شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کی سالگرہ کے موقع پر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 19 فروری کو شاندار تقریب کا اہتمام ہو گا
محبتوں کے پیامبر اور عالم سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو ان کی 58 ویں سالگرہ کے موقع دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرنے کے لیے 19 فروری بروز جمعرات شام 5 بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا اس پروگرام میں تحریک منہاج القرآن بارسلونا کے عہدیداران ، منہاج ویمن لیگ، منہاج یوتھ لیگ اور بارسلونا کی پاکستانی کیمونٹی کے نمائندگان شرکت کریں گے ۔ تقریب میں خواتین کے شرکت کا باپردہ انتظام کیا گیا ہے ۔
تقریب میں قائدین منہاج القرآن بارسلونا اور مختلف سیاسی جماعتوں اور فلاحی تنظیمات سے تعلق رکھنے والے افراد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی امت مسلمہ کے اتحاد اور عالمی امن کے قیام کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر اظہار خیال کریں گے ، ان میں منہاج مصالحتی کونسل بارسلونا کے ناظم محمد اقبال چوہدری، امیر تحریک منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی، ممتاز عالم دین علامہ مظفر حسین نقوی، نائب صدر پاکستان فیڈریشن افضال احمد بیدار، ڈائریکٹر ہم وطن جاوید مغل، نائب صدر پاک فیڈریشن چوہدری عامر سیال ،صدر پاکستان پریس کلب بارسلونا حافظ عبد الرزاق صادق ، ممتاز صحافی و NNA کے نمائندہ اور کلام نویس ظفر اقبال حسن اور صدر پاک کتالان ایسوسی ایشن خالد شہباز چوہان و دیگر شامل ہیں ۔
گزشتہ اتوار کو ہونے والے منہاج القرآن بارسلونا اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے مشترکہ اجلاس میں اس پروگرام کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