Pulsa para ver la imagen a tamaño completo11جون2014ء بروز بدھ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت امیر منہاج یورپین کونسل پروفیسر حسن میر قادری نے کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے انقلابی منشور کو سپین میں مقیم پاکستانیوں تک پہنچانے کے لیے پاکستان عوامی تحریک سپین کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ نے تنظیم کی مشاورت کے بعد قدیر احمد خان کو پاکستان عوامی تحریک سپین کا صدر اوراحسن جاوید خان کو سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔ پاکستان عوامی تحریک سپین کے دیگر ممبران میں ظل حسن قادری، محمد اقبال چوہدری اور محمد افضال گوندل شامل ہیں۔

اس موقع پر پروفیسر حسن میرقادری نے پاکستان عوامی تحریک سپین کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور پاکستان میں عوام کے حقوق کی بحالی تک سرگرم عمل رہنے کی ہدایت کی۔ پروفیسر حسن میر قادری نے ٹیم ممبران کو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا 10نکاتی ایجنڈا بارسلونا اور سپین کے دیگر علاقوں میں رہنے والے ہر پاکستانی تک پہنچانے کا ہدف بھی دیا۔

PAT4.jpg PAT1.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

رپورٹ: محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیاMQIسپین

منہاج یورپین کونسل کا 2 روزہ اجلاس 24 اور 25 مئی 2014ء کو جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقد ہو رہا ہے جس میں شرکت کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نائب صدر ظل حسن قادری اور سیکریٹری جنرل بلال یوسف آج جرمنی روانہ ہونگے جہاں وہ منہاج القرآن سپین کی نمائندگی کریں گے اور مختلف تنظیمی، دعوتی اور تدریسی منصوبہ جات کے متعلق اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر محمد اکرم بیگ اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کر پائیں گے اور اُن کی نمائندگی نائب صدر ظل حسن قادری کریں گے۔

badalona2014-4.jpgمنہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی ذیلی تنظیم منہاج القرآن بادالونا کی تنظیم نو کے سلسلہ میں 26 اپریل 2014ء بروز اتوار بعد نماز ظہر منہاج اسلامک سنٹر بادالونا (بارسلونا، سپین) میں MQI سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ کی زیر صدار ت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن بادالونا کے ممبران اور وابستگان نے شرکت کی، اجلاس میں منہاج القرآن سپین کی مرکزی تنظیم کے جن عہدیداران نے شرکت کی ان میں سرپرست محمد نواز کیانی، امیر علامہ عبدالرشید شریفی، صدر مجلس شوریٰ حاجی طاہر پرویز، سنیئر نائب صدر ظل حسن قادری، سیکریٹری جنرل بلال یوسف، فنانس سیکریٹری محمد نواز قادری، ناظم ویلفیئر حاجی محمد نذیر اداسی، نائب صدر منہاج القرآن اوسپتالیت راجہ محمد نعیم اور سیکریٹری جنرل منہاج القرآن اوسپتالیت شبیر حسین گوہر شامل ہیں۔

اجلاس کاباقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کی سعادت منہاج اسلامک سنٹر بادالونا کے نائب امام قاری عطا المصطفیٰ نے حاصل کی اور اس کے بعد محمد قدیر احمد خان نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی۔ اگلے مرحلہ میں مرزا محمد اکرم بیگ اور بلال یوسف نے ابتدائی کلمات کہے اور اجلاس کے مقاصد اور ایجنڈا سے سب کو آگاہ کیا۔ بلال یوسف نے اپنی گفتگو میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تنظیمی نظم پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ مرزا محمد اکرم بیگ نے تنظیمی ذمہ داریوں کی اہمیت اور ان کو احسن طریقہ سے نبھانے پر سیر حاصل گفتگو کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائدین نے اجلاس میں حاضر ممبران سے تفصیلی مشاورت کے بعد مندرجہ ذیل عہدیداران پر مشتمل نئی تنظیم کا اعلان کیا: آفتاب حسین ابرار(صدر)، قدیر احمد خان (نائب صدراول)، عدنان رضا (نائب صدر دوم)، قدیر احمد اعوان (سیکریٹری جنرل)، ارسلان اعظم کیانی (جوائنٹ سیکریٹری )، محمد شفیق (ناظم مالیات)، فرخ اقبال (نائب ناظم مالیات)، حافظ اسد اقبال قادری (ناظم میڈیا)، علی آصف (نائب ناظم میڈیا)، محمد نواز جرال (صدر پیس اینڈ انٹیگریشن کونسل) اور جہانگیر حسین (نائب صدر پیس اینڈ انٹیگریشن کونسل)۔ اس موقع پر محمد عدیل کو منہاج یوتھ لیگ بادالونا (سپین) کا صدر جبکہ حافظ اسد اقبال قادری کو سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا۔منہاج اسلامک سنٹر بادالونا کے انتظامات کے حوالے سے حاجی محمد ریاض کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل پائی۔ تمام ذمہ داران کی تقرری کے باقاعدہ اعلان کے بعد منہاج اسلامک سنٹر بادالونا کے امام و خطیب اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کے امیر علامہ عبدالرشید شریفی نے تمام عہدیداران سے تنظیمی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے نبھانے کا حلف لیا اور دعائے خیر کی۔

