IMG_1320.JPGمنہاج القرآن اوسپتالیت (بارسلونا، سپین) کے زیر اہتمام 25مئی 2013کو منعقد ہونے والی سپین کی تاریخ کی پہلی اور یورپ کی سب سے بڑی محفل نعت کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے تاہم سپین اور دنیا بھر سے منہاج القرآن سپین کے قائدین کو مبارک بادیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ، سنیئر نائب صدر ظل حسن قادری، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی، صدر منہاج القرآن اوسپتالیت حاجی زاہد اختر زاہدی اور صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین محمد اقبال چوہدری کو تحریک منہاج القرآن کے ممبران کی طرف سے مختلف یورپین ممالک سے کامیاب اور تاریخی محفل نعت کے انعقاد پر مبارک باد کے پیغامات ٹیلیفون، SMS، ای میل اور سوشل میڈیا کے ذریعے تسلسل کے ساتھ موصول ہو رہے ہیں۔ منہاج القرآن کے Facebookپر بارسلونا، بادالونا، اوسپتالیت اور سپین کے دیگر شہروں سے عوام الناس اور خصوصی طور پر پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے منہاج القرآن اوسپتالیت کی انتظامیہ کو شاندار محفل نعت کے انعقاد پر مبادک باد یں دی جا رہی ہیں۔

اس سلسلہ میں پاکستانی کمیونٹی بارسلونا کے معززین نے منہاج القرآن سپین کے رہنماء محمد اقبال چوہدری اور حاجی زاہد اختر زاہدی سے ملاقات کی اور انہیں شاندار اور تاریخی محفل نعت کے انعقاد پر مبادک باد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ انتہائی منظم انتظامات کی تعریف کی اور محفل نعت کو سالانہ بنیادوں پر جاری رکھنے کی تجویز بھی دی، ان معززین میں سنیئر صحافی اور ممبر نیشنل کونسل سوشلسٹ پارٹی حافظ عبدالرزاق صادق، ڈائریکٹر ریڈیو پاکسلونا راجہ محمد شفیق کیانی، ہم وطن کے ڈائریکٹر اور سنیئر صحافی جاوید مغل، ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت میاں محمد آصف، قاری عبدالرحمان اور دیگر شامل ہیں۔

یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ 25مئی 2013کو ہونے والی محفل نعت میں عالمی شہرت کے حامل نعت خوانان صاحبزادہ تسلیم احمد صابری، قاری شاہد محمود قادری، شہباز قمر فریدی اور الحاج محمد یوسف میمن نے شرکت کی اور محفل کے بعد اپنے تاثرات میں اوسپتالیت میں ہونے والی محفل کو یورپ کی سب سے بڑی محفل نعت قرار دیااور منتظمین کو خصوصی مبادک باد دی۔

DSC_0654.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo25مئی2013ء کو منہاج القرآن اوسپتالیت (بارسلونا،سپین) کے زیر اہتمام کامیاب محفل نعت کے انعقاد کے بعد بارسلونا (سپین) کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ ذیشان کبابش کی طرف سے مہمان نعت خوانان اور محفل نعت کے منتظمین کے اعزا ز میں پرتپاک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں صاحبزادہ تسلیم احمد صابری، قاری شاہد محمود قادری، الحاج محمد یوسف میمن، شہباز قمر فریدی ، محفل نعت کے معاون یاسر علی، ممتاز سماجی شخصیت سید ظفر علی شاہ، محمدامتیاز آکیہ ،چوہدری نوید نبی اور منہاج القرآن سپین کے قائدین و منتظمین نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ذیشان کبابش ریسٹورنٹ کے مالک جاوید ڈار (جو کہ ان دنوں پاکستان میں ہیں) نے منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری سے ٹیلیفونک گفتگو میں منہاج القرآن سپین کی انتظامیہ کو شاندار محفل نعت کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی، ذیشان ریسٹورنٹ کے نوید انجم اور محمد امجد ڈار نے بھی نعت خوانوں اور منہاج القرآن سپین کے قائدین کو محفل نعت کی کامیابی پر باد دی۔ عشائیہ کے بعد محمد اقبال چوہدری اور نوید احمد اندلسی نے مہمان نعت خوانان سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں محفل نعت کے انتظامات اور منہاج القرآن سپین کی مختلف سرگرمیوں کے بارے معلومات بھی دیں۔

