گزشتہ 30سال سے تحریک منہاج القرآن پاکستان اور دنیا بھر میں فروغ تعلیم کے لیے سر گرم عمل ہے اور اس کے تحت پاکستان میں 573سکولز و کالجز اور 1یونیورسٹی بھی قائم ہے، جہاں سے ہر سال ہزاروں طلبہ و طالبات علم کے زیور سے آراستہ ہوتے ہیں ۔

اب دور جدید میں جب انٹرنیٹ کی وجہ سے پوری دنیا سمٹ کر ایک گاؤں کی شکل اختیار کر چکی ہے تو بالخصوص یورپ و امریکہ کے ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں کے لیے اپنے بچوں کو پاکستان بھیج کر تعلیم دلوانہ مشکل بلکہ ناممکن ہو جاتا ہے ، اس تمام صورت حال میں تحریک منہاج القرآن نے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے 2010ء میں انٹرنیٹ کے ذریعے تعلیم فراہم کرنے کے لیے eLearningکے نام سے نئے شعبہ کا آغاز کیا تھا جس میں پہلے سال کے دوران عرب، آسٹریلیا یورپ اور امریکہ کے ممالک سے سینکڑوں طلباء و طالبات فارغ التحصیل ہو چکے ہیں، جنوری 2011ء میں اس شعبہ کی الگ ویب سائٹ www.equranclass.comبھی لانچ کر دی گئی ہے ۔

ای لرننگ میں گزشتہ سال ناظرہ قرآن کریم کورس، قرات و تجوید کورس، عرفان القرآن کورس اور ترجمہ قرآن کورس شامل تھے اور اس سال ان میں مزید اضافہ کرتے ہوئے حدیث کورس، سیرت الرسول کورس، عقائد کورس، عربی زبان کورس اور اردو زبان کورس شامل ہیں اور اس طرح اپنی ثقافت اور اپنے دین کے علم کے لیے ہر عمر سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کے لیے نیا موقع فراہم کر دیا گیا ہے ۔ کورسزکی فیس انتہائی مناسب مقرر کی گئی ہے اور کورسز میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد اور منہاج یونیورسٹی (کالج آف شریعہ )سے فارغ التحصیل قابل ترین اساتذہ اپنی تدریسی خدمات فراہم کر رہے ہیں ۔ ان کورسز کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ ان میں کلاسز کے اوقات کار طلباء کی سہولت و مرضی کے مطابق ہوتے ہیں۔ کورسز کے حوالے سے مزید تفصیلات کے لیے شعبہ ای لرننگ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ویب سائٹ وزٹ کی جا سکتی ہے ۔

 


 

18دسمبر بروز ہفتہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے وفد نے اہلیان طرطوسہ Tortosaکی خصوصی دعوت پر طرطوسہ شہر کا دورہ کیا، MQI Spainکے صدر مرزا محمد اکرم بیگ (صدر)کی قیادت میں جانے والے اس وفد میں حاجی زاہد اختر(نائب صدر)، علامہ عبد الرشید شریفی(امیر تحریک)، حاجی نذیر اداسی(ناظم اجتماعات)، نوید احمد اندلسی،(سیکریٹری جنرل) حاجی ارشد محمود(صدر مجلس شوریٰ) اور حافظ محمد عاطف (ممبر یوتھ لیگ)شامل تھے ۔ دورہ کی کوریج کے لیے انٹرنیٹ اخبار پاک نیوز کے چیف ایڈیٹر شفقت علی رضاء بھی وفد کے ہمراہ تھے ۔

