طرطوسہ ، سپین کی معروف پاکستانی شخصیت اور رائل ویلفیئر سوسائٹی کے صدر سلیم بھٹی کے والد محترم پاکستان میں وفات پا گئے ہیں (انا للہ وانا الیہ راجعون) ۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کے سرپرست محمد نواز کیانی، صدر مرزا محمد اکرم بیگ، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی ، صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین محمد اقبال چوہدری اور کوارڈینیٹر طرطوسہ غلام دستگیر بٹ نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس دکھ کی گھڑی میں سلیم بھٹی کے ساتھ ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے تمام لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔

جب سے بارسلونا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کا قیام عمل میں آیا ہے تب سے ہی تنظیم کی طرف عہدیداران، نوجوانوں اور طلباء کے لیے مقامی حکومت، علاقائی حکومت، مقامی تنظیمات کے دفاتر اور دیگر اہم تاریخی و تفریحی مقامات کے مطالعاتی و تفریحی دورہ جات کا انتظام کیا جاتا ہے جن سے کاتالونیا (سپین)کی تاریخ و ثقافت کے بارے جاننے اور اپنی معلومات میں اضافہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔

10اپریل بروز اتوار کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی طرف سے کاتالونیا کے انتہائی اہم تاریخی و مذہبی مقام Montserratکا ایک ایسا ہی تفریحی و مطالعاتی دورہ ترتیب دیا گیا جس میں منہاج القرآن میں زیرِ تعلیم سپانش زبان کے طلباء نے شرکت کی ، 27افراد پر مشتمل اس دورہ کے شرکاء نماز فجر اداء کرنے کے بعد صبح8بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا سے روانہ ہوئے ، میٹرو بارسلونا اور کاتالان ٹرین FGCکے ذریعے 10بجے مونت سیرات Montserrat پہاڑی کے نیچے واقع سٹیشن پہنچے جہاں سے Cremallera de Montserrat (بلندی پر جانے کے لیے زِپ سسٹم پر چلنے والی ٹرین)کے ذریعے پہاڑی کے اوپر واقع سیر گاہ اور تاریخی چرچ تک پہنچے جہاں ہر طالب علم نے اپنے دوسرے ساتھی کی طرف سے لائے ہوئے کھانے سے ناشتہ کیا یہاں تھوڑی دیر گھومنے کے بعد Funicular de Sant Joan (بلندی پر جانے کے لیے رسے پر چلنے والی ٹرین)کے ذریعے تمام طلباء مزید بلندی طرف روانہ ہوئے اس ٹرین نے انہیں3200فٹ تک پہنچایا جہاں سے تمام لوگ پیدل سفر کرتے ہوئے دن 2بجے پہاڑ کی چوٹی پر پہنچے جو کہ تقریب 4000فٹ بلندی پر واقع ہے ۔

پہاڑ کی چوٹی پر دوپہر کے کھانے کے بعد طالب علم تنزیر الرحمان نے اذان دی اور طالب علم حافظ محمد مسعوداختر کی اقتداء میں نماز ظہر اداء کی گئی جس کے بعد نوید احمد اندلسی (ٹیچر سپانش کلاس) نے سب کو Montserratپہاڑ کی کاتالونیا کی تاریخ میں مذہبی ، تاریخی ، ثقافتی اور سیاحتی اہمیت کے بارے بتایا اور مختلف سوالات کے جواب دیے جبکہ محمد نواز قادری اور حافظ مسعود اختر نے تحریک منہاج القرآن کے پیغام و منصوبہ جات اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی خدمات پر روشنی ڈالی ۔ یہاں سے واپسی پر پہاڑ کے وسط میں واقع کاتالونیا کے تاریخی چرچ اور دیگر مذہبی مقابات کا مطالعاتی دورہ کیا گیا اور اس دورہ کے تمام شرکاء رات 9بجے واپس منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا پہنچے اور اس طرح یہ دورہ اپنے اختتام کو پہنچا۔

