دنیا کے دیگر ممالک کی طرح منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام بھی منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ARYNews کے بانی چیئر مین حاجی عبدالرزاق یعقوب مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس محفل میں منہاج یورپین کونسل کے صدر چوہدری اعجاز احمد وڑائچ اور سیکریٹری جنرل محمد بلال اپل بھی موجود تھے۔ محفل کی کوریج کے لیے مقامی پاکستانی اخبارات اور آن لائن نیوز ویب سائٹس سے تعلق رکھنے والے صحافی حضرات بھی موجود تھے ۔ کیا گیا۔
محفل کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے حافظ محمد بلال نے کیا، انفرادی طور پر قرآن خوانی کے بعد الحاج قاری عبدالر حمان نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی۔ اس موقع پر مختلف شخصیات نے حاجی عبدالرزاق مرحوم کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ کیا گیا۔
صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین محمد اقبال چوہدری نے مرحوم کی دینی و مذہبی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں رہنے والے پاکستانی مسلمانوں پر QTV کا قیام حاجی عبدالرزاق کا عظیم احسان ہے کیونکہ یہ چینل جہاں مسلمان نوجوانوں کی دینی تربیت کا سامان فراہم کر رہا ہے وہاں عقیدۂ صحیحہ کے دفاع اور فروغ کے لیے بھی عظم کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دور فتن میں جہاں بہت سے ذرائع ابلاغ دینی اقدار کو مٹانے اور نقصان پہنچا نے کا باعث بن رہے ہیں وہاں دینی اقدار کے فروغ اور مضبوطی کے لیے جس شخصیت نے کام کیا وہ حاجی عبدالرزاق یعقوب مرحوم ہیں۔ کیا گیا۔
منہاج یورپین کونسل کے صدر چوہدری اعجاز احمد وڑائچ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے دنیا بھر کے مراکز پر حاجی عبدالرزاق کے ایصال ثواب کی محافل کا اہتمام کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ QTV مسلمانوں اور بالخصوص اہل سنت والجماعت پر حاجی صاحب مرحوم کا احسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ QTV کے ذریعے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کے پیغام کو برصغیر کے کونے کونے تک پہنچانے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ہمیشہ حاجی صاحب مرحوم کا احسان مند رہے گا۔ کیا گیا۔
تقریب میں شریک کاتالان فیڈریشن کے بانی خالد شہباز چوہان، ممتاز کاروباری شخصیت قاری عبدالرحمان، منہاج یوتھ لیگ سپین کے سابق صدر بلال یوسف، ہم وطن بارسلونا کے ارشد نذیر ساحل، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر محمد اکرم بیگ اور امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبدالرشید شریفی نے بھی حاجی عبدالرزاق یعقوب کی دینی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ کیا گیا۔
ختم قرآن کریم کے بعد امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے حاجی عبدالرزاق یعقوب کے ایصال ثواب، اُن کی مغفرت اور بلندئ درجات کے لیے خصوصی دعا کروائی جس کے بعد شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
رپورٹ: محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیا MQI سپین