استقبال اور میٹنگ

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoشام 5بجے طرطوسہ پہنچنے پر طرطوسہ مسجد کمیٹی کے چیئر مین غلام دستگیر بٹ ، معروف بزنس مین سلیم بھٹی اور ان کے دیگر ساتھیوں نے منہاج القرآن سپین کے قائدین کا پرتپاک استقبال کیا ۔نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد میزبان تنظیم (طرطوسہ مسجد کمیٹی) کے عہدیداران کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں کمیٹی کے چیئر مین غلام دستگیر بٹ نے طرطوسہ مسجد کمیٹی کے قیام سے اب تک کی روداد سنائی اور بتایا کہ ہم عرصہ دراز سے طرطوسہ میں پاکستانی کیمونٹی کے لیے ایک ایسا مرکز (مسجد) بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جو کہ ہماری آئندہ نسلوں کے دینی مستقبل کو محفوظ کرے اور اس مقصد کے حصول کے لیے اور سپین کے حالات کے پیش نظر طویل غور و حوض کے بعد ہم اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ ہمیں کسی نظم کا حصہ بننا ہو گا، انہوں نے بتایا کہ میں ذاتی طور پر تحریک منہاج القرآن کے کام سے متاثر ہو ں اور یہی چاہتا ہوں کہ ہم منہاج القرآن کا حصہ بن جائیں تاہم اس سلسلے میں دیگر عہدیداران سے مشاورت جاری ہے اور چند ہفتوں تک فیصلہ کر لیا جائے گا۔ کمیٹی کے ممبران نے منہاج القرآن بارے مختلف سوالات کیے جن کے تفصیلی جوابات دیے گئے ۔

منہاج القرآن سپین کے محمد اکرم بیگ اور علامہ عبد الرشید شریفی نے منہاج القرآن بارسلونا اور منہاج القرآن بادالونا کے مراکز پر جاری مختلف تدریسی و سماجی سرگریوں کے بارے بتایا اورنوید احمد اندلسی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی عالمی اور یورپین سطح پر جاری مختلف سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر غلام دستگیر بٹ نے باقاعدہ طور پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ممبر شپ لینے کا اعلان کیا ۔

محفل عاشوراء

طے شدہ شیڈول کے مطابق رات 8بجے نماز عشاء کے بعد مقامی مسجد میں شہادت امام حسینؓ کے حوالے سے محفل انعقاد پذیر ہوئی جس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے حافظ محمد عاطف احتشام نے کیااور نعت رسول مقبول ﷺ بھی پیش کی ،مقامی نوجوان محمد اشتیاق نے کلام میاں محمد بخش پیش کیا اور مقامی نوجوانون محمد ظہیر نے اطاعت الٰہی کے موضوع پر تقریر کی ۔
Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

علامہ عبد الرشیدشریفی نے اپنے خطاب میں شہادت امام حسینؓ پر قرآن و حدیث کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی اور شہادت کی مختلف اقسام بیان کیں۔انہوں نے بتایا کہ دنیا میں 2مختلف سوچوں کے حامل گروہ موجود ہیں جن میں سے ایک کا خیال تو یہ ہے کہ "ٹھیک ہے میدان کربلا میں ظلم و زیادتی ہوئی لیکن اس واقعہ کو ہر سال بیان کرنے کا مقصد ہے" اور ان کا کہنا ہے کہ "اس کی بجائے اگر ہم شرعی علوم بیان کریں تو زیادہ اچھا ہے "اور دوسرا گروہ ایسا ہے جو واقعہ کربلا کو تو مانتا ہے لیکن وہ اس واقعہ تک محدود رہنے کی بجائے ابتدائے اسلام کی جلیل و القدر ہستیوں تک پہنچتے ہیں اور ان پر طعن و غیرہ کرتے ہیں ، انہوں نے قرآن و حدیث کے دلائل سے ثابت کیا کہ ان دونوں میں سے کوئی بھی انتہاء درست نہیں اور عقیدہ اہل سنت والجماعت ہی عقیدہ حقہ ہے ۔انہوں نے حاضرین محفل کو تحریک منہاج القرآن کے اغراض و مقاصد اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی امت مسلمہ کے لیے علمی خدمات کے بارے بھی بتایا اور اہل طرطوسہ کو تحریک منہاج القرآن میں شمولیت کی دعوت دی ۔انہوں نے بتایا کہ بعض لوگ ایسے ہیں جو صرف عشق کی بات کرتے ہیں اور دلائل کو فضول جانتے ہیں اوبعض صرف دلیل کے ساتھ بات کرنا پسند کرتے ہیں اور عشق کو نہیں مانتے اس کے برعکس منہاج القرآن انٹرنیشنل ایسی جگہ ہے جہاں عشق اور دلیل دونوں باتیں سکھائی جاتی ہیں ۔ علامہ عبد الرشید شریفی نے طرطوسہ مسجد کمیٹی کے چیئر مین غلام دستگیر بٹ کے باضابطہ طور پر منہاج القرآن انٹرنیشنل میں شامل ہونے کا اعلان بھی کیا ۔
Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

