منہاج القرآن اوسپیتالیت کی تنظیم سازی، حاجی زاہد اختر صدر اور شبیر حسین گوہر سیکریٹری جنرل مقرر
راجہ محمد نعیم کو سنیئر نائب صدر اور چوہدری امتیاز آکیہ کو صدر مصالحتی کونسل مقرر کیا گیا ہے
31 جولائی بروز اتوار کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مرکزی تنظیم کے عہدیداران نے اوسپیتالیت کا تنظیمی دورہ کیا جس کے دوران اوسپیتالیت میں منہاج القرآن کی باقاعدہ تنظیم سازی کی گئی ۔ مرکزی تنظیم کا وفد منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائم مقام صدر محمد ظل حسن قادری، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی، صدر مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری، فنانس سیکریٹری محمد نواز قادری اور حاجی محمد نذیر اداسی پر مشتمل تھا ۔
اس موقع پر منہاج القرآن اوسپیتالیت کی تنظیم کی تشکیل کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اوسپیتالیت میں تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان اور علاقے کی معزز شخصیات نے شرکت کی ، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت محمد نواز قادری نے حاصل کی جس کے بعد درود و سلام پڑھا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے رہنماؤں ظل حسن قادری، نوید احمد اندلسی اور محمد اقبال چوہدری نے اوسپیتالیت میں مرکز و مسجد کی ضرورت پر تفصیل سے گفتگو کی ، اس سلسلے میں اب تک کیے جانے والے کام کی تفصیلات بتائیں اور حاجی زاہد اختر کی شبانہ روز کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔
منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری نے 1996سے 2011تک بارسلونا ، لوگرونیو اور بادالونا میں منہاج القرآن کے مراکز کی تعمیر و تکمیل کے حوالے سے پیش آنے والے نشیب و فراز بھی بتائے اور کہا کہ منہاج القرآن کے مراکز میں صرف نماز پنجگانہ کی ادائیگی اور مذہبی سرگرمیوں تک محدود نہیں ہوتے بلکہ یہاں زندگی کے تمام معاملات بالخصوص تعلیمی اور معاشرتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے مراکز پر غیر مسلموں کو بھی آنے کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ وہ اسلام کو قریب سے دیکھ سکیں ۔
اجلاس میں مشاورت کے بعد مندرجہ ذیل تنظیم وجود میں آئی : حاجی زاہد اختر زاہدی (صدر)، راجہ محمد نعیم (سنیئر نائب صدر)، آصف یعقوب (نائب صدر)، شبیر حسین گوہر (سیکریٹری جنرل)، چوہدری عبد الحمید (نائب ناظم)، منور حسین (ناظم مالیات)، حاجی محمد ازرم (نائب ناظم مالیات) اور چوہدری امتیاز آکیہ (صدر مصالحتی کونسل) ۔
نو منتخب عہدیداران کی تقرری کے بعد نوید احمد اندلسی نے ان سے حلف لیا اور نئی تنظیم اور عہدیداران کے لیے کامیابی کی دعا کی گئی ۔ اجلاس کے اختتام پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے تمام شرکاء اجلاس کی مٹھائی اور مشروبات سے تواضع کی گئی ۔