DSC_0978.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

 

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

 

DSC_0989.JPG

DSC_0998.JPG

25مئی 2013ء کو منہاج القرآن اوسپتالیت(بارسلونا، سپین) کے زیر اہتمام منعقدہ محفل نعت کے اختتامی حصہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے بارسلونا کے نواحی شہر اوسپتالیت میں منہاج اسلامک سنٹر (مسجد) کے قیام اور انتہائی مختصر عرصہ میں اُس کے تعمیراتی کام کی تکمیل کے لیے احسن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر حاجی زاہد اختر زاہدی کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی جو کہ انہوں نے QTV کے مشہور اینکر اور نقیب صاحبزادہ تسلیم احمد صابری سے وصول کی ۔ اوسپتالیت شہر میں تاریخی محفل نعت کے انعقاد کے سلسلہ میں خصوصی اور کلیدی تعاون کرنے پر اوسپتالیت کی ممتاز کاروباری شخصیت یاسر علی کو بھی اعزازی شیلڈ دی گئی جو کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے سپین میں تحریک کے سرپرست محمد نواز کیانی نے ان کو پیش کی۔

اس موقع پر منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری اور منہاج القرآن اوسپتالیت کے صدر حاجی زاہد اختر زاہدی نے منہاج القرآن اوسپتالیت ، بادالونا اور بارسلونا تنظیمی عہدیداران و تحریکی کارکنان کو عظیم الشان محفل نعت کے انعقاد پر خصوصی مبارک باد پیش کی اور اس سلسلہ میں تعاون کرنے پر تمام کاروباری و سماجی شخصیات کا شکریہ اداء کیا۔

25مئی2013ء کو منہاج القرآن اوسپتالیت(بارسلونا، سپین) کے زیر اہتمام منعقد محفلِ نعت کو مہمان نعت خوانوں نے یوکے اور یورپین ممالک میں ہونے والی محافل میں سب سے بڑی محفل قرار دیا۔ محفل کے بعد صاحبزادہ تسلیم احمد صابری، شہباز قمر فریدی، قاری شاہد محمود قادری اور الحاج محمد یوسف میمن نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے برطانیہ کے اندر بھی بہت بڑی محافل کی ہیں لیکن بارسلونا، سپین میں ہونے والی یہ محفل سب سے بڑی محفل تھی، انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور تحریک منہاج القرآن دنیا بھر میں عقیدۂ عشق رسول ﷺکی ترویج کر رہے ہیں ۔ انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کو سپین کی تاریخ کی سب سے بڑی محفل نعت کے انعقاد پر خصوصی مبارک باد پیش کی اور تحریکی کارکنان کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔

