منہاج القرآن بارسلونا میں ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل 12 اکتوبر بروز اتوار کو ہو گی
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ اہتمام ماہانہ محفل گیارہویں کا انعقاد 12 اکتوبر بروز اتوار کو بعد نمازِ عصر (6:00بجے) جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا (چھوٹی مسجد) میں ہوگا جس میں تلاوتِ قرآن کریم، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ علامہ عبد الرشید شریفی (امیر منہاج القرآن بارسلونا) خطاب کریں گے جبکہ محفل کے آخر میں خصوصی دعا و لنگر کا اہتمام کیا جائے گا ۔ تمام مسلمانوں کو محفل میں شرکت کی دعوتِ عام ہے ۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ انتظام گزشتہ 12 سال سے باقاعدہ گیارہویں شریف کی ماہانہ محفل کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