درود و سلام اور خصوصی دعا سے محفل اختتام پذیر ہوئی جس کے بعد شرکاء میں طرطوسہ مسجد کمیٹی کی طرف سے لنگر تقسیم کیا گیا۔

وفد کے اعزاز میں عشائیہ

محفل کے بعدرات 11بجے غلام دستگیر بٹ نے اپنی رہائش گاہ پر منہاج القرآن کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں طرطوسہ مسجد کمیٹی کے دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر مختلف موضوعات پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات سے حاصل کیے گئے ویڈیو کلپس بھی سنائے گئے، مسجد کمیٹی کے عہدیداران نے منہاج القرآن بارسلونا کے قائدین کی طرطوسہ آمد پر خصوصی شکریہ اداء کیا۔رات 1بجے قائدین طرطوسہ نے MQI Spainکوالوداع کیا ۔

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo27نومبر بروز ہفتہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا)کے زیر اہتمام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان کے علاوہ مسجد کے مستقل نمازیوں ، اہل محلہ اور منہاج ویمن لیگ سپین کی ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد عابد نقشبندی نے حاصل کی جس کے بعد منہاج یوتھ لیگ سپین کے حافظ محمد عاطف نے بارگاہ مصطفوی ﷺ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا ۔ منہاج القرآن سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور استقبالیہ گفتگو کی، منہاج یوتھ لیگ سپین کی نمائندگی کرتے ہوئے صدر احسن جاوید خان اور بلال یوسف مصطفوی نے منہاج یوتھ لیگ کی پریزینٹریشن دی جس کو بہت پسند کیا گیا ، انہوں نے تفصیل کے ساتھ منہاج یوتھ لیگ سپین کی کارکردگی، مختلف سرگرمیاں اور اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ۔ منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری نے منہاج القرآن بارسلونا کے قیام سے اب تک کے اہم کارناموں اور سماجی ومعاشرتی میدانوں میں کی جانے والی کاوشوں پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی ۔

اس پروگرام میں نقابت کے فرائض سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی نے سر انجام دیے جنہوں نے پروجیکٹر سکرین کے ذریعے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) MQI Spain، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سپین MWF Spain، منہاج مصالحتی کونسل سپینMPIC Spain، منہاج یوتھ لیگ سپین MYL Spain، منہاج کرکٹ کلب سپینMCC Spain، منہاج ویمن لیگ سپین MWL Spainاور منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ہونے والی مختلف دینی، تعلیمی، فلاہی اور سماجی سرگرمیاں بتائیں اور ان کی تصاویر دکھائیں انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے عالمی نیٹ ورک اور اس کے اغراض و مقاصد بھی تفصیل کے ساتھ بتائے ۔ اس موقع پر مہمانوں کو پروجیکٹر سکرین پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ڈاکومنٹری فلم بھی دکھائی گئی ۔ امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداء کیا اوران کو اس عظیم تحریک میں باقاعدہ طور پر شامل ہونے کی دعوت دی ۔

کھانے کے بعد صدر منہاج القرآن سپین مرزا محمد اکرم بیگ نے تمام مہمانوں کا ایک مرتبہ پھر شکریہ اداء کیا، علامہ عبد الرشید شریفی نے دعا کروائی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سپین کی طرف سے MWFکی ڈاکیومنٹری CDتقسیم کی گئی ۔

