منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نے غلام دستگیر بٹ کو کوارڈینیٹر طرطوسہ مقرر کر دیا
26فروری بروز ہفتہ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کے 15رکنی وفد نے دعوتی دورہ کے دوران طرطوسہ کی معروف سماجی شخصیت غلام دستگیر بٹ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کا کوارڈینیٹر برائے طرطوسہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیااس کا اعلان منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری 26فروری کو الفتح مسجد طرطوسہ میں منعقدہ محفل میلاد النبی ﷺ میں کیا ، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ چند ماہ تک طرطوسہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تنظیم کے قیام کا اعلان بھی کیا جائے گا جس کا بنیادی مقصد طرطوسہ کی پاکستانی کیمونٹی کو ایک ایسے مرکز کی فراہمی ہو گا جو دینی امور کے ساتھ ساتھ ان کے روز مرہ کے معاملات و مسائل کے حل اور ان کی نوجوان نسل کے بہترین مستقبل کی ضمانت ہو ۔اس موقع پر طرطوسہ کی سماجی و سیاسی شخصیات نے غلام دستگیر بٹ کو مبارک باد دی اور ان کے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