13 جولائی 2014ء کو تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے رہنماؤں نے غزہ (فلسطین) پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور یورپی یونین سمیت انسانی حقوق کی تنظیمات اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے نہتے لوگوں پر اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشتگردی پر نوٹس لیں۔ اجلاس میں غزہ پرصیہونی افواج کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے لیے دعا بھی بھی کی گئی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ نے اسرائیلی مظالم پر مسلم حکومتوں کی خاموشی کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا۔ اس موقع پر منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری، پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر قدیر احمد خان اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے جنہوں نے اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور عالمی اداروں سے ان مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیمات کے رہنماؤں کی بڑی تعداد میں شرکت

17 جون کو رات کی تاریکی میں ماڈل ٹاون لاہور میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکریٹریٹ اور ڈاکٹر طاہر القادری کے کی رہائش گاہ پر پولیس کے وحشیانہ تشدد اور اس کے نتیجے میں 12 سے زائد افراد کی شہادت کے خلاف 19جون 2014ء کو پاکستانی قونصلیٹ جنرل، بارسلونا کے سامنے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہر کیا گیا جس میں بارسلونا میں پاکستانیو ں کی سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیمات کے رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جن میں پاکستان مسلم لیگ (ق)، پاکستان پیپلز پارٹی سپین، پاکستان تحریک انصاف سپین، القائم اسلامک سنٹر بارسلونا شامل ہیں۔ احتجاجی مظاہر ہ میں منہاج ویمن لیگ کی دعوت پر بارسلونا اور دیگر قریبی شہروں سے پاکستانی خواتین کی ایک بڑی تعداد نے بھی شر کت کی اور حکومت وقت کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف نعرے لگائے۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoاس موقع پر القائم اسلامک سنٹر بارسلونا کی جانب سے علامہ سجاد حیدر قمی، پاکستان عوامی تحریک سپین کی طرف سے قدیر احمد خان، بادالونا کی شیعہ کمیونٹی کی طرف سے ظہیر شیرازی،پاکستان مسلم لیگ ق کی طرف سے عبدالغفار مرہانہ، کاتالان فیڈریشن کے طارق حفیظ عباسی، خالد شہباز چوہان، پاکستان مسلم لیگ ق کی خواتین ونگ کی طرف سے محترمہ جوزفین کرسٹینا، کاتالان سوشلسٹ پارٹی کے رہنماء حافظ عبدالرزاق صادق، منہاج ویمن لیگ سپین کی طرف سے محترمہ صغریٰ بی بی نے خطاب کیا اور پنجاب پولیس کی وحشیانہ کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی، ذمہ داران کے استعفوں کا مطالبہ کیا اور واقعہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔منہاج القرآن سپین کے رہنماء محمد اقبال چوہدری نے قراردادِ مذمت پڑھ کر سنائی جسے بعد ازاں پاکستانی قونصلیٹ جنرل کے ویلفیئر قونصلر محمد اسلم غوری کو پیش کیا گیا۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoاحتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے پاکستان اور عوامی تحریک کے جھنڈے اور مختلف بینر اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت عہدیداران کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر احتجاج کی کوریج کے لیے مختلف آن لائن پاکستانی اخبارات اور پاکستانی ٹیلی ویژن چینلز کے سپین میں نمائندگان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ مظاہرے کو منظم رکھنے کے لیے منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں کی ڈیوٹی لگائی گئی جبکہ مقامی پولیس بھی موجود تھی۔ پر امن احتجاجی مظاہرہ کے بعد منہاج القرآن سپین کے امیر علامہ عبدالرشید شریفی نے سا نحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہو نے والے افراد کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر قدیر احمد خان، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ، نائب صدر نوید احمد اندلسی اور سیکریٹری جنرل بلال یوسف نے احتجاج میں شرکت کرنے والی تمام جماعتوں اور تنظیموں کے سربراہان اور عوام الناس کا شکریہ اداء کیا۔

Album2-Protest-BCN-27.jpg Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completoAlbum2-Protest-BCN-07.jpgPulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completoAlbum2-Protest-BCN-28.jpgAlbum2-Protest-BCN-32.jpgAlbum2-Protest-BCN-01.jpg

رپورٹ: محمد وقاص راجہ، سیکریٹری میڈیاMQI سپین محمد افضال گوندل، سیکریٹری میڈیاPAT سپین

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

تحریک منہاج القرآن کے مرکز کے خلاف کارروائی پنجاب حکومت کی ایماء پر کی گئی، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ محمد اقبال چوہدری

حقائق پر مبنی کوریج کرنے پر میڈیا چینلز کا شکریہ اداء کرتے ہیں۔نوید احمد اندلسی

شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، یہ ملک میں حقیقی جمہوریت اور انقلاب کی بنیاد ثابت ہونگی۔قدیر احمد خان

