منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت کے افتتاح کے سلسلے میں خصوصی تقریب 12جولائی بروز جمعرات شام 5بجے منعقد کی جائے گی جس میں مقامی مسلمان کیمونٹی کے علاوہ مقامی ہمسائیوں کی تنظیمات کے نمائندگان اور مختلف سرکاری شخصیات بھی شرکت کریں گی ۔گزشتہ روز منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تقریب کے مہمانِ خصوصی کاتالونیا کے ڈائریکٹر جنرل برائے مذہبی امور Xavier Puigdollers ہونگے ، انہوں نے بتایا کہ افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے سپانش اور پاکستانی تنظیمات کو دعوت نامے روانہ کر دیے گئے ہیں جبکہ عوام الناس کے لیے شرکت کی دعوت عام ہے ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoمنہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مجلس شوریٰ صدر ارشد محمود عمرہ کی ادائیگی کے بعد 28جون 2012ء کو واپس بارسلونا پہنچے ۔ بارسلونا انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے ٹرمینل1پر ان کی فیملی کے افراد اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائدین نے ان کا شاندار استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کیے۔ اس موقع پر ان کے بھانجے طالب حسین، بیٹے محمد طاہر، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے قائم مقام صدر ظل حسن قادری، فنانس سیکریٹری محمد نواز قادری، نائب صدر ویلفئیر حاجی لیاقت علی ،سیکریٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ خرم شبیر موجود تھے ۔

IMG_5319.JPG

IMG_5325.JPG

IMG_5327.JPG

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مرکزی تنظیم نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoبارسلونا، سپین کے مضافاتی شہر اوسپتالیت دے یوبرے گاتHospitalet de Llobregatمیں زیر تعمیر منہاج اسلامک سنٹر کا تعمیراتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے ، 24جون 2102ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مرکزی تنظیم کے عہدیداران نے سنٹر کا دورہ کیا وہاں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ منہاج القرآن اوسپتالیت کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور انتہائی تیز رفتاری سے کام مکمل کرنے پر انہیں مبارک باد دی۔تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لیے وفد میں مرکزی تنظیم کے عہدیداران میں سے قائم مقام صدر ظل حسن قادری، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی، صدر منہاج مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری، سیکریٹر ی جنرل منہاج یوتھ لیگ خرم شبیر قادری، حاجی نذیر اداسی، محمد نواز قادری اور محمد عتیق شامل تھے ۔

24جون کو جب منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے وفد کے اراکین جب زیر تعمیر منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت پہنچے تو منہاج القرآن اوسپتالیت کے صدر حاجی زاہد اختر نے اور ان کے ساتھیوں نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر حاجی زاہد اختر نے سنٹر کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کے بارے تفصیلات بتائیں ۔

سنٹر کا دورہ مکمل کرنے اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد اجلاس منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداران ،منہاج القرآن اوسپتالیت کے عہدیداران اور تعمیر اتی کام میں مصروف رضاء کاران نے شرکت کی ۔اجلاس میں حاجی زاہد اختر (صدر منہاج القرآن اوسپتالیت) نے اب تک مکمل ہونے والے قانونی اور تعمیراتی کام کی رپورٹ پیش کی ۔ تفصیلی مشاورت کے بعد یہ طے پایا کہ سنٹر کا افتتاح 12جولائی 2012بروز جمعرات کو کیا جائے گا ، افتتاحی تقریب میں پاکستانی کیمونٹی کے علاوہ مقامی سماجی، فلاحی تنظیمات کے سربراہان اور حکومتی عہدیداران کو بھی بلایا جائے گا ۔منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے انتہائی تیز رفتاری سے سنٹر کی تکمیل پر منہاج القرآن اوسپتالیت کے صدر اور ان کی پوری تنظیم کو مبارک باد پیش کی ۔ حاجی زاہد اختر نے وفد کے اراکین کا شکریہ اداء کیا اور میٹنگ کا اختتام خصوصی دعا کے ساتھ ہوا جس کے بعد مٹھائی تقسیم کی گئی ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_5259.JPG

IMG_5263.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_5271.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_5275.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_5303.JPG

IMG_5309.JPG

IMG_5310.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

 

گزشتہ دنوں بارسلونا، سپین کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری نذیر احمد گوندل (منڈی بہاؤ الدین ) نے منہاج القرآن اوسپتالیت کے صدر حاجی زاہد اختر کی خصوصی دعوت پر منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت کا دورہ کیا اورتنظیم کے افراد سے ملاقات کی ۔

چوہدری نذیر احمد گوندل نے منہاج القرآن کو اوسپتالیت شہر میں مسجد و اسلامی مرکز کے قیام پر خصوصی مبارک باد دی اور وہاں جاری مختلف تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے مختلف تعمیراتی معاملات میں اپنے مالی تعاون کا اعلان بھی کیا ۔

گزشتہ دنوں تحریک منہاج القرآن کے سفیر یورپ اور ممتاز عالم دین علامہ حافظ نذیر احمد خان قادری(الازہری)نے منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی اور ان کے والد محترم کے انتقال پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی اور بخشش کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سرپرست محمد نواز کیانی، سیکریٹری جنرل نوید اندلسی اور محمد اقبال چوہدری کی فیملی کے افراد بھی موجود تھے۔

More Articles ...