رپورٹ : نوید احمد اندلسی: سیکریٹری جنرلMQI Spain

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_5606.jpg

منہاج یورپین کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد نے 3اپریل بروز اتوار کو پیرس کے مقامی ہسپتال میں منہاج میڈیا کوارڈینیشن بیوروMCBیورپ کے صدر راؤ خلیل احمد کی عیادت کی ،وفد میں شبیر احمد کھوکھر(نائب صدر منہاج یورپین کونسل)، نوید احمد اندلسی(سیکریٹری جنرل MCBیورپ)، سید جمیل شاہ(سیکریٹری جنرل مصالحتی کونسل یورپ)، مرزا محمد اکرم بیگ(صدر منہاج القرآن سپین) ، ظل حسن قادری(نائب صدر منہاج القرآن سپین)، چوہدری محمد نعیم(صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس)، سید محمود شاہ(صدر منہاج القرآن فرانس)، جاوید احمد اعوان(صدر منہاج القرآن یونان)، محمد عامر نعیم (منہاج یوتھ لیگ فرانس)اور محمد عمیر (منہاج یوتھ لیگ فرانس) شامل تھے ۔ 

راؤ خلیل احمد (صدر میڈیا کوارڈینیشن بیورو یورپ ) کا گزشتہ مہینے 3وال بند ہو جانے کی وجہ سے دل کا آپریشن (بائی پاس) ہوا تھا جس کے بعد اب وہ ہسپتال میں ہی ایک ماہ کے لیے بیڈ ریسٹ پر ہیں ۔اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے یورپی قائدین نے راؤ خلیل احمد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور صدر منہاج یورپین کونسل چوہدری اعجاز احمد وڑائچ ، سیکریٹری جنرل منہاج یورپین کونسل محمد بلال اوپل اور دیگر ممبران منہاج القرآن یورپین کونسل کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا ۔ملاقات کے دوران سید جمیل شاہ (سیکریٹری جنرل MPICیورپ ) نے بتایا کہ منہاج یورپین کونسل کے اجلاس کے اجلاس میں راؤ خلیل احمد کی بہت کمی محسوس کی گئی ہے ۔

اس موقع پر نوید احمد اندلسی (سیکریٹری جنرل MCB) نے بتایا کہ گزشتہ روز منہاج یورپین کونسل کی میٹنگ کے اختتامی سیشن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اپنی ٹیلیفونک خطاب کے دوران راؤ خلیل احمد کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی ہے ۔ ملاقات کے اختتام پر راؤ خلیل احمد نے وفد کے اراکین کی آمد پر ان کا شکریہ اداء کیا اور علامہ سید محمود شاہ نے اجتماعی دعا کروائی۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

منہاج اسلامک سنٹر پیرس، فرانس میں منہاج یورپین کونسل کا سہہ روزہ اجلاس

1تا 3اپریل فرانس کے دار لحکومت پیرس میں واقع منہاج اسلامک سنٹر میں منہاج یورپین کونسل کے Zone 2کی تنظیمات کے لیے تربیتی ورکشاپ اور منہاج یورپین کونسل کی ایگزیکٹو کا اجلاس منعقد ہوا جس کی میزبانی منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے کی ، اجلاس میں میزبان ملک فرانس کے علاوہ زون 2کے ممالک میں سے جرمنی، سپین، ہالینڈ کی تنظیمات کے وفود اور ناروے، ڈنمارک، یونان اور اٹلی سے بھی منہاج یورپین کونسل کے عہدیداران نے شرکت کی ۔

پہلا دن :استقبال و آمد
1اپریل بروز جمعہ کو منہاج یورپین کونسل کے ایگزیکٹو ممبران اور زون 2کے ممالک کی ملکی و تنظیمات کے عہدیداران کی آمد شروع ہوئی ، اس سلسلے میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی تنظیم کے افراد نے خصوصی انتظامات کے تحت تمام مہمانوں کا ائیر پورٹ ، بس اسٹینڈ اور ٹرین اسٹیشن پراستقبال کیا ، جمعہ کی صبح سب سے پہلے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کا 15رکنی وفد بذریعہ ہوائی جہاز پیرس ائیر پورٹ پر پہنچا ،فرینکفرٹ ، جرمنی اور ہالینڈ کی وفد کی آمد بعد از دوپہر بذریعہ کار ہوئی، منہاج یورپین کونسل کے صدر چوہدری اعجازوڑائچ اور سیکریٹری جنرل محمد بلال اوپل بھی بذریعہ ہوائی جہاز پیرس ائیر پورٹ پر پہنچے ۔ دوپہر سے پہلے پہنچنے والے مہمانوں نے نماز جمعہ منہاج اسلامک سنٹر پیرس میں علامہ حسن میر قادری (امیر یورپ)کی اقتداء میں اداء کی ۔ جمعہ کی شام تک تمام مہمان پیرس پہنچ گئے ، تمام افراد نے منہاج اسلامک سنٹر پیرس میں منعقدہ ہفتہ وار محفل حلقہ درود میں شرکت کی جس کے اختتام پر فرانس کی تنظیم کی طرف سے شاندار عشائیہ کا انتظام کیا گیا ۔ اس دوران منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر عبد الجبار بٹ تمام مہمانوں کو منہاج اسلامک سنٹر پیرس کے مختلف حصہ جات کا تعارف کرواتے رہے ۔

