منہاج القرآن انٹرنیشنل UKاور منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا نے MQIسپین کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دی ہے ، منہاج القرآن برطانیہ کے سیکریٹری جنرل طاہر محمداور منہاج القرآن آسٹریا کے سیکریٹری جنرل محمد نعیم رضاء نے اپنے ای میل پیغامات میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے نو منتخب صدر مرزا محمد اکرم بیگ اور دیگر عہدیداران کو اپنی تنظیمات کے طرف سے مبارک باد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لیے دعائیہ کلمات کہے ، انہوں نے بالخصوص نوید احمد اندلسی کو دوبارہ سیکریٹری جنرل بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی تنظیم نو کے لیے 7نومبر بروز اتوار مجلس شوریٰ کا اجلاس منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ نے کی ، اجلاس میں امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری اور سیکریٹری جنرل محمد بلال اپل نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں ممبران مجلس شوریٰ کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان و وابستگان نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے علامہ عبد الرشید شریفی نے کیا اور نعت رسول مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت قاری عبد الرحمان نے حاصل کی ۔ امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے ابتدائی کلمات کہے اور تربیتی گفتگو کی جس کے بعد صدر منہاج یورپین کونسل اعجازاحمد وڑائچ نے MQI Spainکی تنظیم نو کے طریق کار کا اعلان کیا جس کے مطابق اراکین مجلس شوریٰ نے پہلے مرحلے میں صدر ،سیکریٹری جنرل اور فنانس سیکریٹری کے لیے نام تجویز کیے ،جس کے نتیجے میں محمد اکرم بیگ صدر، نوید احمد اندلسی سیکریٹری جنرل اور محمد نواز قادری فنانس سیکریٹری منتخب ہوئے، دوسرے مرحلے میں طویل مشاورت کے بعد سال 2011اور 2012کے لیے مندرجہ ذیل ٹیم (تنظیم)کا اعلان کیا گیا۔

مرزا محمد اکرم بیگ (صدر)، ظل حسن قادری ( نائب صدر) ، حاجی زاہد اختر زاہدی (نائب صدر) ، نوید احمد اندلسی ( سیکریٹری جنرل)، عبد الخالق (جوائنٹ سیکریٹری) ، محمد نواز قادری ( ناظم مالیات)، حاجی صغیر حسین ( نائب ناظم مالیات)، حاجی محمد سلیم ( نائب ناظم مالیات)، چوہدری پرویز اختر ( ناظم ویلفیئر)، حاجی محمد نذیر اداسی (ناظم اجتماعات)، الحاج قاری عبد الرحمان (ناظم ممبر شپ) ، حاجی مظہر حسین (نائب ناظم ممبر شپ)، محمد اقبال چوہدری (صدر پیس اینڈ انٹیگریشن )، محمد عتیق قادری ( ناظم نشرو اشاعت) ، محمد عثمان قادری (نائب ناظم نشر و اشاعت )،احسن جاوید خان ( صدر یوتھ لیگ)، خرم شبیر قادری (سیکریٹری جنرل یوتھ لیگ) ، محترمہ صفیہ شبیر (صدر ویمن لیگ)، محترمہ ظل ہماء (ناظمہ ویمن لیگ)۔ علامہ عبد الرشید شریفی بطور امیر تحریک اور حاجی ارشد محمود بطور صدر مجلس شوریٰ بدستور اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیتے رہیں گے ۔

تنظیم نو کے مرحلہ کی تکمیل کے بعد امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے نو منتخب عہدیداران سے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے سر انجام دینے کا حلف لیا ، جس کے بعد منہاج یورپین کونسل کے قائدین نے نو منتخب تنظیم کے ممبران کو آئندہ سالوں کے اہداف بتائے ۔ اجلاس کے آخر میں منہاج یوتھ لیگ کی طرف سے مٹھائی تقسیم کی گئی ۔


Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo


Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

فُل سائز تصاویر



Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo8ستمبربروز بدھ کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں عید الفطر کے انتظامات کو احسن طریقے سے سر انجام دینے کے لیے ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن سپین کی ایگزیکٹو کے ممبران، منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوان اور منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے معتکفین شریک ہوئے۔




اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی کی طرف سے شرکاء کو عید الفطر کے انتظامات کے بارے تمام معلومات فراہم کی گئیں ، تفصیلی گفتگو و مشاورت کے بعد استقبالیہ، انتظامیہ، سیکورٹی، ساؤنڈ سسٹم، فطرانہ و سیلاب فنڈ کی ذمہ داریاں مختلف افراد میں تقسیم کی گئیں اور تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اس سال منہاج القرآن بارسلونا کے زیر انتظام نماز عید 2مقامات پریعنی (اسپورٹس ہال اور مسجدمیں پڑھائی جائے گی ،دونوں جگہوں پر 3جماعتوں کا اہتمام کیا جائے گا ۔ اسپورٹس ہال میں پہلی جماعت 8:30بجے حافظ محمد عابد نقشبندی کروائیں گے جبکہ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں پہلی جماعت 9:45پر حافظ عبد الرزاق نقشبندی کی امامت میں اداء کی جائے گی ،اس کے بعد ہر 40منٹ پر بعد ہو گی ۔اجلاس کا اختتام دعا سے ہوا جو کہ محمد نواز قادری نے کروائی ۔ انتظامیہ کے ساتھیوں کو بتایا گیا کہ اسپورٹس ہال میں ان کی مدد کے لیے مقامی پولیس (Guardia Urbanaاور Mossos)اور پرائیویٹ سیکورٹی بھی موجود ہو گی ۔

