20 ستمبر بروز ہفتہ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں انعقاد پذیر ہوا جس کی صدارت علامہ حسن میر قادری نے کی ۔اجلاس میں منہاج القرآن بارسلونا سے کی گزشتہ کار کردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ سہ ماہی کے لیے حکمت عملی ترتیب دی گئی ، اجلاس میں سرپرست منہاج القرآن سپین محمد نواز کیانی، صدر حاجی مظہر حسین، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی ، ناظم تعلقات عامہ محمد اقبال چوہدری سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ۔

اس موقعہ پر امیر تحریک منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے اراکینِ مجلسِ عاملہ و مجلسِ شوریٰ سے تربیتی گفتگو کی اور بتایا کہ اس سال منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِ انتظام لاہور میں واقعہ جامع المنہاج میں 50 ہزار افراد اعتکاف بیٹھ رہے ہیں جس میں سحری و افطاری کا انتظام یورپ میں موجود منہاج القرآن کی تنظیمات کر رہی ہیں، انہوں نے بتایا کہ یہ حرمین شریفین کے بعد دنیا کی سب سے بڑی اعتکاف گاہ ہو گی، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ منہاج القرآن بارسلونا کی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس ماہانہ کی بجائے سہ ماہی ہو گا ۔




24 اگست برو ز اتوار کو منہاج القرآن بارسلونا کا ہفتہ وار اجلاس جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں انعقاد پذیر ہوا جس میں سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی نے تنظیم کو منہاج انٹرنیٹ بیورو کی طرف سے اردو زبان میں تحریک کی نئی ویب سائٹ (www.Minhaj.org.pk) کے آغاز کے بارے آگاہ کیا ، شرکاءکو اردو زبان میں بنائی گئی نئی ویب سائٹ میں جدید ترین اضافہ جات کے بارے میں بھی بتایا گیا ۔ مجلس عاملہ کے اراکین نے ویب سائٹ میں تحریکی سرگرمیوں کو ترتیب دینے کے لیے کیلنڈر کے اضافہ بہت پسند کیااور اس عظیم کارنامہ پر منہاج انٹرنیٹ بیورو کی پوری ٹیم کو خصوصی مبارک باد دی ۔

امیر تحریک منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے اپنی تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منہاج انٹرنیٹ بیورو نے اس نئی ویب سائٹ کو اس طرح ترتیب دیا ہے جیسے سمندر کو کوزے میں بند کیا جاتا ہے ،اس نئی ویب میں ایک ہی کلک کرنے پر تمام تنظیمات کی معلومات اور ماہانہ سرگرمیوں کو دیکھا جا سکتا ہے ، انہوں نے اس کاوش پر منہاج انٹرنیٹ بیورو کی پوری ٹیم اور بالخصوص عبد الستار منہاجین کو مبارک باد دی اور تحریک کے آنلائن کام میں مزید بہتری کے لیے دعا کی ۔

11 اگست بروز پیر ناروے کے دار الحکومت اوسلو میں منہاج یورپین کونسل کا خصوصی اجلاس انعقاد پذیر ہوا جس کی صدارت جگر گوشہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے کی جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ نے اس میٹنگ میں خصوصی شرکت کی ۔

شرکاءاجلاس : ڈاکٹر رحیق احمد عباسی (ناظم اعلیٰMQI) ،حاجی گلزار احمد (سرپرست منہاج یورپین کونسل)، علامہ حسن میر قادری (امیر یورپین کونسل)، سید ارشد شاہ (صدر یورپین کونسل)، علامہ اقبال اعظم (سیکریٹری جنرل یورپین کونسل)، چوہدری محمد سرور (نائب صدر یورپین کونسل)حاجی محمد افضل انصاری (نائب صدر منہاج یورپین کونسل)، محمد نعیم چوہدری (نائب صدر یورپین کونسل)، شکیل احمد (ناظم نشرو اشاعت منہاج یورپین کونسل)، نوید احمد اندلسی (نائب ناظم نشرو اشاعت منہاج یورپین کونسل)، نجم الثاقب طیب (ممبر ڈی ایف اے کمیٹی)۔مقصود اکرام (ناظم نشرو اشاعت منہاج القرآن جرمنی)، رانا محمد اشرف (صدر منہاج القرآن فرانس)، شبیر احمد اعوان (سیکریٹری جنرل منہاج القرآن فرانس)، چوہدری ظفر اقبال (صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس)، محمد شفیق اعوان (ممبرمجلس عاملہ منہاج القرآن یونان)، سرفرازاحمد (صدر منہاج القرآن شمالی اٹلی)، حاجی ارشد جاوید (نائب صدر منہاج القرآن شمالی اٹلی)، محمد نواز کیانی (سرپرست منہاج القرآن سپین)، علامہ عبد الرشید شریفی (امیر تحریک منہاج القرآن سپین بارسلونا)، حاجی اعجاز احمد (نائب صدر منہاج القرآن جنوبی اٹلی)، محمد رمضان قادری (سیکریٹری جنرل منہاج القرآن یونان)، محمد علی بھاگٹ (صدر مجلس شوریٰ منہاج القرآن شمالی اٹلی)، محمد بلال اپل (سیکریٹر ی جنرل منہاج القرآن ڈنمارک)، سید محمود شاہ (صدر منہاج القرآن ڈنمارک)۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے سیکریٹری جنرل یورپین کونسل علامہ اقبال اعظم نے کیا جبکہ حاجی اعجاز نے نعت رسول مقبول پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جس کے بعد منہاج مصالحتی کونسل ناروے کے صدر نے مصالحتی کونسل کی اب تک کی کارکردگی اور نارویجن حکومت کی طرف سے کونسل کے کام کی تعریف پر خصوصی بریفنگ دی ، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اپنی گفتگو میں مرکزی قائدین کے دورہ پر تفصیلی بات چیت کی ، اجلاس میں منہاج القرآن بارسلونا کے امیر علامہ عبد الرشید شریفی اور منہاج القرآن جرمنی کے ناظم نشرواشاعت مقصود اکرام کو نئی ذمہ داریوں کے ساتھ یورپین کونسل میں شامل کیا گیا ۔

