Pulsa para ver la imagen a tamaño completo25 مئی 2013ء بروز ہفتہ سپین میں ہونے والی تاریخی محفل نعت کے لیے پاکستان کے عالمی شہرت کے حامل نعت خوانان صاحبزادہ تسلیم احمد صابری، شہباز قمر فریدی، قاری شاہد محمود قادری اور الحاج محمد یوسف میمن جب بارسلونا انٹرنیشنل ائر پورٹ پر پہنچے تو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائدین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، منہاج القرآن سپین کے قائدین کی طرف سے مہمان گرامی کو خوش آمدید کہا گیا اور انھیں پھول پیش کیے گئے۔

اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی، صدر مرزا محمد اکرم بیگ، نائب صدر ظل حسن قادری، صدر اوسپتالیت حاجی زاہد اختر زاہدی، صدر منہاج مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری کے علاوہ اوسپتالیت کی کارو باری شخصیت یاسر علی، ہم وطن اخبار کے ارشد نذیر ساحل، کشمیر کی آواز اخبار کے ظفر الیاس قریشی، مرزا ندیم بیگ، شفت علی رضاء اور دیگر صحافی حضرات بھی موجود تھے۔

B5250888.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

P5250892.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

P5250878.JPG

P5250886.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

P5250890.JPG

 

منہاج القرآن اوسپتالیت (سپین) کے زیر اہتمام آج (25مئی 2013ء کو) سپین کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی عظیم الشان محفل نعت منعقد ہو رہی ہے جس میں قرعہ اندازی کے ذریعے 4 عمرہ ٹکٹ بھی دیئے جائیں گے جس کے لیے اوسپتالیت کی سماجی و کاروباری شخصیت یاسر علی (علی بابر ڈونر) خصوصی تعاون کر رہے ہیں ، گزشتہ روز حاجی زاہد اختر زاہدی (صدر منہاج القرآن اوسپتالیت) اور محمد اقبال چوہدری (صدر منہاج مصالحتی کونسل) نے ان سے ملاقات کی اور تاریخی نوعیت کی حامل محفل نعت کے انتظامات میں خصوصی تعاون کرنے پر انھیں مبارک باد پیش کی اور ان کا شکریہ اداء کیا۔

یہ محفل بارسلونا کے نواحی شہر اوسپتالیت میں La Farga کے وسیع و عریض ہال میں منعقد ہو گی جہاں بارسلونا اور سپین کے دیگر شہروں سے ہزاروں عاشقانِ مصطفی ﷺ شرکت کریں گے، محفل میں شرکت کی دعوتِ عام ہے اور خواتین کی شرکت کا خصوصی انتظام ہو گا۔ محفل میں شرکت کے لیے اوسپتالیت شہر سے باہر سے آنے والے افراد میٹرو لائن نمبر 1 کے سٹاپ Rambla Just Oliverasکا استعمال کریں گے، La Fargaکمرشل سنٹر میں ہو گی جو کہ C / Barcelona, 2 میں واقع ہے۔

بارسلونا سے مرزا محمد اکرم بیگ جبکہ بادالونا سے آفتاب حسین ابرار کی قیادت میں منہاج القرآن کے سینکڑوں وابستگان شرکت کریں گے

منہاج القرآن اوسپتالیت (سپین) کے زیر اہتمام آج (25مئی 2013ء کو) سپین کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی عظیم الشان محفل نعت منعقد ہو رہی ہے جس میں بارسلونا، بادالونا، اوسپتالیت، طرطوسہ اور سپین کے دیگر شہروں سے ہزاروں عاشقانِ رسول ﷺ شرکت کریں گے، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان و وابستگان کا سب سے بڑا قافلہ مرزا محمد اکرم بیگ اور محمد نواز کیانی کی قیادت میں بارسلونا سے جب کہ دوسرا بڑا قافلہ آفتاب حسین ابرار کی قیادت میں بادالونا سے شرکت کرے گا۔ منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر بلال یوسف قادری کی قیادت میں نوجوانوں کی کثیر تعداد بھی محفل میں شرکت کرے گی۔

