مرزا محمد اکرم بیگ کی طرف سے صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ
10جون بروز جمعرات کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے نائب صدر مرزا محمد اکرم بیگ نے تحریک منہاج القرآن کی مرکزی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض ،MWFیورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم ، منہاج القرآن لوگرونیو کے غضنفر حسین اور رفاقت علی نے بھی شرکت کی ۔
عشائیہ کا اہتمام بیگ ریسٹورنٹ میں کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی مجلس عاملہ (ایگزیکٹو کونسل ) کے تمام اراکین نے شرکت کی جن میں محمد نواز کیانی، حاجی مظہر حسین، نوید احمد اندلسی، محمد اقبال چوہدری، محمد ارشد، محمد نواز قادری، چوہدری پرویز اختر، قاری عبد الرحمان، زاہد اختر زاہدی، ظل حسن اور حاجی لیاقت علی شامل ہیں۔