17جون 2014ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین اور پاکستان عوامی تحریک سپین کے رہنماؤں نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے ذریعے ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹریٹ کے خلاف رات کی تاریکی میں پولیس گردی اور وہاں موجود کارکنان پر پولیس اہلکاروں کے وحشیانہ تشدد کی پرزور مذمت کی، اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ، سیکریٹری جنرل بلال یوسف، صدر مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری، نائب صدر نوید احمد اندلسی، صدر مجلس شوریٰ حاجی طاہر پرویز، صدر پاکستان عوامی تحریک سپین قدیر احمد خان، صدر منہاج یوتھ لیگ سپین حسنات مصطفی ہاشمی اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔ پریس کانفرنس کی کوریج کے لیے مختلف پاکستانی ٹیلی ویژن چینلز اور اردو اخبارات کے نمائندگان بھی موجود تھے جن میں جاوید مغل، ڈاکٹر قمر احسان، حافظ عبدالرزاق صادق، شاہین ملک، شفقت علی رضاء، رضوان کاظمی، ظفر الیاس قریشی، ممتاز منیر سہوترہ اور دیگر شامل ہیں۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoمنہاج القرآن سپین کے ترجمان اور منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پنجاب پولیس کی طرف سے ماڈل ٹاؤن لاہور میں تحریک کے ہیڈکوارٹر پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، واقعے میں شہید ہونے والے عظیم کارکنان کے عزم و ہمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رات کی تاریکی میں ہونے والی اس کارروائی کو پنجاب حکومت کی سرپرستی حاصل تھی۔ محمد اقبال چوہدری نے واضح کیا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کے عزم و استحکام اور حوصلوں کو پست نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اس واقعہ کے بعد بارسلونا اور سپین کے دیگر شہروں میں مقیم ایسی ان تمام پاکستانی سماجی و سیاسی شخصیات کا شکریہ اداء کیا جنہوں نے ملاقات اور ٹیلیفون کے ذریعے پنجاب حکومت کے اس بہیمانہ فعل کی مذت کی اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoصدر پاکستان عوامی تحریک سپین قدیر احمد خان اور نوید احمد اندلسی نے بھی اپنی گفتگو میں پنجاب حکومت کی سرپرستی میں ہونے والی اس وحشیانہ کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اس کے بعد بننے والے جوڈیشل کمیشن کو حقائق چھپانے کا طریقہ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔ قدیر احمد خان نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک سپین کے کارکنان اس بہیمانہ فعل میں شہید ہونے والے افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ نوید احمد اندلسی نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں بتایا کہ حکومت اس کارروائی کے ذریعے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کے حوصلوں کو پست کرنا چاہتی ہے جس میں انہیں کامیابی حاصل نہیں ہو گی، ہمارے کارکنان کے حوصلے مزید پختہ ہونگے، انہوں نے واضح کیا کہ 23جون2014ء کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی اسلام آباد آمد اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہو گی اور اس دن جس تحریک کا آغاز ہو گا وہ ان حکمرانوں اور اس سارے کرپٹ نظام کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت 11مئی کو ہونے والے ملک گیر احتجاجی مظاہروں اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی وطن واپسی سے خوفزدہ ہے۔ نوید احمد اندلسی نے اس واقعہ کے بعد میڈیا چینلز کی طرف سے حقائق اور سچ پر مبنی کوریج کرنے پر پریس کانفرنس میں موجود چینلوں کے نمائندگان کے ذریعے ان کا شکریہ اداء کیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ نے اس کارروائی کو ریاستی دہشتگردی قرار دیا اور کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے جو 10نکاتی ایجنڈا دیا ہے وہ پاکستانی عوام کے لیے ہے اور حکومت اس ایجنڈے کی عوامی مقبولیت سے خائف ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت ڈاکٹر طاہرالقادری کے وطن واپسی کے اعلان کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، ان شاء اللہ وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں پاکستانی قوم منزل انقلاب کو حاصل کر لے گی جو کہ اس ملک کا مقدر ہے۔

press-conference-PAT-Spain-03.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

press-conference-PAT-Spain-01.jpg

رپورٹ: محمد وقاص راجہ (سیکریٹری میڈیا)

پاکستان عوامی تحریک کے صدر قدیر احمد خان نے شدت پسندی اوردہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے ضرب عضب آپریشن کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آپریشن ملک بھر سے ہر قسم کی دہشتگردی اور شدت پسندی کے مکمل خاتمے تک جاری رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہمیشہ سے واضح موقف رہا ہے اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پہلے دن سے ہی دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات کو ڈرامہ قرار دیا تھا ۔ انہوں نے پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ نہ صرف اس آپریشن کی حمایت کریں، بلکہ قوم کو فکری انتشار سے بچانے کے لیے اپنا کردار بھی ادا کریں۔

رپورٹ: محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیامنہاج سپین

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo11جون 2014ء بروز بدھ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے اجلاس میں تنظیم کے عہدیداران نے ARYNews کے سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر دانش کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں منہاج القرآن یورپ اور سپین کے تمام کارکنان ڈاکٹر دانش کے ساتھ ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو حضور ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

PAT4.jpg PAT1.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

رپورٹ: محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیاMQIسپین

More Articles ...