منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی مجلس شوریٰ کا اجلاس 19 اپریل بروز اتوار کو منہاج اسلامک سنٹر میں منعقد ہو گاجس کی صدارت صدر مجلس شوریٰ حاجی غلام حسین کریں گے ، اجلاس میں منہاج القرآن بارسلونا کی مرکزی مجلس عاملہ کے عہدیداران، منہاج القرآن بادالونا کے عہدیداران ، منہاج یوتھ لیگ سپین کی ایگزیکٹو کونسل اور منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس شوریٰ کے تمام اراکین شرکت کریں گے ۔

اجلاس کا آغاز نماز عصر کے بعد6:30 پر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ہو گا جب کہ اس کا اختتام نماز مغرب سے قبل کر دیا جائے گا، اس اجلاس میں منہاج القرآن بارسلونا کی سہہ ماہی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ سہہ ماہی کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ اہتمام ماہانہ گیارہویں شریف اور غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی(رض) کے سالانہ عرس کی محفل 12 اپریل بروز اتوار کو جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں منعقد ہو گی ۔ پروگرام کے مطابق تلاوت ِ کلام پاک اور نعت خوانی کی محفل ہو گی جس کے بعد امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی پیرانِ پیر شیخ عبدا لقادر جیلانی (رض) کی سیرت پر خطاب کریں گے ۔ تمام اہل بارسلونا کو اس محفل میں شرکت کی دعوتِ عام دی جاتی ہے ۔ محفل کا آغاز بعد از نماز عصر (6:15) پر ہو گا جب کہ نماز مغرب پر اختتام ہو گا۔

 

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ اہتمام 13 ہویں سالانہ محفل میلاد النبی(صلی اللہ علیہ وسلم) 15 مارچ بروز اتوار کو اسپورٹس ہال El Raval منعقد ہوگی ۔ پروگرام میں منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ (برمنگھم) سے تشریف لانے والے علامہ جنید عالم قادری (منہاجین) خطاب کریں گے ۔ بارسلونا کے معروف ثناءخوانان بارگاہِ رسالت (صلی اللہ علیہ وسلم) میں نعت کا نذرانہ پیش کریں گی۔منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے تمام اہل اسلام کو آقائے دو جہاں(صلی اللہ علیہ وسلم) کی ولادتِ باسعادت سلسلے میں سجائی جانے والی اس محفل میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔ خواتین کے لیے باپردہ انتظام ہو گا ۔

اسپورٹس ہالEl Raval بارسلونا سنٹر کی مشہور جگہ Rambla Raval المعروف پریشان رامبلا پر واقع ہے ۔محفل کے آخر میں الحاج قاری عبد الرحمان (ڈائریکٹر عادل تندوری ریسٹورنٹ ) کی طرف سے شرکاءمحفل میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے ایک خوش قسمت کو عمرہ کا ٹکٹ دیا جائے گا ۔


منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بادالونا کے زیرِ اہتمام سالانہ میلاد النبی کانفرنس 14 مارچ بروز ہفتہ کو سوک سنٹر سانت روک میں ہو گی ۔ اس عظیم الشان کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ (برمنگھم) کے امیر علامہ جنید عالم قادری(منہاجین) خطاب کریں گے ۔

پروگرام کا دورانیہ 5بجے سے 8 بجے ہو گا، بادالونا و بارسلونا کے معروف ثناءخوانان بارگاہِ رسالت میں نعت کا نذرانہ پیش کریں گی۔

منہاج القرآن بارسلونا اور منہاج القرآن بادالونا کی طرف سے تمام اہل اسلام کو آقائے دو جہاں کی ولادتِ باسعادت سلسلے میں سجائی جانے والی اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔ سوک سنٹر سانت روکCentre Civic de Sant Roc، میٹرو L2 کے سٹاپ Sant Roc کے بالکل ساتھ مچھلی مارکیٹ کے اوپر واقع ہے ۔


منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 8 مارچ بروز اتوار کو بعد از نمازِ عشاء(رات 9 بجے ) محفلِ شب ِبیداری کا اہتمام کیا جائے گاجو کہ ساری رات جاری رہے گی، یہ محفل شب میلاد مصطفی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سلسلے میں منائی جائے گی۔

محفل کا آغاز بعد از نمازِ عشاء ہو گا جس میں تلاوتِ قرآنِ کریم، محفل حسن نعت اور نمازِ تسبیح کے علاوہ صبح صادق کے وقت محفل درود سلام بھی شامل ہو گی، دوران محفل امیر تحریک منہاج القرآن بارسلوناعلامہ عبد الرشید شریفی اس رات (شب میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) کی عظمت و فضیلت بیان کریں گے ۔ محفل کے اختتام پر شرکاءکے لیے سحری و لنگر کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

 

More Articles ...