badalona2014-4.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

badalona2014-3.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoمنہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی ذیلی تنظیم منہاج القرآن اوسپتالیت کی تنظیم نو کے سلسلہ میں 13 اپریل 2014ء بروز اتوار بعد نماز عشاء منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت (بارسلونا، سپین) میں MQI سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ کی زیر صدار ت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن اوسپتالیت کے ممبران اور وابستگان نے شرکت کی، اجلاس میں منہاج القرآن سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی، امیر علامہ عبدالرشید شریفی، صدر مجلس شوریٰ حاجی طاہر پرویز، سنیئر نائب صدر ظل حسن قادری، سیکریٹری جنرل بلال یوسف، جوائنٹ سیکریٹری محمد عتیق قادری، فنانس سیکریٹری محمد نواز قادری اور نائب صدر منہاج القرآن بادالونا محمد قدیر احمد خان نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کاباقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا جس کی سعادت بالترتیب حافظ محمد عابد اور محمد قدیر احمد خان نے حاصل کی، اگلے مرحلہ میں مرزا محمد اکرم بیگ اور بلال یوسف نے ابتدائی کلمات کہے اور اجلاس کے مقاصد اور ایجنڈا سے سب کو آگاہ کیا۔ بلال یوسف نے اپنی گفتگو میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تنظیمی نظم پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ مرزا محمد اکرم بیگ نے تنظیمی ذمہ داریوں کی اہمیت اور ان کو احسن طریقہ سے نبھانے پر سیر حاصل گفتگو کی۔ علامہ عبد الرشید شریفی نے اپنی تربیتی گفتگو کے دوران قرآن و حدیث کی روشنی میں مساجد کو آباد کرنے اور دعوت و تبلیغ دین کے فرائض کی انجام دہی کی فضیلت و اہمیت بیان کی جبکہ ظل حسن قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی عالمی سطح پر جاری دینی و مذہبی اور علمی و تدریسی سرگرمیوں کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن سپین کے قائدین نے منہاج القرآن اوسپتالیت کے بانی صدر حاجی زاہد اختر زاہد کی بے مثال خدمات پر انہیں خوب خراج تحسین پیش کیا اور انہیں منہاج القرآن اوسپتالیت کاسرپرست مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائدین نے اجلاس میں حاضر مقامی ممبران کی تفصیلی مشاورت کے بعد مندرجہ ذیل تنظیمی عہدیداران کا اعلان کیا: محمد آصف یعقوب (صدر)، راجہ محمد نعیم(نائب صدراول)، فہیم انصاری (نائب صدر دوم)، شبیر حسین گوہر (سیکریٹری جنرل)، محمد ناصر (جوائنٹ سیکریٹری)، جاوید قادری (ناظم مالیات)، حاجی محمد نذیر اداسی (ناظم اجتماعات)، ماسٹر محمد ضیاء (نائب ناظم اجتماعات)، محمد امتیاز آکیہ(صدر پیس اینڈ انٹیگریشن کونسل)، حمید اختر (نائب صدر پیس اینڈ انٹیگریشن کونسل) اور محمد طارق (ناظم ویلفیئر)۔ نئے ذمہ داران کی تقرری کے باقاعدہ اعلان کے بعد علامہ عبدالرشید شریفی نے تمام عہدیداران سے تنظیمی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے نبھانے کا حلف لیا اور دعائے خیر کی۔

hospitalet-02.jpg

hospitalet-03.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

hospitalet-04.jpg

 

