منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیر انتظام ہمیشہ کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان (اگست)کے دوران نماز جمعہ کی نماز منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے علاوہ اسپورٹس ہال El Ravalمیں بھی اداء کی جائے گی جو کہ Rambla del Ravalپر واقع ہے ۔

اسپورٹس ہال 1:30بجے کھلا کرے گا اور نماز جمعہ کی جماعت 2:30بجے ہوا کرے گی ، ہال میں زیادہ سے زیادہ 800افراد داخل ہونے کی اجازت ہے ،مذکورہ تعداد مکمل ہونے پر ہال کا دروازہ بند کر دیا جائے گا، ہال میں نماز کے لیے آنے والے تمام افراد سے وقت کی پابندی اور باوضو آنے کی درخواست ہے ، کیونکہ ہال میں وضو کا انتظام نہیں ہے ۔

منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں حسب معمول نماز جمعہ کی 3جماعتیں ہونگی ، پہلی جماعت 2:00بجے، دوسری جماعت 2:30بجے اور تیسری جماعت 3:15بجے ہو گی ۔

19جون بروز اتوار منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی جس کی صدارت سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین محمد نواز کیانی نے کی جبکہ خطاب منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین نے کیا، محفل میں منہاج القرآن فرانس کے نائب صدر حاجی محمد یعقوب ، علامہ عبد الرشید شریفی اور مرزا نواز جرال نے خصوصی شرکت کی ۔

محفل کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت حافظ عبد الرزاق نقشبندی نے حاصل کی، سلسلہ نعت خوانی میں حافظ محمد عاطف احتشام اور غلام الحی الدین (گُڈو پاشا) نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی ، نقابت کے فرائض حافظ محمد عابد نقشبندی نے سر انجام دیے ۔

ڈائریکٹر MWFیورپ علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین نے اپنے خطاب میں معراج النبی ﷺ اور میلاد النبی ﷺ کے موضوع پر خطاب کیا ، انہوں نے قرآن مجید کی آیات مقدسات اور احادیث نبوی کی روشنی میں واقعہ معراج النبی کے تمام مراحل اور حضور ﷺ کی شان بشریت اور شان نورانیت بیان کی ، انہوں نے احوال صحابہ و اولیاء کرام کی روشنی میں حضور ﷺ کی شان بھی بیان کی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بارگاہ مصطفی ﷺ کے متعلق صرف عقل سے نہیں بلکہ عقل و عشق سے کام لیا جانا چاہیے، کیونکہ ان کی شان کو عقل سے جاننا ابو جہل کا کام تھا جبکہ صدیق اکبرؓ اور عمر فاروق اس بارگاہ کو عشق و عقل سے دیکھتے تھے ۔

اپنی گفتگو کے آخری حصے میں علامہ اقبال اعظم منہاجین نے بتایا کہ جس عظیم فلاحی منصوبہ آغوش کے لیے گزشتہ سالوں سے اہل بارسلونا تعاون کر رہے ہیں اس کا تعمیراتی کام اب مکمل ہو چکا ہے اور تزئین و آرائش کا کام شروع ہو چکا ہے جس کے فوراً بعد ادھر 500یتیم بچوں کی کفالت شروع ہو جائے گی، انہوں نے یتیم بچوں کی کفالت اپنے ذمہ لینے کا طریقہ کار کی تفصیلات بھی بتائیں ، اس موقع پر TVسکرین پر آغوش منصوبہ کی تصاویر اور اس میں زیرِ کفالت بچوں کی تصاویر بھی دکھائی گئیں ۔ نماز مغرب کے بعد ختم پاک پڑھا گیا اور اور لنگر تقسیم کیا گیا ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo  Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo  Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo  Pulsa para ver la imagen a tamaño completo  

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo  Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo  Pulsa para ver la imagen a tamaño completo


17جون بروز جمعۃ المبارک منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم (منہاجین الازہری)نے اپنے دورہ سپین کے موقع پر منہاج القرآن بادالونا کے زیر اہتمام منعقدہ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔

علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے واقعہ معراج النبی ﷺ بیان کیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے فلاحی منصوبہ آغوش کی تفصیلات بتائیں، انہوں نے اہل بادالونا کو مبارک دی اور بتایا کہ جس عظیم فلاحی مقصد کے لیے انہوں نے گزشتہ سالوں میں مالی تعاون کیا تھا وہ الحمد للہ اب مکمل ہو چکا ہے اور تزین و آرائش کے مراحل میں ہے ، انہوں نے آغوش میں زیر کفالت بچوں کی کفالت کا تفصیلی طریقہ کار بتایا ، اس موقع پر انہوں نے احادیث نبوی ﷺ کی روشنی میں یتیم کی کفالت کرنے والے کے بارے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملنے والے اجر و ثواب پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔