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

مزید تصاویر

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo28نومبر بروز اتوار منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کی مرکزی تنظیم کے عہدیداران کے وفد نے بارسلونا کے ہمسایہ شہر Santa Coloma de Gramanetکا دعوتی دورہ کیا ، وفد کے اراکین میں نوید احمد اندلسی(سیکریٹری جنرل)، محمد نواز قادری(ناظم مالیات)، محمد اکرم اعوان ( سیکریٹری شعبہ ویلفیئر) اور محمد عثمان قادری(نائب ناظم نشرو اشاعت) شامل تھے ۔وفد کا استقبال سانتا کولوما میں رہائش پذیر MQIسپین کی مرکزی تنظیم کے ایگزیکٹو ممبر حاجی طاہر پرویز نے کیا اس موقع پر ان کے صاحبزادے محمد حسن طاہر اور دوست ہارون اکبر بھی موجود تھے ۔ اس دورے کا بنیادی مقصد سانتا کولوما میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کا پیغام پہنچانا تھا ، ادارہ شماریات کے مطابق مذکورہ شہر میں قریباً 2000پاکستانی رہائش پذیر ہیں ۔

وفد کے اراکین نے میزبانوں کو مرکزی تنظیم کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرا لقادری کے خطابات اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مختلف شعبہ جات کی ڈاکومنٹریز پر مشتمل پیکج تحفے میں دیا ، اس موقع پر نوید احمد اندلسی نے منہاج القرآن کے مختلف منصوبہ جات کی تفصیلات بتائیں جن میں گوشہ درود، تعلیمی نظام، منہاج یونیورسٹی، ویلفیئر ، یوتھ لیگ، ویمن لیگ ، عالمی میلاد کانفرنس ،شہر اعتکاف اور خصوصی طور پر دہشت گردی کے خلاف شیخ الاسلام کی طرف سے جاری کیا جانے والے فتویٰ اور اس کی عالمی سطح کوریج شامل ہیں ،وفد کے اراکین نے میزبانوں کو مقامی سطح پر 15روزہ حلقہ درود اور محفل ذکر و نعت منعقد کرنے کا ٹارگٹ دیا ۔ حاجی طاہر پرویز نے مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا ۔

نوید احمد اندلسی نے نظامت نشرو اشاعت سے اپنی گفتگو میں بتایا کہ مرکز ی تنظیم کی طرف سے جلد ہی سانتا وکولوما کا دوبارہ دورہ کیا جائے گا اور وہاں تنظیم کا قیام عمل میں لایا جائے گا، انہوں نے سانتا کولوما اور قریب و جوار میں رہنے والے رفقاء و وابستگانِ منہاج القرآن سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں اپنی تجاویز وآراء کے لیے مرکز بارسلونا رابطہ کریں ۔یاد رہے کہ تاحال منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سپین بھر میں 4مراکز قائم ہو چکے ہیں جہاں دن رات فروغ تعلیم و امن اور اصطلاح احوال کے لیے کام جاری ہے ۔

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

مزید تصاویر

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم (منہاجین) نے نوید احمد اندلسی کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی تنظیم نو کے بعد ایک مرتبہ پھر 2سال کے لیے سیکریٹری جنرل نامز ہونے پر خصوصی مبارک باد دی اور ان کی کامیابی کے لیے دعائیہ کلمات کہے، انہوں نے کہا کہ نوید احمد اندلسی کا دوبارہ اس ذمہ داری کے لیے منتخب ہونا یقیناًان کی مصطفوی مشن کے لیے محنت و لگن کا نتیجہ ہے ، انہوں نے کہا کہ نوید احمد اندلسی اس عمر کے دیگر نوجوانوں کے لیے ایک مثال کی حیثیت رکھتے ہیں، انہوں نے منہاج القرآن سپین کے نو منتخب صدر مرزا محمد اکرم بیگ اور دیگر نو منتخب عہدیداران کے لیے بھی مبارک باد کے پیغامات ارسال کیے ۔

More Articles ...