5دسمبر بروز سوموار بارسلونا(سپین) کے معروف سماجی رہنماء اور کاتالان فیڈریشن کے صدر طارق حفیظ عباسی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین ، لوگرونیو کے امیر علامہ صفدر مجید قادری کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ پر پرتپاک عشائیہ دیا جو کہ محرم الحرام کی محافل کے سلسلے میں بارسلونا (سپین) کے دعوتی دورہ پرتشریف لائے تھے ۔ 

عشائیہ میں مرزا محمد اکرم بیگ(صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین)، نوید احمد اندلسی (سیکریٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین)، محمد اقبال چوہدری(صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین)، جاوید مغل (چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ہم وطن) اور ظفر الیاس قریشی (ڈپٹی ایڈیٹر ہفت روزہ دیس پردیس) نے بھی شرکت کی ۔

عشائیہ کے دوران پاکستان کے موجودہ مسائل اور مخلص لیڈر شپ کے فقدان پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس سلسلے میں علامہ صفدر مجید قادری نے تحریک منہاج القرآن کی بیدارئ شعور مہم کے بارے بھی تفصیلی گفتگو کی ۔


28نومبر تا 30نومبر 2011، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤندیشن یورپ علامہ محمد اقبال اعظم (الازہری) نے بارسلونا(سپین) کا تنظیمی دورہ کیا جس میں انہوں نے بارسلونا اور بادالونا کی تنظیمات سے میٹنگ کی ، اس دورہ کا مقصد منہاج ٹی وی Minhaj TVچینل کی اپگریڈیشن کے متعلق مرکز کی ہدایات تنظیمات تک پہنچانااور اس سلسلے میں تنظیمات و عہدیداران کی آراء لینا تھا ۔

اس دورہ کے دوران علامہ اقبال اعظم نے 28نومبر کو منہاج القرآن بارسلونا کی تنظیمات سے جبکہ 29نومبر کو منہاج القرآن بادالونا کی تنظیمات سے میٹنگز میں انہیں بریفنگ دی اور تحریک منہاج القرآن کے پیغام کی ترویج کے لیے منہاج ٹی وی کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ 30نومبر کو منہاج القرآن بارسلونا کے قائدین نے علامہ محمد اقبال اعظم کو بارسلونا ائیر پورٹ پر الوداع کیا جہاں سے وہ فرانس کے لیے روانہ ہوئے ۔ 

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo


8اکتوبر کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیرِ اہتمام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونامیں قراردادِ امن پر دستخط کروانے کا انتظام کیا گیا جہاں نماز جمعہ کے بعد سینکڑوں افراد نے قراردادِ لندن برائے امن پر دستخط کیے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن کی قیام امن کی کوششوں کی تعریف کی۔اس موقع پر شفقت علی رضاء اور محمد قیصر چیمہ نے رضاء کارانہ خدمات سر انجام دیں اور لوگوں کو قراردادِ امن کے بارے معلومات فراہم کیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ویمبلے ہال (لندن،برطانیہ) میں منعقدہ عالمی امن کانفرنس میں12000افراد کی موجودگی میں قراردادِ لندن برائے امن عالم منظور کی گئی جس پر سال رواں میں 10لاکھ افراد کے دستخط کروائے جائیں گے ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo




28ستمبر بروز بدھ، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداران نے تحریک منہاج القرآن کے مرکز (ماڈل ٹاؤن ، لاہور) کا دورہ کیا ، ان میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر محمد اکرم بیگ، ناظم مالیات محمد نواز قادری، ناظم اجتماعات محمد نذیر اداسی اور امام حافظ محمد عابد نقشبندی شامل تھے ۔ 

تحریک منہاج القرآن کے مرکز پر سیکریٹری پروٹوکول عبد القیوم اور سیکریٹری امور خارجہ محمد وسیم افضل قادری نے ان کا استقبال کیا اور ان کو مرکز کے مختلف حصوں اور شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کرایا جن میں گوشہ درود، ریسرچ انسٹیٹیوٹ، لائبریریز، ایوانِ قائد، کالج آف شریعہ اور دیگر دفاتر شامل ہیں ۔

مہمانوں نے تحریک منہاج القرآن کے سنیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اورنائب ناظم اعلیٰ برائے دعوت و تربیت علامہ محمد ادریس رانا سے خصوصی ملاقات کی جس میں تحریک منہاج القرآن کی مجموعی تنظیمی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے تنظیمی معاملات کو شیخ زاہد فیاض کے گوش گزار کیاگیا ۔ 

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداران نے کالج آف شریعہ (منہاج یونیورسٹی) میں سپین سے گئے ہوئے زیرِ تعلیم طلباء محمد موسیٰ اور محمد عثمان قادری سے بھی ملاقات کی اور انہیں منہاج یونیورسٹی میں تعلیم کا آغاز کرنے پر مبارک باد دی اور بھرپور محنت کرتے ہوئے کامیابی کے حصول کی تلقین کی ۔ 

دوسرے مرحلے میں مہمان بغداد ٹاؤن (ٹاؤن شپ، لاہور) پہنچے جہاں انہوں نے جامع مسجد المنہاج (شہر اعتکاف)،، تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ، دربارِ غوثیہ اور منہاج یونیورسٹی کے مختلف کالجز اور ہاسٹلز کا معلوماتی و مطالعاتی دورہ کیا ۔مہمانوں کو یتیم بچوں کی کفالت کے منصوبہ آغوش کی پُر کشش عمارت کا دورہ بھی کروایا گیا۔

نظامت امورِ خارجہ، تحریک منہاج القرآن کی طرف سے مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔ 


mqi-visit-2.jpg

mqi-visit-3.jpg

24ستمبر بروز ہفتہ کو ویمبلے ارینا لندن میں ہونے والی عالمی امن کانفرنس بعنوان امن برائے انسانیت (محمد ﷺرحمت عالم) کی کامیابی پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداران نے منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ اور بالخصوص امن کانفرنس کی انتظامی ٹیم کو خصوصی مبارک باد دی ہے ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے ظل حسن قادری (قائم مقام صدر)نوید احمد اندلسی (سیکریٹری جنرل )نے منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے سیکریٹری جنرل محمد طاہر اور منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن برطانیہ کے صدر محمد اشتیاق قادری کو بذریعہ ٹیلیفون مبارک باد دی اور منہاج القرآن برطانیہ کے کارکنان (ورکرز)کو اس تاریخی کانفرنس کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سرپرست محمد نوازکیانی، بانی ممبر علامہ خان محمد چشتی اورمنہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے کانفرنس میں شرکت بھی کی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے عہدیداران سے ملاقات پر ان کو عظیم الشان کانفرنس کی کامیابی پر مبارک باد کا پیغام دیا ۔



More Articles ...