You need to a flashplayer enabled browser to view this YouTube video

You need to a flashplayer enabled browser to view this YouTube video

You need to a flashplayer enabled browser to view this YouTube video

You need to a flashplayer enabled browser to view this YouTube video

IMG_1320.JPG25مئی 2013بروز ہفتہ منہاج القرآن، اوسپتالیت( بارسلونا، سپین) کے زیر اہتمام سپین کی تاریخ کی منفرد اور سب سے بڑی محفل نعت منعقد ہوئی جس کے لیے اوسپتالیت میں واقع وسیع و عریض ہال La Fargaکا انتخاب کیا گیا۔ محفل کے انتظامات کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر محمد اکرم بیگ اور منہاج القرآن اوسپتالیت کے صدر حاجی زاہد اختر زاہدی کی زیر نگرانی مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جبکہ محفل کو کامیاب کرنے کے لیے تشہیری مہم میں منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر بلال یوسف قادری کی نگرانی میں نوجوانوں نے بھرپور کردار اداء کیا اس کے علاوہ Facebookپر بھی محفل کی خوب تشہیر کی گئی جس کی وجہ سے محفل میں بارسلونا شہر کے گردونواح کے ساتھ ساتھ سپین کے دور دراز کے شہروں میں رہنے والے پاکستانیوں نے بھی شرکت کی جن میں Valenciaاور Logroño سے قافلوں کی آمد شامل ہے۔ 25مئی کی صبح منہاج القرآن سپین کے قائدین نے محمد نواز کیانی کی قیادت میں بارسلونا کے پاکستانی صحافیوں کے ہمراہ بارسلونا انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پاکستان سے تشریف لانے والے نعت خوانان کو خوش آمدید کہا۔

DSC_0689.JPGDSC_0654.JPG

ہال کھلنے سے قبل ہی منہاج القرآن اوسپتالیت کی انتظامی کمیٹیوں اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں نے ہال میں سٹیج کی تنصیب اور تزئین و آرائش مکمل کر لی جس کے بعد طے شدہ وقت کے مطابق 6بجے ہال کھول دیا گیا۔ اوسپتالیت شہر کے مختلف بس سٹاپ، میٹرو اور ٹرین کے سٹیشنوں سے La Fargaکی طرف سے جانے والے تمام راستے عاشقانِ مصطفی (ﷺ) کی بڑی تعداد میں آمد کی وجہ سے انتہائی بارونق اور منفرد مناظر پیش کر رہے تھے اس موقع پر ہال کے داخلی دروازے پر خواتین و حضرات اور بچوں کی بڑی تعداد ہال کا دروازہ کھلنے کا بے تابی سے قطار بنائے ہوئے انتظار کر رہی تھی جو کہ ہال کھلنے پر انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ داخل ہوئے تقریباً ایک گھنٹہ کے بعد ہال میں موجود تمام نشستیں مکمل ہو گئیں جس کے بعد مزید افراد کی آمد کے پیش نظر قالین بچھائے گئے۔ہال میں خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ نشستیں لگائی گئیں۔ کسی بھی نا خواشگور واقعہ سے بچنے کے لیے ہال کی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ہال کے اندر حاضرین کی رہنمائی کے لیے منہاج القرآن اوسپتالیت کے سیکریٹری جنرل شبیر حسین گوہر کی زیر نگرانی مختلف جگہوں پر منہاج القرآن اوسپتالیت کی انتظامیہ کے افراد بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ La Fargaکے چاروں اطراف میں پولیس کی موبائلز بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں۔محفل میں عمرہ ٹکٹ کی قرعہ اندازی کے لیے ہال کے داخلی دروازے کے قریب عمرہ کوپن کے حصول کے لیے خصوصی ڈیسک لگایا گیا جس پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ناظم مالیات محمد نواز قادری کی سربراہی میں منہاج القرآن بارسلونا اور منہاج القرآن اوسپتالیت کے رضاء کاران نے اپنی ڈیوٹی سر انجام دی۔ محفل کی کوریج کے لیے منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں کی ٹیم اور مقامی پاکستانی صحافی حضرات بڑی تعداد میں موجود تھے۔ منہاج یوتھ لیگ سپین کے سیکریٹری جنرل خرم شبیر قادری کی ٹیم نے پوری محفل کو Minhaj TVکے ذریعے دنیا بھر میں برا ہ راست دکھایا۔ اس کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی محفل کی کارروائی Social Mediaپر بھی Updateکر تے رہے۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

