Pulsa para ver la imagen a tamaño completoمنہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے دیگر مراکز کی طرح منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں بھی رمضان المبارک میں افطاری کا باقاعدہ اہتمام کیا جا رہا ہے، جس میں مختلف ممالک اور اقوام سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں فرزندانِ اسلام شرکت کرتے ہیں ، روزانہ کی بنیادپر افطاری کا اہتمام منہاج القرآن بارسلونا کی انتظامیہ کی طرف سے کیا جاتاہے جس میں انتظامیہ کے سربراہ چوہدری پرویز اختر کی زیر نگرانی مقامی نوجوان رضا کارانہ خدمات سرانجام دیتے ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے ہر سال بارسلونا، بادالونا، اوسپتالیت اور لوگرونیو کے مراکز پر افطاری کا شاندار اہتمام کیا جاتا ہے جس کے انتظامات میں مقامی پاکستانی کمیونٹی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے ۔اس کام کو بخوبی سرانجام دینے کے لیے رمضان المبارک سے قبل ہی منہاج القرآن سپین کی مقامی تنظیمات کے تحت انتظامی کمیٹیاں قائم کر دی جاتی ہیں جو کہ پورے مہینے کا شیڈول ترتیب دیتی ہیں تاکہ نظم و ضبط کے ساتھ اس مقدس فریضہ کو سرانجام دیا جا سکے۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo DSC04328.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

DSC04320.jpg

بارسلونا، مادرِد (میڈرڈ) اور سپین کے دیگر شہروں کی مسلمان تنظیمات نے متفقہ طور پر اعلان کیا ہے کہ سپین بھر میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 10 جولائی 2013بروز بدھ کو ہو گا ۔ واضح رہے کہ سپین میں رمضان المبارک اور عیدین کے لیے عام طور پر سعودی عرب کے شیڈول کو ہی مد نظر رکھا جاتا ہے۔

رمضان المبارک میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر انتظام جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا، منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا، منہاج اسلامک سنٹر لوگرونیو، منہاج اسلامک سنٹر بادالونا اور منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت میں افطاری اور نمازِ تراویح کا باقاعدگی سے اہتمام کیا جائے گا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) نے رمضان المبارک 2013ء کے اوقاتِ کار کا چارٹ (کیلنڈر) جاری کر دیا ہے جو کہ 26جون 2013 ء سے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا Barcelona، منہاج اسلامک سنٹر بادالوناBadalona، منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیتHospitalet اور منہاج لائبریری بارسلونا میں دستیاب ہو گا ۔ حسب سابق اس چارٹ میں سحری و افطاری کے اوقات کے ساتھ ساتھ نماز پنجگانہ کے اوقات بھی شامل کیے گئے ہیں ۔ عوام کی سہولت کے لیے یہ کیلنڈر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی آفیشل ویب سائٹ www.minhaj.es پر بھی اپلوڈ کیا گیا ہے جہاں سے اسے PDFیا JPGفارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ اور پرنٹ کیا جا سکتا ہے۔ بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد کے پیش نظرمنہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے اس کی 5000کاپیاں کروائی گئی ہیں۔

Horarios Ramadán 2013 - PDF
http://www.minhaj.es/cal2013/ramadan-2013-spain.pdf

Horarios Ramadán 2013 - JPG
http://www.minhaj.es/cal2013/ramadan-2013-spain.jpg


Pulsa para ver la imagen a tamaño completo25مئی2013ء کو منہاج القرآن اوسپتالیت (بارسلونا، سپین) کے زیر اہتمام تاریخی محفل نعت میں شاندار انتظامات پر سپین کی معروف سماجی شخصیت، سینئرصحافی اور ہم وطن اخبار کے چیف ایڈیٹر جاوید مغل کی طرف سے 9جون 2013ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداران کے اعزا زمیں مقامی ریسٹورنٹ پر شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ عشائیہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ، سرپرست محمد نواز کیانی، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی،صدر مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری، صدر اوسپتالیت حاجی زاہد اختر زاہدی، صدر بادالونا آفتاب حسین ابرار، صدر یوتھ لیگ بلال یوسف، سیکریٹری جنرل یوتھ لیگ خرم شبیر، محمد نواز قادری، ظل حسن قادری، قدیر احمد خان، ارشد محمود، حاجی لیاقت علی، چوہدری پرویز اختر اور حسنات مصطفی کے علاوہ ہم وطن اخبار سے منسلک مختلف شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں ڈپٹی ایڈیٹر، ارشد نذیر ساحل، گرافک ڈیزائنر قاسم علی، ڈائریکٹر مارکیٹنگ کاشف شہزاد اور دیگر شامل تھے۔