دوسرا دن :اجلاس زون 2
2اپریل کی صبح 9بجے منہاج یورپین کونسل کی ایگزیکٹو کا اجلاس ہوا جس میں Zone 2کی میٹنگ کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی گئی ، 10بجے زون 2کی میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کی سعادت ڈائریکٹر منہاج القرآن فرینکفرٹ ، جرمنی علامہ محمد اقبال فانی (منہاجین) نے کیا ، منہاج یوتھ لیگ سپین کے محمد عتیق نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی ، امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری اور صدر منہاج یورپین کونسل چوہدری اعجاز وڑائچ نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور سیکریٹری جنرل منہاج یورپین کونسل محمد بلال اوپل نے ایجنڈا کے نکات اور میٹنگ کا طریقہ کار بتایا ، انہوں اکتوبر 2010میں منہاج یورپین کونسل کی ایگزیکٹو اور جنوری 2011میں Zone 1کی میٹنگ میں ہونے والے فیصلہ جات پر بریفنگ دی۔ طریقہ کار کے مطابق تمام شرکاء کو 6گروپوں میں تقسیم کیا گیا جنہوں نے تحریک منہاج القرآن کی دعوت، فلاحی منصوبہ جات، پیس اینڈ انٹی گریشن اور تعلیمی منصوبہ جات بارے اپنے گروپس میں تفصیلی گفتگو کے بعد اپنی تجاویز دیں ۔ اجلاس کے دوران نماز وں اور کھانے کا وقفہ بھی کیا گیا، اجلاس میں وقفے کے دوران منہاج یورپین کونسل کی ایگزیکٹو اراکین نے سپین، فرانس، اٹلی، یونان اور ہالینڈ کی تنظیمات کے ساتھ الگ میٹنگ بھی کی جس میں تنظیمات نے اپنے ممالک کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور اپنے مسائل بارے قائدین منہاج یورپین کونسل کو آگاہ کیا ۔اجلاس میں سیکریٹری جنرل MECمحمد بلال اوپل نے پروجیکٹر سکرین کے ذریعے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تنظیمی ڈھانچے بارے بھی تفصیل سے بتایا اور علامہ حسن میر قادری نے تحریک منہاج القرآن کی فکر اور کامیاب داعی کے خصوصیات پر لیکچر دیا ۔ نماز مغرب پر اجلاس مکمل ہوا اور علامہ حسن میر قادری نے اختتامی دعا کرائی ۔ نماز مغرب کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اجلاس کے شرکاء سے ٹیلیفونک گفتگو فرمائی اور ان کو تحریک منہاج القرآن کے پیغام امن کو عام کرنے کے لیے مختلف ہدایات جاری کیں اور ان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی اس موقع پر انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی خصوصی طور پر تعریف کی اور سرپرست محمد نواز کیانی کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ۔

تیسرا دن :اجلاس ایگزیکٹو
3اپریل کی صبح 9بجے منہاج یورپین کونسل کی ایگزیکٹو کا اجلاس منعقد ہوا جو کہ منہاج یورپین کونسل کے عہدیداران اور ملکی تنظیمات کے صدور اور جنرل سیکریٹریز پر مشتمل ہے ۔ اجلاس میں منہاج یورپین کونسل کے انتظامی و مالیاتی امور ، یورپین تنظیمات کے لیے نئے نظام العمل کی تکمیل، منہاج یورپین کونسل کے تحت فاضلین، یوتھ لیگ اور ویمن لیگ کو یورپین سطح پر منظم کرنے کے لیے لائحہ عمل،یورپ کے تمام ممالک میں منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کے قیام، منہاج یورپین کونسل کے آئندہ اجلاس کی تاریخ و مقام اور منہاج یورپین کونسل کی ویب سائٹ بارے اہم فیصلہ جات کیے گئے ۔