نماز جمعہ کے بعد منہاج القرآن بادالونا نے علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین اور حاجی محمد یعقوب (نائب صدر منہاج القرآن فرانس)کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ پر ظہرانہ دیا جس میں علامہ عبد الرشید شریفی، مرزا نواز جرال، حافظ محمد معروف، خرم شبیر قادری اور نوید احمد اندلسی نے شرکت کی ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo


22مئی بروز اتوار ، منہاج اسلامک سنٹر بارسلونامیں ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی جس میں اہل بارسلونا نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، محفل کے مہمان خصوصی منہاج اسلامک سنٹر لندن کے ڈائریکٹر علامہ صادق قریشی (منہاجین الازہری) تھے ۔اس محفل کی خصوصیت یہ تھی کہ اس میں سرکارِ دوعالم ﷺ کے موئے مبارک کی زیارت کروائی جانی تھی جس کی وجہ سے شرکاء کی تعداد دیدنی تھی ۔

نمازِ عصر کے بعد محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے حافظ محمد عابد نقشبندی نے کیا ،منہاج یوتھ لیگ کے محمد شفیق اور حافظ عاطف احتشام نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جبکہ نقابت کے فرائض نوید احمد اندلسی نے سر انجام دیئے ۔ علامہ صادق قریشی صاحب کو دعوت خطاب دی گئی جنہوں نے اپنی گفتگو میں قرآن و حدیث اور اقوالِ بزرگانِ دین کی روشنی میں حضور ﷺ کی برکات اور ان کے معجزات و کرامات بارے تفصیل سے بتایا، علامہ صاحب کے خطاب کے دوران منہاج اسلامک سنٹر تکبیر و رسالت کے نعروں سے گونجتا رہا ۔

نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد علامہ صادق قریشی الازہری نے لندن سے لائے ہوئے موئے مبارک کے بارے تفصیل سے بتایا اور منہاج القرآن بارسلونا کے قائدین نے نہایت احترام سے موئے مبارک کو محفل میں لایا اور اس طرح اہل بارسلونا کو دیدار کی عظیم سعادت نصیب ہوئی۔ علامہ صاحب کی خصوصی ہدایت پر زیارت موئے مبارک کے دوران منہاج اسلامک سنٹر درود و سلام سے گونجتا رہا ۔دعا اور تقسیم تبر ک کے بعد محفل کا اختتام ہوا۔

Minhaj.es Minhaj.es

Minhaj.es Minhaj.es

Minhaj.es Minhaj.es

Minhaj.es Minhaj.es

Minhaj.es Minhaj.es

Minhaj.es Minhaj.es

Minhaj.es Minhaj.es

Minhaj.es Minhaj.es

Minhaj.es Minhaj.es

Minhaj.es Minhaj.es


منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی ذیلی تنظیم منہاج القرآن بادالونا کے زیر انتظام منہاج اسلامک سنٹر بادالونا میں 21مئی بروز ہفتہ سرکارِ دوعالم ﷺ کے موئے مبارک کی زیارت کروانے کے لیے خصوصی محفل کا انعقاد کیا گیا جس کا باقاعدہ آغاز نماز ظہر کے بعد تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد معروف نقشبندی نے حاصل کی جس کے بعد حافظ محمد جبران قادری نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی، محفل کی صدارت علامہ عبد الرشید شریفی نے کی ، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی نے بھی محفل میں خصوصی شرکت کی، اس کے علاوہ محفل میں منہاج القرآن بارسلونا و بادالونا کے عہدیداران اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوان بھی شریک ہوئے ۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد خاص اور منہاج اسلامک سنٹر لندن (برطانیہ)کے ڈائریکٹر علامہ صادق قریشی کو دعوت خطاب دی گئی جنہوں نے حضور نبی کریم ﷺ کے موئے مبارک کے فضائل بیان کیے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتاب برکات مصطفی کا تعارف کروایا ۔

محفل میں فرزندان و دختران اسلام کی بہت زیادہ حاضری کے باعث پہلے خواتین کوموئے مبارک کی زیارت کروائی گئی اور دوسرے حصے میں مردوں کو یہ سعادت نصیب ہوئی ۔ اس موقع پر منہاج القرآن بادالونا کی انتظامیہ نے سیکورٹی و ڈسپلن کے خصوصی انتظامات کیے ، اعلیٰ نظم و نسق کی بدولت سینکڑوں عاشقانِ مصطفی قطاروں کی صورت درود و سلام کی گونج میں زیارت موئے مبارک سے فیض یاب ہوئے ۔ آخر میں امیر منہاج القرآن علامہ عبد الرشید شریفی نے امت مسلمہ اور پاکستان کے لیے دعائے خیر کی ۔

رپورٹ : محمد رضوان کاظمی
(ناظم نشرا شاعت منہاج القرآن بادالونا، سپین)

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

More Articles ...