دوران اجلاس منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کو بادالونا میں نیا مرکز خریدنے پر اور منہاج القرآن یونان کو نیا مرکز تعمیر کرنے پر خصوصی مبارک باد دی گئی اور ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے تنظیمات کے نمائندگان کو تلقین کی کہ وہ اپنے رفقاءکو مرکز کے ساتھ رابطہ مضبوط کرنے کی ہدایت کریں ۔

اجلاس کے آخر میں منہاج یورپین کونسل کی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ سال کے لیے لائحہ عمل تیار کیا گیا یہ بھی بتایا گیا کہ اس سال منہاج القرآن کے مرکز پر شہر اعتکاف میں 50 ہزار سے زائد لوگ اعتکاف بیٹھیں گے جن کے اخراجات کے ایک بڑے حصے کی ذمہ داری منہاج القرآن انٹرنیشنل کی یورپی تنظیمات پر ہو گی اس کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکز بغداد ٹاؤن پر ہی واقع یتیم بچوں کی کفالت کے ادارے آغوش کی عمارت کی تعمیر کا بھی بتایا گیا جس پر 15 کروڑ پاکستانی روپے کی لاگت آئے گی۔ یہ اجلاس قریباً 8گھنٹے جاری رہا ، خصوصی دعا سے اجلاس کا اختتام ہوا ۔









جگرگوشہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی 31 جولائی کو بارسلونا پہنچے تو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی تنظیم کی طرف سے مرکزی و یورپی قائدین کے اعزاز میں بارسلونا کے مشہور پاکستانی ریسٹورنٹ ذیشان کبابش پر شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی مرکزی مجلسِ عاملہ کے اراکین، منہاج یوتھ لیگ سپین ، ممبران مجلسِ شوریٰ، مقامی مذہبی و سیاسی تنظیمات کے نمائندگان اور صحافی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، بارسلونا میں پاکستانی قونصلر جنرل ایاز حسین سید نے بھی خصوصی شرکت کی ۔ یاد رہے کہ منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری اور نائب صدر محمد نعیم چوہدری بھی اس دورہ میں مرکزی قائدین کے ہمراہ تشریف لائے۔

مقامی تنظیمات و صحافی برادری میں سے فیض اللہ ساہی(صدر پاکستان فیڈریشن )، علامہ مظفر حسین نقوی، (امام القائم اسلامک سنٹر،اہل تشیع )، سید تبسم حسین شاہ(دعوت اسلامی بارسلونا )راجا شفیق(ریڈیو پاکسلونا)، خالد شہباز چوہان (صدر پاک کتالان ایسوس ایشن)، راجا شعیب ستی، جاوید مغل (ہم وطن)، شاہد احمد شاہد (جذبہ انٹرنیشنل)، حافظ عبد الرزاق صادق (ڈیلی میزبان)شاہین ملک(سہارا انٹرنیشنل)، شفقت علی رضا (نوائے جنگ )، شوکت اسلام چوہان(میرا وطن) اور ملک حبیب اعوان سمیت دیگر شامل ہیں ۔

ریسٹورنٹ پہنچنے پر امیر تحریک منہاج القرآ ن انٹرنیشنل بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے مرکزی قائدین کا استقبال کیا ، صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے عشائیہ سے قبل انسان کی تخلیق کامقصد اور انسان کے اندر روح و نفس کے کردارد پر تفصیلی گفتگو کی ، انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت عرب لیگ کی یونیورسٹی اور جامعہ الازہرکے ایک مشترکہ پروگرام کے تحت میثاقِ مدینہ پر PHD کر رہے ہیں ، انہوں نے حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی موجودہ صدی میں دین اسلام کے لیے کیے گئے تجدیدی کام پر بھی گفتگو فرمائی ۔


|


|


|
فُل سائز تصاویر

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فرزند صاحبزادہ حسن محی الدین قادری ، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ اور امیر منہاج القرآن یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری کا 30 جولائی بروز بدھ کو بارسلونا ائیر پورٹ پر شاندار استقبا ل کیا گیا ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی طرف سے علامہ عبد الرشید شریفی ، علامہ محمد عابد نقشبندی اور علامہ عبد الرزاق نے مہمانوں کو پھول پیش کئے ۔

اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی مرکزی تنظیم اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے عہدیداران اور منہاج القرآن سپین کے رفقاءکے علاوہ مقامی صحافی برادری نے بڑی تعداد میں موجود تھے جن میں سرپرست محمد نواز کیانی، امیر علامہ عبدالرشید شریفی، صدر حاجی مظہر حسین، ناظم نوید احمد اندلسی، نائب صدر چوہدری محمد رمضان، امام مسجد علامہ عابد نقشبندی، امام مسجد علامہ عبد الرزاق، ناظم مالیات محمد ارشد ، صدر یوتھ محمد عتیق، ناظم یوتھ رضوان علی سلطانی اور دیگر شامل ہیں۔ مقامی کیمونٹی اور صحافی برادری میں سے جذبہ انٹرنیشنل کے شاہد احمد شاہد، ڈیلی میزبان کے حافظ عبد الرزاق صادق اور پاک کتالان ایسوسی ایشن کے خالد شہباز چوہان سمیت دیگر موجود تھے ۔


 
 
 


فُل سائز تصاویر

More Articles ...