گزشتہ دنوں منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری کے بڑے بھائی علی اختر پاکستان میں انتقال کر گئے ، اتوار 27 دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں منہاج القرآن بارسلونا،سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی، امیر تحریک علامہ عبد الرشید شریفی، صدر مجلس شوریٰ حاجی غلام حسین ،صدر حاجی مظہر حسین، نائب صدر مرزا محمد اکرم بیگ، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی، صدر مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری، صدر یوتھ لیگ محمد عتیق، سیکریٹری یوتھ لیگ احسن جاوید خان اور دیگر عہدیداران نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ کر اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں مرحوم کی بلندئ درجات اور مغفرت کے لیے دعا کی ۔

 

اس موقع پر علامہ عبد الرشید شیریفی نے علامہ حسن میر قادری کو بذریعہ ٹیلیفون منہاج القرآن سپین کے عہدیداران اور رفقاء کا تعزیتی پیغام پہنچایا ۔اس سے قبل شہادت امام حسین کانفرنسؓ کے اختتام پر علامہ حسن میر قادری کے مرحوم بھائی کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی ۔

 

فُل سائز تصاویر 

 

3 ستمبر بروز جمعرات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین 7 روزہ دورہ پر بارسلونا ائیر پورٹ پر پہنچے جہاں منہاج القرآن بارسلونا کے نائب صدر مرزا محمد اکرم بیگ، حاجی طاہر پرویز، منہاج یوتھ لیگ کے لائبریرین بلال یوسف مصطفوی اور ذیشان علی نے ان کا استقبال کیا ۔

MWF یورپ کے ڈائریکٹر کے اس دورہ کا بنیادی مقصد منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکز پر جاری یتیم و بے سہارا بچوں کی کفالت کے منصوبہ آغوش کے بارے تحریکی کارکنان اور عوام الناس کو معلومات پہنچانا اور اس کی تعمیر و تکمیل پر آنے والے فنڈز کی کولیکشن ہے، وہ اپنے اس دورہ میں بارسلونا کے علاوہ بادالونا اور لوگرونیو میں بھی تحریکی وابستگان سے ملاقاتیں اور عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے ۔

14 جون بروز اتوار کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور منہاج یورپین کونسل کے سنیئر نائب صدر محمد نعیم چوہدری بارسلونا اور سپین کے تنظیمی دور ہ پر پہنچے تو منہاج القرآن بارسلونا کے عہدیداران نے ائیر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا اس موقع پر منہاج یورپین کونسل کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین کے علاوہ منہاج القرآن سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی، منہاج القرآن بارسلونا کے صدر حاجی مظہر حسین، سیکریٹری جنرل نوید احمدا ندلسی، نائب صدر مرزا محمد اکرم بیگ، صدر مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری،ممبر مصالحتی کونسل محمد نذیر اداسی، صدر یوتھ لیگ محمد عتیق، سیکریٹری یوتھ لیگ احسن جاوید خان، نمائندہ بادالونا محمد عدنان اعظم کیانی اور ظل حسن موجود تھے ۔

استقبال میں منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر محمد عتیق نے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے سیکریٹری جنرل احسن جاوید خان نے نائب صدر یورپین کونسل محمد نعیم چوہدری کو منہاج القرآن سپین کی طرف سے پھول پیش کیے ۔


|
|
|
|
|

15 مئی بروز جمعہ جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں منہاج القرآن بارسلونا اور منہاج یوتھ لیگ کے ایگزیکٹو ممبران کے ساتھ علامہ ظل عمر قادری کی تعارفی نشست کا انعقاد ہوا۔تربیتی نشست کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے الحاج قاری عبد الرحمان نے کیا جس کے بعد منہاج یوتھ لیگ کے نعت خواں محمد شفیق الرحمان نے نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم مقبول پیش کیا ۔

منہاج القرآن بارسلونا کے سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی نے علامہ ظل عمر قادری (منہاجین) ،اور تمام شرکاءکا تعارف کروایا ۔ تعارفی نشست کے بعد علامہ ظل عمر قادری نے تحریک منہاج القرآن کے حوالے سے تفصیلی تربیتی گفتگو فرمائی اور شرکاءاجلاس کے مختلف سوالات کے جواب دیے۔


|

|

|

|

|

15 مئی بروز جمعہ کو منہاج القرآن بارسلونا کی ایگزیکٹو کی طرف سے علامہ ظل عمر قادری کے اعزاز میں ذیشان ریسٹورنٹ بارسلونا پر پرتپاک عشائیہ دیا گیا جس میں سرپرست محمد نواز کیانی، صدر حاجی مظہر حسین، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی، نائب صدر مرزا محمد اکرم بیگ، ناظم مالیات ارشد محمود، قیصر چیمہ، محمد اکرم اعوان اور سیکریٹری جنرل یوتھ لیگ احسن جاویدخان موجود تھے ۔

عشائیہ کے دوران آپ نے تحریک منہاج القرآن آئر لینڈ کے تحت ہونے والی مختلف سرگرمیوں کے بارے گفتگو کی اور شرکاءکو اپنے زمانہ تعلیم کے بارے بتایا۔علامہ محمد ظل عمر قادری، تحریک منہاج القرآن کی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے فارغ التحصیل سکالر ہیں، آپ نے ہالینڈ میں پرورش پائی اور بعد میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت سے متاثر ہو کر تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے 16 سال کی عمر میں لاہور تشریف لے گئے، اس وقت تحریک منہاج القرآن آئر لینڈ میں بطور امیر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔


|

|
فُل سائز تصاویر  

More Articles ...