رپورٹ: محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیاMQI سپین

photo3.jpg26مارچ 2014ء بروز بدھ، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے اعلیٰ سطحی وفد نے میڈرڈ میں اسلامک کمیشن آف سپین کے صدر منیربن جلون اندلسی سے ملاقات کی۔ منہاج القرآن سپین کے وفد میں سنیئر نائب صدر ظل حسن قادری، سیکریٹری جنرل بلال یوسف، صدر مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری، سیکریٹری مصالحتی کونسل احسن جاوید خان اور صدر یوتھ لیگ حسنات مصطفی شامل تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن سپین کے رہنماؤں نے میڈرڈ کی دیگر اسلامی تنظیمات کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔

میٹنگ کے دوران MQI سپین کے سیکریٹری جنرل بلال یوسف نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کا تعارف کروایا اور مختلف دینی،تدریسی اور سماجی سرگرمیوں کے متعلق بریف کیا جبکہ منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر حسنات مصطفی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تجدیدی خدمات، مختلف تصانیف اور پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے حصول کے لیے بیداری شعور کی مہم کے متعلق آگاہ کیا۔

منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے صدر اسلامک کمیشن منیر بن جلون اندلسی سے اپنی گفتگو میں اپنے آئینی و قانونی حقوق کے حصول کے لیے سپین بھر کے مسلمانوں کے اتفاق و اتحاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی، تعلیمی میدان میں زیادہ کام کرنے پر زور دیا اور مسلمانوں کی انٹی گریشن کے لیے مزید اقدامات اٹھانے کی تجویز دی۔ منہاج مصالحتی کونسل سپین کے سیکریٹری جنرل احسن جاوید خان نے دہشتگردی کے خلاف شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے فتوے کا تعارف کروایا۔

اسلامک کمیشن کے صدر منیر بن جلون اندلسی منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سرگرمیوں کے متعلق جان کر خوشی و مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ مسلمانوں کو ڈاکٹر طاہرالقادری جیسے قائدین کی ضرورت ہے جن کی محنت سے مسلمانوں کی نوجوان نسل دین اسلام کی حقیقی تعلیمات سے روشناس ہو رہی ہے۔ انہوں نے اسلامک کمیشن آف سپین کے تحت جاری مختلف سرگرمیوں اور آئندہ منصوبہ جات کے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ اختتام پر انہوں نے میٹنگ کے لیے بارسلونا سے میڈرڈ آنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے رہنماؤں کا شکریہ اداء کیا۔

واضح رہے کہ سپین کے تمام مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم اسلامک کمیشن آف سپین کہلاتی ہے جس میں سپین بھر سے مسلمان تنظیمات کے نمائندگان شامل ہوتے ہیں، 1992 میں سپین کی سوشلسٹ حکومت نے مسلمانوں کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے تعاون کا معاہدہ کرنے کے لیے مسلمانوں سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کا مطالبہ کیا تھا تب یہ تنظیم تشکیل پائی تھی اور اس وقت سے مسلمانوں سے متعلقہ تمام امور پرہسپانوی حکومت سے رابطہ اور مسلمانوں کی نمائندگی اسی تنظیم کے ذمہ ہے۔ اسلامک کمیشن آف سپین 2اسلامی فیڈریشنوںFEERI اور UCIDE پرمشتمل ہے اس لیے اس کا تنظیمی ڈھانچہ ایک صدر اور 2 سیکریٹری جنرل ہوتے ہیں۔ ہسپانوی سکولوں میں دین اسلام کی تعلیم اور مسلمانوں کی تعطیلات کی منظوری اس کمیشن کے اہم کارناموں میں سے ہیں۔

photo3.jpg

photo2.jpg

photo1.jpg

رپورٹ: محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیا MQI سپین

More Articles ...