کے ممبران بھی بھرپور شرکت کریں گے ، منہاج القرآن سپین کا 25رکنی قافلہ محمد نواز کیانی (سرپرست منہاج القرآن سپین) کی قیادت میں 6ستمبر کو ڈنمارک کے الحکومت کوپن ہیگن پہنچے گا ،قافلے میں منہاج القرآن بارسلونا، منہاج القرآن بادالونا اورمنہاج القرآن اوسپتالیت کے عہدیداران کے علاوہ منہاج ویمن لیگ کی خواتین اور منہاج یوتھ لیگ کے نوجوان بھی شامل ہیں ۔

17اگست 2012ء بروز جمعہ شہر اعتکاف (لاہور) میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں تحریک منہاج القرآن کی دنیا بھر کی تنظیمات اور شخصیات کو اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شیلڈز، اسناد اور تمغات سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی (ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ) نے پیس اینڈ انٹی گریشن کے میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر محمد اقبال چوہدری (صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین )کے لیے تمغہ خدمت کا اعلان کیا جو کہ نظامت امور خارجہ کے ڈائریکٹر راجہ جمیل اجمل نے وصول کیااور بعد ازاں سپین روانہ کر دیا جائے گا ۔ 18اگست کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بارسلونا، بادالونا اور اوسپتالیت کے عہدیداران نے محمد اقبال چوہدری کو تمغہ خدمت ملنے پر خصوصی مبارک باد پیش کی ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ محمد اقبال چوہدری منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے بانی ممبران میں سے ہیں ، اس وقت منہاج مصالحتی کونسل سپین (منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کونسل سپین) کے صدر ہیں جبکہ اس سے قبل وہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر اور سیکریٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں ۔ محمد اقبال چوہدری نے ہمیشہ سپین کی پاکستانی و مسلمان کیمونٹی اور مقامی انتظامیہ کے درمیان پل کا کردار کیا ہے اور دن رات پاکستانی کیمونٹی کی انٹی گریشن اور ان کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں نظر آتے ہیں ۔ اس سے قبل 2010میں تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے دورہ سپین کے موقع پر محمد اقبال چوہدری کی خدمات کے اعتراف میں اُن کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے گولڈ میڈل کا اعلان بھی کیا تھا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے اجلاس منعقدہ 28جولائی 2012میں برما (میانمار)میں مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی گئی ہے اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس معاملے کے حل میں اپنا کردار اداء کریں ۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ ہم برما(میانمار) میں مسلمانوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ برما (میانمار) کی حکومت کو مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث گروہوں کے خلاف کاروائی کرنے پر مجبور کرے، انہوں نے کہا چونکہ سپین میں برما کی ایمبیسی یا قونصلیٹ نہیں اس لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے جلد ہی یورپی یونین اور اقوامِ متحدہ کے دفاتر میں احتجاجی یاداشت جمع کروائی جائے گی ۔محمد اقبال چوہدری نے برما (میانمار) کے مسلمانوں کے قتل عام پر اسلامی ممالک کی حکومتوں، اسلامی کانفرنس تنظیم، عرب لیگ اور دیگر عالمی اداروں کی خاموشی کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائم مقام صدر ظل حسن قادری نے بھی برمی مسلمانوں کے قتل عام کو انتہائی تشویشناک قرار دیا اور کہا کہ اس سلسلہ میں انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی خاموشی انتہائی شرمناک ہے ، ۔انہوں نے کہا کہ برمی مسلمانوں کا قتل عام رکوانے کے لیے اسلامی حکومتوں اور بالخصوص پاکستانی حکومت کو بھی اپنا کردار اداء کرنا چاہیے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مذمتی قرارداد پیش کی جائے اور پاکستان کی حکومت بڑی طاقتوں کے سفیروں کو اس زیادتی کے بارے آگاہ کرتے ہوئے اس کو روکنے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کرے ۔

 

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائم مقام صدر ظل حسن قادری 19جولائی بروز جمعرات عمرہ کی ادائیگی کے بعد بارسلونا واپس پہنچے تو بارسلونا انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائدین نے ان کا شاندار استقبال کیا اور علامہ عبد الرشید شریفی نے انہیں مٹھائی پیش کی ۔ اس موقع پر محمد نواز کیانی ( سرپرست ) ، علامہ عبد الرشید شریفی(امیر تحریک)، حاجی زاہد اختر (صدر اوسپتالیت)، نوید احمد اندلسی (سیکریٹری جنرل) ، محمد ارشد (صدر مجلس شوریٰ)، بلال یوسف (صدر منہاج یوتھ لیگ) اور خرم شبیر ( سیکریٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ) سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے ۔

محمد ظل حسن قادری گزشتہ تین ہفتوں سے اپنی فیملی کے ہمراہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرا لقادری کی سنگت میں سعودی عرب تشریف لے گئے تھے جہاں انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کے علاوہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مختلف اسلامی تاریخی مقامات کی زیارت بھی کی ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) نے رمضان المبارک کے اوقاتِ کار (ٹائم ٹیبل) کا چارٹ جاری کر دیا ہے جو کہ 13جولائی 2012ء سے منہاج اسلامک سنٹر بارسلوناBarcelona، منہاج اسلامک سنٹر بادالوناBadalona، منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت Hospitaletاور منہاج لائبریری بارسلونا میں دستیاب ہے جہاں سے روزانہ سینکڑوں کے افراد لیجا رہے ہیں۔ حسب سابق اس چارٹ (کیلنڈر) میں سحری و افطاری کے اوقات کے علاوہ نمازِ پنجگانہ کے اوقات بھی شامل کیے گئے ہیں ۔ عوام کی سہولت کے لیے یہ اوقاتِ کار (کیلنڈر) منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے آفیشل ویب سائٹ www.minhaj.esپر بھی اپلوڈ کیا گیا ہے جہاں سے اسے PDFیا JPGفارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ اور پرنٹ کیا جا سکتا ہے ۔


JPG: http://www.Minhaj.es/cal2012/Spain.jpg 
PDF: http://www.Minhaj.es/cal2012/Spain.pdf


 

 

More Articles ...