23جولائی بروز ہفتہ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا)کی مجلس شوریٰ کااجلاس منعقد ہوا جس میں ممبران شوریٰ، ایگزیکٹو ممبران منہاج القرآن بارسلونا ، ایگزیکٹو ممبران منہاج القرآن بادالونا، کوارڈینیٹر اوسپتالیت، کوارڈینیٹر سانتا کولوما اور مختلف فورمز کے ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی ۔ یہ اجلاس صدر مجلس شوریٰ حاجی ارشد محمود کی صدارت میں منعقد ہوا ۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کی سعادت امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے حاصل کی جبکہ منہاج یوتھ لیگ کے حافظ محمد عاطف احتشام نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی۔ اجلاس میں نوید احمد اندلسی (سیکریٹری جنرل) نے ایجنڈا بتایا اور سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جس کو ممبران شوریٰ نے سراہا ، اجلاس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں ہونے والی تربیتی گفتگو بھی پڑھ کر سنائی گئی ۔

اجلاس میں رمضان المبارک میں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا اور منہاج اسلامک سنٹر بادالونا میں افطاری اور تراویح کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور تمام امور کو حتمی شکل دی گئی ۔ اجلاس میں کوارڈینیٹر اوسپتالیت حاجی زاہد اختر زاہدی (ہور)نے بتایا گیا کہ بارسلونا کے قریبی شہر اوسپتالیت میں بھی اسلامک سنٹر (مسجد) بنانے کے لیے جگہ حاصل کر لی گئی ہے جس کے تعمیراتی کام کا آغاز جلد کر دیا جائے گا ۔اجلاس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا لٹریچر بھی تقسیم کی گیا ہے اور آغوش کی تعمیر مکمل ہونے اور اس میں بچوں کی کفالت کے نظام کی تفصیل بتائی گئی ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo


منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نے بارسلونا، لوگرونیو اور بادالونا کے بعد اب اوسپتالیت میں بھی مسجد بنانے کے لیے جگہ حاصل کر لی ہے ، یہ جگہ 380مربع میٹر پر مشتمل ہے اور میٹرو لائن 5کے سٹاپ Collblancکے بالکل قریب واقع ہے ۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ممبران مجلس شوریٰ و ایگزیکٹو اور تمام فورمز کے عہدیداران نے محمد اقبال چوہدری (صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین) اور حاجی زاہد اختر زاہدی (کوارڈینیٹر اوسپتالیت )کواس عظیم کارنامے پرمبارک باد پیش کی ۔

سرکاری اعدا و شمار کے مطابق عربی (مراکشی و الجزائری)مسلمانوں کے علاوہ اوسپتالیت میں 3000سے زائد پاکستانی آباد ہیں جن میں فیملیز کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے لیکن اب تک وہاں کوئی مسجد یا اسلامی مرکز موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کو کافی عرصہ سے اوسپتالیت میں رہنے والے منہاج القرآن کے ممبران اور پاکستانی کیمونٹی کی طرف سے اس بات کی درخواست موصول ہوتی رہی کہ وہاں منہاج القرآن اپنا سنٹر (مرکز)قائم کرے ۔

منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری اور کوارڈینیٹر اوسپتالیت حاجی زاہد اختر زاہدی کے مطابق مسجد کا تعمیراتی کام جلد شروع کر دیا جائے گا جس کی تکمیل کے بعد وہاں منہاج القرآن کے دیگر مراکز کی طرح نماز پنجگانہ کے ساتھ ساتھ، بچوں، نوجوانوں اور خواتین کی تعلیم و تربیت کا اہتمام بھی کیا جائے گا او ر اسلامی کتب پر مبنی لائبریری بھی قائم کی جائے گی ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) نے رمضان المبارک کے اوقاتِ کار (ٹائم ٹیبل)کا چارٹ جاری کر دیا ہے جو کہ 19جولائی سے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا، منہاج لائبریری بارسلونا اور منہاج اسلامک سنٹر بادالونا سے حاصل کیا جا سکے گا ۔ اس چارٹ (کیلنڈر) میں سحری و افطاری کے اوقات کے علاوہ نماز پنج گانہ کے اوقات بھی شامل کیے گئے ہیں ۔ عوام کی سہولت کے لیے مذکورہ چارٹ (کیلنڈر)منہاج القرآن سپین کی ویب سائٹ www.minhaj.es پر بھی اپلوڈ کیا گیا ہے جہاں سے اسے PDF یا JPGفارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے ۔ 