اجلاس کے اختتام پر علامہ حسن میر قادری ، چوہدری اعجاز وڑائچ، محمد بلال اوپل، سید جمیل شاہ، شبیر احمد کھوکھر ، نوید احمد اندلسی اور اجلاس میں شامل ملکی تنظیمات کے صدور و سیکریٹریز نے منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کو اجلاس کی میزبانی کرنے پر اور انتہائی احسن انتظامات کرنے پر مبارک باد پیش کی ۔اختتامی دعا محمد اقبال فانی (منہاجین) نے کرائی۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی، سیکریٹری جنرل ۔ 
میڈیا کوارڈینیشن بیورو ، منہاج یورپین کونسل

منہاج القرآن بادالونا کی تنظیم نو کے سلسلے میں 27مارچ بروز اتوار منہاج اسلامک سنٹر بادالونا میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن بادالونا کے عہدیدران، رفقاءاور وابستگان نے شرکت کی ۔تنظیم نو کے عمل کی نگرانی کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے مرکزی عہدیدران میں سے مرزا محمد اکرم بیگ(صدر)، نوید احمد اندلسی (سیکریٹری جنرل) محمد نواز قادری (ناظم مالیات)، حاجی ارشد محمود (صدر مجلس شوریٰ) ، محمد نواز کیانی (سرپرست) ،ظل حسن قادری( نائب صدر) اور محمد اقبال چوہدری (صدرمصالحتی کونسل ) نے بھی اجلا س میں شرکت کی، اجلاس کی تصویری کوریج منہاج یوتھ لیگ سپین کے محمد ذیشان علی قادری نے کی۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے علامہ عبد الرشید شریفی (امیر تحریک) نے کیا ، حافظ محمد جبران اعظم کیانی نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔نوید احمد اندلسی نے شرکاءاجلاس کو اجلاس کا مقصد، تنظیم سازی کا طریقہ کار ،دنیا بھر میں جاری تحریک منہاج القرآن کے مختلف منصوبہ جات ، دین اسلام کی ترویج و اشاعت کے سلسلے میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی انفرادیت اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے علمی و روحانی مقام کے بارے بتایا اور محمد اقبال چوہدری نے منہاج القرآن بادالونا کے قیام سے اب تک کے نشیب و فراز اور تنظیم نو کی ضرورت کے حوالے سے گفتگو کی جبکہ مرزا محمد اکرم بیگ نے بادالونا میں منہاج القرآن کی تنظیم کے مقاصد اور ذمہ داریوں کی تفصیلات بتائیں ۔

منہاج القرآن سپین کے مرکزی عہدیدران کی نگرانی میں شرکاءاجلاس کی طویل مشاورت کے بعد منہاج القرآن بادالونا کی مندجہ ذیل تنظیم تشکیل پائی :
مرزا محمد نواز جرال (صدر)، آفتاب حسین ابرار(سنیئر نائب صدر)، محمد انصر(نائب صدر)، عدنان رضاءحسین (سیکریٹری جنرل) محمد خاور(جوائنٹ سیکریٹری )، محمد ارسلان اعظم کیانی (ناظم مالیات) ،محمد شفیق (نائب ناظم مالیات)، محمد جہانگیر حسین(ناظم تعلقات عامہ)، محمد رضوان کاظمی (ناظم نشرو اشاعت)، محمد عاطف (نائب ناظم نشرو اشاعت)، محمد قدیر احمد اعوان (ناظم حلقہ درود)، محمد عامر(ناظم اجتماعات)،محمد الیاس ڈار(ناظم مسجد کمیٹی)، محمد عمیر ڈار(صدر مصالحتی کونسل)، محمد حسنین (نائب صدر مصالحتی کونسل)۔

تنظیم سازی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد امیر تحریک منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے تمام نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا جب کہ صدر منہاج القرآن سپین محمد اکرم بیگ نے تمام عہدیداران کو مبارک باد دی اور ان کو محنت و لگن سے تحریک منہاج القرآن اور بادالونا کی پاکستانی و مقامی کیمونٹی کے لیے کام کرنے کی ہدایت کی ، مرکزی عہدیداران کی جانب سے نو منتخب تنظیم کو آئندہ 3ماہ میں منہاج یوتھ لیگ ، منہاج مصالحتی کونسل اور منہاج ویمن لیگ کے فورمز بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ۔

اجلاس کے بعد منہاج القرآن بادالونا کے نائب صدر محمد انصر کی طرف سے نو منتخب تنظیم اور مرکزی عہدیداران کے اعزا زمیں مقامی ریسٹورنٹ پر چائے پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

More Articles ...