 DSC_0871.JPG

شام 6:45پر محفل کے پہلے حصہ کا آغاز صحیفہ ہدایت کی آیاتِ بینات سے کیا گیا جس کی سعادت منہاج القرآن اوسپتالیت کے امام و خطیب حافظ محمد عابد نقشبندی نے حاصل کی جس کے بعد منہاج یوتھ لیگ سپین کے حافظ محمد عاطف نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی۔ محفل کے پہلے حصہ میں نقابت کے فرائض محمد اقبال چوہدری (صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین) اور حافظ محمد عابد نقشبندی نے مشترکہ طور پر سرنجام دیئے۔ اس موقع پر منہاج نعت کونسل سپین کے نوجوانوں نے اپنے استاد معروف نعت خواں قدیر احمد خان کے ہمراہ اپنے منفرد انداز میں دف کے ساتھ نعت رسولِ مقبول ﷺ بھی پیش کی۔ 7:45پر نماز عصر باجماعت اداء کی گئی جس کے بعد محفل کے دوسرے حصہ کا آغاز ہوا جو کہ حافظ محمد عابد نقشبندی نے تلاوت قرآن کریم سے کیا اور مقامی ثناء خوانان نے بارگاہِ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے، ان خوش قسمتوں میں مرزا محمد اصغر بیگ، محسن صدیقی، شہباز چیمہ اور دیگر شامل ہیں اس موقع پر La Fargaکا وسیع و عریض ہال تکبیر و رسالت کے نعروں سے مسلسل گونجتا رہا۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

DSC_0814.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

محفل میں پاکستانی مسلمانوں کے ساتھ ساتھ مقامی ہسپانوی مہمانوں نے بھی شرکت کی جو کہ منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری اور سوشلسٹ پارٹی کاتالونیا کی مجلس شوریٰ (نیشنل کونسل) کے ممبر حافظ عبدالرزاق صادق کی خصوصی دعوت پر تشریف لائے۔ ہسپانوی مہمانوں میں سوشلسٹ پارٹی کے Jose Maria Sala اورErnesto Carrion،اور مقامی سیاسی و سماجی رہنماء Manuelکے علاوہ کاتالان پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کے 2ذمہ داران اور بلدیہ اوسپتالیت کی نمائندہ Carmen بھی شامل تھیں۔ ہال کے داخلی دروازے پر منہاج القرآن اوسپتالیت کے عہدیداران نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انھیں پھول پیش کیے جبکہ محمد اقبال چوہدری نے مقامی مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ اداء کیا اور ان کو اظہارِ خیال کی دعوت دی۔ سپانش مہمانوں نے سٹیج پر اپنی گفتگو میں منہاج القرآن اوسپتالیت کو اتنی شاندار محفل کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگرچہ اس محفل کا زیادہ حصہ اردو زبان پر مشتمل ہے تاہم انہیں اس محفل میں شرکت کر کے انتہائی خوشی محسوس ہو رہی۔ خصوصی دعوت پر پاکستانی قونصلیٹ جنرل برائے بارسلونا کے ویلفیئر اتاشی محمد اسلم غور ی نے بھی محفل میں شرکت کی۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

پاکستان سے آنے والے مہمان نعت خوانان کی آمد پر حاضرین محفل نے تکبیر و رسالت کے فلک شگاف نعروں سے، کھڑے ہو کر اُن کا شاندار استقبال کیا، اوسپتالیت کی کاروباری شخصیت یاسر علی، منہاج القرآن سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی، صدر منہاج القرآن اوسپتالیت حاجی زاہد اختر زاہدی اور ان کے ساتھیوں نے مہمانوں کو گلدستے پیش کیے جس کے بعد نماز مغرب باجماعت اداء کی گئی، حاضرین کی بڑی تعداد کے باعث نماز مغرب کی جماعت 2مرتبہ کرائی گئی۔ نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد9:45پر محفل کے تیسرے اور سب سے اہم حصہ کا آغاز ہوا جس میں استقبالیہ کلمات کہنے کے لیے منہاج القرآن اوسپتالیت کے صدر حاجی زاہد اختر زاہدی کو دعوت دی گئی جنہوں نے محفل کے انعقاد کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور منہاج القرآن اوسپتالیت کے مرکز کے قیام اور تعمیراتی کام کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور محفل کے انعقا دکے لیے تمام تعاون کرنے والوں کا خصوصی شکریہ بھی اداء کیا، اس کے بعد حافظ محمد عابد نقشبندی نے نقابت کے فرائض صاحبزادہ تسلیم احمد صابری کے سپرد کر دیے۔