محفل میں صاحبزادہ تسلیم احمد صابری، شہباز قمر فریدی، قاری شاہد محمود قادری اور محمد یوسف میمن خصوصی شرکت کر رہے ہیں

منہاج ٹی وی محفل کو براہ راست نشر کرے گا، 4عمرہ ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی دیے جائیں گے

منہاج القرآن اوسپتالیت (سپین) کے زیر اہتمام آج (25مئی 2013ء کو )سپین کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی عظیم الشان محفل نعت منعقد ہو رہی ہے جس میں عالمی شہرت کے حامل نعت خوانان خصوصی شرکت کر رہے ہیں جن میں صاحبزادہ تسلیم احمد صابری، الحاج محمد یوسف میمن، قاری شاہد محمود قادری اور شہباز قمر فریدی شامل ہیں، اس کے علاوہ منہاج یوتھ لیگ سپین کی منہاج نعت کونسل کے نوجوان بھی اپنے استاد اور معروف نعت خواں قدیر احمد خان کے ہمراہ ثناء خوانی کریں گے۔ کانفرنس میں پاکستانی قونصلیٹ کے ویلفیئر قونصلر محمد اسلم غوری بھی خصوصی شرکت کریں گے جبکہ پاکستانی قونصل جنرل برائے بارسلونا مسعود خان راجہ کی شرکت بھی متوقع ہے۔

محفل کو منہاج ٹی وی MinhajTVکے ذریعے دنیا بھر میں براہ راست دکھایا جائے گا، محفل کا آغاز شام 7بجے ہو گا اور محفل میں قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ 4ٹکٹ بھی دیئے جائیں گے جس کے لیے اوسپتالیت کی کاروباری شخصیت یاسر علی نے خصوصی تعاون کیا ہے۔یہ محفل بارسلونا کے نواحی شہر اوسپتالیت میں La Fargaکے وسیع و عریض ہال میں منعقد ہو گی جہاں بارسلونا اور سپین کے دیگر شہروں سے ہزاروں عاشقانِ مصطفی ﷺ شرکت کریں گے، محفل میں شرکت کی دعوتِ عام ہے اور خواتین کی شرکت کا خصوصی انتظام ہو گا۔ محفل میں شرکت کے لیے اوسپتالیت شہر سے باہر سے آنے والے افراد میٹرو لائن نمبر 1کے سٹاپ Rambla Just Oliverasکا استعمال کریں گے، La Fargaکمرشل سنٹر C / Barcelona, 2میں واقع ہے۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoمورخہ 7دسمبر 2012ء کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں MWFیورپ کے ڈائریکٹر علامہ اقبال اعظم (الازہری) نے نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کیا ، منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں اس موقع پر 3جماعتیں ہوئیں ۔علامہ اقبال اعظم منہاجین نے فلسفہ شہادت امام حسین (رض) پر گفتگو کرتے ہوئے ذکر حسین (رض) کے ساتھ ساتھ فکر حسین کو سمجھنے اور اپنانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کے دورِ حاضر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرا لقادری دنیا بھر میں امت مسلمہ کو فکر حسینی کو اپنانے کی دعوت کے لیے سرگرم عمل ہیں اور 23دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان پر پوری پاکستانی قوم کو فکر امام حسین (رض) کا پیغام دیں گے ۔ دوران خطاب منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا تکبیر و رسالت کے نعروں سے گونجتا رہا ۔ علامہ اقبال اعظم منہاجین نے اپنے خطاب کا اختتام ا س شعر پر کیا ۔

یزیدی دور سیاست لپیٹا جائے گا ☼☼☼ صداء حسین کی گونجی ہے رہبر بن کر
وہ اور کشتیاں ہونگی ، ڈبو دیا جن کو ☼☼☼ ہماری رہ میں آنا کبھی بھنور بن کر

IMG_9993.JPG Pulsa para ver la imagen a tamaño completo
IMG_9997.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_9988.JPG

More Articles ...