تلاوتِ قرآن کریم کے بعد منہاج القرآن بادالونا کے نائب صدر اور معروف نعت خوان قدیر احمد خان نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی جس سے گزشتہ ماہ اوسپتالیت شہر میں منعقد ہونے والی تاریخی محفل نعت کی یاد ایک دفعہ پھر تازہ ہو گئی اور شرکاء قدیر احمد خان اور ان کے شاگردوں کی شاندار کارکردگی پر داد دیے بغیر نہ رہ سکے، میزبان تقریب جاوید مغل نے اپنی گفتگو میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی تمام تنظیمات اور شعبہ جات کو اوسپتالیت میں عظیم الشان محفل نعت کے انعقاد پر خصوصی مبارک باد پیش کی اور آئندہ اس سلسلہ کو جاری رکھنے کے لیے اپنے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا، انہوں نے بتایا کہ سپانش کمیونٹی کے مختلف لوگوں نے بھی محفل نعت کے بارے اپنے تاثرات اور مبارک باد کے پیغامات ان تک پہنچائے ہیں، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستانی فیملیوں کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر اس دن ہسپانوی لوگ حیران تھے، اس موقع پر انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ان کی شناسائی 1980 کے زمانہ سے ہے اور وہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے کام کو نہ صرف سراہتے ہیں بلکہ بارسلونا، سپین میں قیام کے وقت سے اب تک ہر معاملے میں ذاتی طور پر اور اپنے ادارے کی طرف سے تعاون بھی کرتے ہیں ۔ اس موقع پر نقابت کے فرائض ہم وطن اخبار کے ڈپٹی ایڈیٹر ارشد نذیرساحل نے سر انجام دیے ۔تقریب سے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی، حاجی زاہد اختر زاہدی، ظل حسن قادری، قدیر احمد خان اور محمد اقبال چوہدری نے بھی گفتگو کی اور جاوید مغل کی طرف سے منہاج القرآن سپین کے کام کو سراہنے ، پر محفل نعت کے انتظامات کو پسند کرنے اور شاندار عشائیہ کے اہتمام کرنے پر ان کا شکریہ اداء کیا ۔

DSC_0742.JPG

DSC_0765.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

DSC_0753.JPG

DSC_0744.JPG

DSC_0782.JPG

 

 

 

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo25 مئی2013ء کو منہاج القرآن اوسپتالیت (بارسلونا،سپین) کے زیر اہتمام کامیاب محفل نعت کے انعقاد پربارسلونا کی معروف کاروباری اور سماجی شخصیت میاں آصف محمود کی طرف سے گزشتہ دنوں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی انتظامیہ کے اعزاز میں بارسلونا کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ ذیشان کبابش پر شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ عشائیہ میں منہاج القرآن سپین کے قائدین اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں کے علاوہ خصوصی دعوت پر سوشلسٹ پارٹی کاتالونیا کی نیشنل کونسل کے ممبر حافظ عبدالرزاق صادق ، سنیئر صحافی جاوید مغل ، شاہد لطیف گجر نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر میاں آصف محمود نے منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری کے ساتھ گفتگو کے دوران بتایا کہ اوسپتالیت میں ہونے والی محفل نعت کے انعقاد پر انہیں بے حد خوشی ہوئی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے ، انہوں نے منہاج القرآن سپین کی انتظامیہ کو سپین کی تاریخ کی سب سے بڑی اور شاندار محفل نعت کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی ۔ منہاج القرآن اوسپتالیت کے خطیب و امام حافظ محمد عابد نقشبندی نے منہاج القرآن بارسلونا اور اوسپتالیت کے مختلف منصوبہ جات کی تکمیل میں تعاون کرنے پر میاں آصف محمود اور ان کے احباب کا خصوصی شکریہ اداء کیا۔

DSC_1037.jpg

DSC_1056.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

DSC_1051.JPG

DSC_1074.JPG

 

 

More Articles ...