IMG_9429.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

صاحبزادہ تسلیم احمد صابری نے اپنی ابتدائی گفتگو میں بتایا کہ وہ پہلی دفعہ سپین میں آئے ہیں اور خواتین و حضرات کی اتنی بڑی تعداددیکھ کر وہ خوش گوار حیرت محسوس کر رہے ہیں اور انھیں یقین نہیں ہو رہا کہ سپین میں پہلی دفعہ ایسی محفل منعقد کی گئی ہے، انہوں نے بارسلونا کے مسلمانوں اور منہاج القرآن اوسپتالیت کو عظیم الشان محفل نعت کے انعقاد پر خصوصی مبارک باد پیش کی۔ اس کے بعد صاحبزادہ تسلیم احمد صابری، الحاج محمد یوسف میمن، شہباز قمر فریدی اور قاری شاہد محمود قادری نے اپنے منفرد انداز میں بارگاہِ رسالت مآب میں گلہائے عقیدت پیش کیے جس کے دوران La Farga میں موجود ہزاروں عاشقانِ مصطفی ﷺ کا جذبہ دیدنی تھی، ہال میں مسلسل تکبیر و رسالت کے فلک شگاف نعروں سے گونجتا رہا اور حاضرین پر کیف انداز میں جھومتے رہے۔

IMG_9716.JPG

IMG_9642.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

ہال کی قانونی گنجائش مکمل ہونے کے بعد انتظامیہ نے ہال کے دروازے بند کر دیے جبکہ دوسری طرف مصطفوی شمع کے پروانوں کی آمد کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری تھا جس کے باعث ہال کے باہر سینکڑوں افراد جمع ہو نا شروع ہو گئے۔ اوسپتالیت کی ممتاز سماجی شخصیت ظفر علی شاہ اور منہاج القرآن اوسپتالیت کے نائب صدر محمد آصف نے ہال کی انتظامیہ کے ساتھ طویل مذاکرات کیے جس کے بعد مزید افراد کو ہال میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی۔ ہال کی انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق حاضرین کی تعداد 2500 سے زائد تھی۔ محفل کے اختتامی حصہ میں قرعہ اندازی کے ذریعے 6خوش نصیبوں کو عمرہ ٹکٹ دینے کا اعلان کیا گیا، حیرت انگیز طور پر قرعہ اندازی میں 2بچوں، 2خواتین اور2 مردوں کا نام نکلا۔ اس موقع پر منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے سید ظفر علی شاہ، یاسر علی اور امتیاز آکیہ کے خصوصی تعاون پر اُن کا شکریہ اداء کیا۔ اوسپتالیت میں منہاج اسلامک سنٹر کے قیام اور انتہائی مختصر مدت میں تعمیراتی کام کی تکمیل پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے حاجی زاہد اختر زاہدی کو خصوصی شیلڈ بدست صاحبزادہ تسلیم احمد صابری پیش کی گئی جبکہ محفل نعت میں خصوصی تعاون اور مہمان نعت خوانوں کو مدعو کرنے پر اوسپتالیت کی ممتاز کاروباری شخصیت یاسر علی کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی نے خصوصی شیلڈ پیش کی۔ محفل کا اختتام صاحبزادہ تسلیم احمد صابری کی خصوصی دعا سے ہوا جس کے بعد عشق رسول ﷺ سے سرشار شرکاء کا جم غفیر انتہائی منظم انداز میں اپنے گھروں کی طرف رخصت ہو گیا۔

IMG_9970.JPG

IMG_9960.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_9739.JPG

IMG_9826.JPG

IMG_9842.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

DSC_0640.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

DSC_0672.JPG

IMG_9763.JPG

 

More Articles ...