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoیاد رہے کہ بارسلونا، سپین میں ہر سال عیدین کے موقع پر سب سے بڑے اجتماعات منہاج القرآن القرآن بارسلونا کے زیر انتظام ہی منعقد ہوتے ہیں اور ایسے اجتماعات میں نظم و نسق قائم رکھنے کے لیے چند روز قبل ایسی میٹنگ منعقد کی جاتی ہے۔ اسپورٹس ہال اور مسجد دنوں جگہ پہنچنے والے نمازیوں سے گزارش ہے کہ وہ باوضوتشریف لائیں ۔اسپورٹس ہال کے داخلی دروازے (پریشان رمبلا)پر انتظامیہ کی طرف سے تمام افراد اپنے جوتے رکھنے کے لیے شاپر دیے جائیں گے ، نماز کے بعد تمام نمازی خارجی دروازے (سان پابلو) کی طرف نکلیں گے ۔ چونکہ عید کے دن سپین میں سرکاری چھٹی نہیں ہے اس لیے شرکاء سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ نماز کی ادائیگی کے بعد جلد از جلد ہال خالی کرتے ہوئے اپنے گھروں یا کسی کھلی جگہ پر جا کر ایک دوسرے سے عید ملیں تاکہ گلی(سڑک) بلاک نا ہو ۔




Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

فُل سائز تصاویر

منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے مورخہ 11 اگست 2010ء بروز بدھ کو مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا وزٹ کیا۔ محمد اقبال چوہدری نے اپنے دورہ مرکز کے دوران قائمقام ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری جی ایم ملک اور ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے ملاقات کی اور سپین کے تنظیمی امور پر تفصیلی ڈسکشن کی۔ محمد اقبال چوہدری نے سپین میں مسلم کمیونٹی کے لئے منہاج القرآن کی خدمات اور منہاج مصالحتی کونسل کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ الحمدللہ سپین میں نوجوان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام کی طرف راغب ہو رہے ہیں اور منہاج القرآن میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بارے میں جاری کئے جانے والے فتویٰ کی وجہ سے منہاج القرآن اور اس کی قیادت کے بارے میں غیر مسلموں کے ذہنوں میں بھی واضح فرق پڑا ہے۔


محمد اقبال چوہدری نے مرکزی سیکرٹریٹ کے دفاتر کا وزٹ کیا اور جملہ شعبہ جات کی کارکردگی کو سراہا، صدر منہاج مصالحتی کونسل نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عظیم فلاحی منصوبہ ’’ آغوش‘‘ کی بلڈنگ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور کام کو بہتر انداز میں تکمیل کے قریب پہنچنے پر کنسٹرکشن ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ یاد رہے کہ محمد اقبال چوہدری کی یورپ بھر میں بین المذاہب ہم آنگی پر خدمات کے اعتراف میں صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے گولڈ میڈل دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔



 Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

 

منہاج مصالحتی کونسل سپین کی طرف سے 11جون بروز جمعہ ، بادالونا کے مقامی پاکستانی ریسٹورنٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔ اس موقع پر حکومت کاتالونیا کی ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور Montserrat Coll، بلدیہ بادالونا کے کونسلر شعبہ سماجی بہبود Josep Pera، بلدیہ بادالونا کے مشیر David Torrents، بلدیہ بادالونا کے کونسلر شعبہ تعلیماتJosep Duran،مشیر شعبہ تعمیرات Blas ، ہسپانوی وزارت داخلہ کے شعبہ انٹیلی جنس کے نمائندگان ، پاکستان پریس کلب کے چیئر مین عبد الرزاق صادق، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر منظور حسین شمس، آفتاب حسین ابرار، قمر مہر اور حلیم بٹ کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ۔منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی ایگزیکٹو ، منہاج یوتھ لیگ سپین اور منہاج القرآن بادالونا کے عہدیداران نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ۔

ظہرانے پر کاتالان حکومت کی ڈائریکٹر جنرل برائے مذھبی امور محترمہ Montserrat Collنے فرانسیسی زبان میں سنیئر نائب ناظم اعلیٰ زاہد فیاض سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سرگرمیوں کے بارے تبادلہ خیال کیا، دوران گفتگو محترمہ Montserrat Collنے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین اور منہاج مصالحتی کونسل سپین کے کردار کی زبردست تعریف کی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ کاش تمام تنظیمات اسی طرح کام کریں بالخصوص انہوں نے نام لے کر منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری کو بین المذاہب اور بین الثقافتی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لینے کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا جس کے بعد محترم صاحبزادہ صاحب نے کہا کہ ہمیں محمدا قبال چوہدری جیسے کارکنان پر فخر ہے اور ہم ان کی اعلیٰ خدمات کو سراہتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے ان کے لیے گولڈ میڈل کا اعلان کرتے ہیں ۔

ظہرانے کی تقریب کے بعد محمد اقبال چوہدری نے نظامت نشرو اشاعت سے اپنی گفتگو میں کہا کہ میرے لیے اس سے بڑا اعزاز کیا ہو سکتا ہے کہ ہمارے قائدین نے میرے کام کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ میڈل یا اعزاز صرف میرے لیے نہیں بلکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے تمام شعبہ جات کے لیے ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بلا شبہ تحریک منہاج القرآن کا ادنیٰ کارکن ہونا ہی میرے لیے سب سے بڑا اعزاز ہے ۔

More Articles ...