JPG: http://www.Minhaj.es/cal2011/Spain.jpg
PDF: http://www.Minhaj.es/cal2011/Spain.pdf





25جون بروز ہفتہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ، نائب صدر حاجی زاہد اختر ، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی اور فنانس سیکریٹری محمد نواز قادری نے طرطوسہ کا دعوتی و تنظیمی دورہ کیا طرطوسہ پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے کوارڈینیٹر طرطوسہ غلام دستگیر بٹ اور طرطوسہ کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت محمد جلیل گوندل نے ان کا استقبال کیا۔

محمد جلیل گوندل کی رہائش گاہ پر منعقدہ نشست میں طرطوسہ میں پاکستانی کیمونٹی کے مختلف مسائل کے حل اور بالخصوص مسجد کے قیام کے لیے بات چیت کی گئی ، اس نشست میں محمد جلیل گوندل نے بتایا کہ وہ تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی امت مسلمہ کے لیے کی جانے والی علمی و فلاحی خدمات سے متاثر ہیں اور سپین آنے سے قبل پاکستان میں بھی ان کے خطابات سے استفادہ کرتے رہے ہیں ، اس موقع پر انہوں نے باقاعدہ طور پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ممبر شپ حاصل کی ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداران نے محمد جلیل گوندل کو تحریک منہاج القرآن میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہا اور مبارک بادپیش کی، اس موقع پر محمد جلیل گوندل نے کہا کہ ان شاء اللہ وہ MQIسپین کے مقامی کوارڈینیٹر غلام دستگیر بٹ کے شانہ بشانہ کام کریں گے ۔

بارسلونا، سپین کے نواحی شہر Hospitalet de Llobregatمیں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 3ہزار سے زائد پاکستانی آباد ہیں ، جن میں فیملیاں بھی شامل ہیں، جبکہ تاحال وہاں پر کوئی بھی ایسا مرکز قائم نہیں جس میں ان کے لیے دینی فرائض کی ادائیگی ، بچوں کی تربیت اور سماجی مسائل کا حل مہیا کیا جا رہا ہو، اس سلسلے میں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 5جون بروز اتوار صدر MQIسپین مرزا محمد اکرم بیگ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محمد اقبال چوہدری، علامہ خان محمد چشتی، چوہدری پرویز اختر، محمد نواز قادری، نوید احمد اندلسی، حاجی زاہد اختر کے علاوہ اوسپتالیت کی سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں شبیر حسین گوہر، نیر اقبال، حاجی محمد ازرم، حاجی محمد منور شامل ہیں ۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اوسپتالیت میں پاکستانی اور مسلمان کیمونٹی کی دینی ضروریات کے ساتھ ساتھ ان کے سماجی و معاشرتی مسائل کے حل کے لیے ایک مرکز کی فوری ضرورت ہے ، نوید احمد اندلسی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پاکستان اور دنیا بھرمیں جاری منصوبہ جات و نیٹ ورک کا تفصیلی تعارف کروایا جب کہ محمد اقبال چوہدری نے منہاج القرآن سپین کے قیام سے اب تک کی مختصر تاریخ بتائی اور اوسپتالیت میں اسلامک سنٹر (مسجد) کے قیام کے لیے قانونی امور پر بات چیت کی، اوسپتالیت کے احباب نے منہاج القرآن کی تنظیم اور مرکز کے قیام کے لیے مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی، طویل مشاورت اور گفت و شنید کے بعد حاجی زاہد اختر زاہدی کو اوسپتالیت دے یوبرے گات میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کا کوارڈینیٹر جبکہ شبیر حسین گوہر اور نیر اقبال کو ان کا معاون مقرر کیا گیا ۔

اس موقع پر شرکاء اجلاس کی طرف سے نو منتخب کوارڈینیٹر اور ان کے معاونین کو مبارک باد پیش کی گئی اور اوسپتالیت میں تنظیم و مرکز کے قیام کے لیے حکمت عملی طے کی گئی ، اجلاس کے اختتام پر علامہ خان محمد چشتی نے دعا خیر کروائی ۔

نوید احمد اندلسی، سیکریٹری جنرل
منہاج القرآن انٹرنیشنل ، سپین

,Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_7435.jpg

More Articles ...